طاغوت پہچان ، حکم ، برتاؤ

  • صفحات: 123
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 3075 (PKR)
(اتوار 16 جولائی 2017ء) ناشر : منبر التوحید والسنہ، بہاولپور

طاغوت، عربی زبان کا لفظ ہے۔ جس کے لفظی معنی ہیں، بت، جادو، جادوگر، گمراہوں کا سردار(ابلیس)، سرکش، دیو اور کاہن۔قرآن کریم میں یہ لفظ 8 مرتبہ استعمال ہوا ہے۔شرعی اصطلاح میں طاغوت سے مراد خاص طور پر وہ شخص ہے، جو ارتکاب جرائم میں ناجائز امور میں اپنے گروہ کا سرغنہ یا سربرہ ہو۔طاغوت کی تعریف ادب ولغت کے امام جوہری نے یہ کی ہے۔ والطاغوت الکاہن والشیطان وکل راس فی الضلال۔ یعنی طاغوت کا اطلاق کاہن اور شیطان پر بھی ہوتا ہے اور اس شخص کو بھی طاغوت کہتے ہیں جو کسی گمراہی کا سرغنہ ہو۔اسلامی اصطلاح میں اس سلسلے میں مزید وسعت ہے۔ طاغوت سے مراد وہ حاکم ہے جو قانون الہی کے علاوہ کسی دوسرے قانون کے مطابق فیصلہ کرتا ہے اور وہ نظام عدالت بھی اسی میں آتا ہے، جو نہ تو اقتدار اعلی یعنی اﷲ کا مطیع ہو اور نہ اﷲ کی کتاب کو سند مانتا ہو۔ لہذا قرآن مجید میں ایک آیت کے حوالے سے ہے کہ جو عدالت طاغوت کی حیثیت رکھتی ہے، اس کے پاس اپنے معاملات فیصلہ کے لیے، لے کر جانا ایمان کے منافی ہے۔قرآن کی رو سے اﷲ پر ایمان اور طاغوت سے کفر یعنی انکار دونوں لازم و ملزوم ہیں۔ کیونکہ اگر خدا اور طاغوت دونوں کے سامنےسرجھکایا جائے تو ایمان کی بنیادی شرط پوری نہیں ہوتی۔ زیر تبصرہ کتاب"طاغوت، پہچان، حکم، برتاؤ "محترم عبد المنعم مصطفی حلیمہ ابو بصیر طرطوسی کی عربی تصنیف کا اردو ترجمہ ہے۔اردوترجمہ محترم ڈاکٹر سید شفیق الرحمن صاحب نے کیا ہے۔ اس کتاب میں مولف موصوف نے طاغوت کی پہچان کرواتے ہوئے اس کا حکم بیان کیا ہے اور یہ واضح کیا ہے کہ اس کے ساتھ برتاؤ کیسا ہونا چاہئے۔ ا للہ تعالی  سے دعا ہے کہ وہ مولف اور مترجم  کی ان محنتوں اور کوششوں کو قبول فرمائے اور  ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین(راسخ)

عناوین

 

صفحہ نمبر

عرض ناشر

 

8

فضیلۃ الشیخ عبد المنعم مصطفٰی حلیمہ ابو البصیر طرطوسی حفظہ اللہ کا مختصر تعارف

 

11

پیش لفظ

 

13

عبادت

 

16

طاغوت کا معنی و مفہوم

 

20

طواغیت کی اقسام

 

26

جس کی روح اللہ تعالیٰ کو چھوڑ کر غیر مشروط اطاعت کی جائے

 

26

ابلیس

 

31

نفسانی خواہشات

 

37

اللہ تعالیٰ کی نازل کردہ شریعت کے بغیر فیصلہ کرنے والا

 

38

اللہ تعالیٰ کے علاوہ کوئی دوسرا شریعت ساز

 

52

انسانوں کے وضع کردہ قوانین

 

53

اقوام متحدہ

 

55

جمہوریت

 

55

جسے اللہ تعالیٰ کے علاوہ ذاتی طور پر محبوب سمجھا جائے

 

58

وطن اور وطن پرستی

 

59

قوم اور قومیت

 

62

انسانیت پرستی

 

66

ساحر جادوگر

 

68

کاہن

 

70

کفر بالطاغوت کا طریقہ

 

72

طاغوت کے مسئلے پر بعض بھائیوں کی غلط فہمیوں کا ازالہ

 

87

خاتمہ

 

118

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 38843
  • اس ہفتے کے قارئین 225919
  • اس ماہ کے قارئین 799966
  • کل قارئین110121404
  • کل کتب8838

موضوعاتی فہرست