#4153

مصنف : مفتی عطاء الرحمن

مشاہدات : 24066

سعایہ النحو اردو شرح ہدایۃ النحو

  • صفحات: 403
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 10075 (PKR)
(جمعرات 29 دسمبر 2016ء) ناشر : المکتبۃ الشرعیہ گوجرانوالہ

علومِ نقلیہ کی جلالت وعظمت اپنی جگہ مسلمہ ہے مگر یہ بھی حقیقت کہ ان کے اسرار ورموز اور معانی ومفاہیم تک رسائی علم نحو کے بغیر ممکن نہیں۔ کیونکہ علومِ عربیہ میں علم نحو کو جو رفعت ومنزلت حاصل ہے اس کا اندازہ اس امر سے بہ خوبی ہو جاتاہے کہ جو بھی شخص اپنی تقریر وتحریر میں عربی دانی کو اپنانا چاہتا ہے وہ سب سے پہلے نحو کےاصول وقواعد کی معرفت کا محتاج ہوتا ہے کلام ِالٰہی ،دقیق تفسیر ی نکات،احادیث رسول ﷺ ،اصول وقواعد ،اصولی وفقہی احکام ومسائل کا فہم وادراک اس علم کے بغیر حاصل نہیں ہو سکتا یہی وہ عظیم فن ہےکہ جس کی بدولت انسان ائمہ کےمرتبے اور مجتہدین کی منزلت تک پہنچ جاتاہے ۔عربی مقولہ ہے : النحو فی الکلام کالملح فی الطعام یعنی کلام میں نحو کا وہی مقام ہے جو کھانے میں نمک کا ہے ۔ قرآن وسنت اور دیگر عربی علوم سمجھنےکے لیے’’ علم نحو‘‘کلیدی حیثیت رکھتاہے اس کے بغیر علوم ِاسلامیہ میں رسوخ وپختگی اور پیش قدمی کاکوئی امکان نہیں ۔ قرنِ اول سے لے کر اب تک نحو وصرف پرکئی کتب اور ان کی شروح لکھی کی جاچکی ہیں ہنوز یہ سلسلہ جاری ہے۔کتب ِنحو میں ’’ہدایۃ النحو‘‘ کا شمار نحوکی اہم بنیادی کتب میں ہوتا ہے ۔یہ کتاب دینی مدارس کے متوسط درجۂ تعلیم میں شامل نصاب ہے ۔ اختصار وطوالت سے منزہ انتہائی جامع اور کثیر فوائد کی حامل ہے ۔کئی اہل نے اس پر شرح وحواشی کی صورت میں کام کیا ہے ۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ سعایہ النحو اردو شرح ہدایۃ النحو ‘‘مفتی عطاء الرحمن ملتانی کی کاوش ہے انہوں نےاس میں کافیہ کے طرز کوملحوظ رکھا ہے تاکہ طلباء میں کافیہ کی تعلیم وتعلم کی استعداد پیدا ہوجائے۔اور انہوں نے اس میں یہ کوشش کی ہے کہ اسے قواعد وضوابط کی علل اور حکمتوں کے ساتھ مزین کیا جائے اور مسائل کا ذخیرہ جمع کیا جائے جن کوسوالات وجوابات کی صورت میں پیش کیا ہے ۔(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

پیش لفظ

7

دیباچہ

9

عربی زبان کی ابتدائی باتیں

11

علم نحو

13

اسم کابیان

 

اسم کی قسمیں

17

اعراب کی مختلف صورتیں

20

معربات اصلیہ

22

مبتداوخبر

23

مجرور بواسطہ حرف جر

24

مضاف الیہ

26

مفعول بہ ،حال

28

ظرف

29

علۃ

30

تمیز مفعول مطلق

31

توابع ۔صفت

33

عطف ،تاکید

34

بدل ،عطف بیان

35

مبنیات ،ضمائر

36

اشارات

39

موصولات

40

استفہامات

42

ظروف ،مخففات

44

مرکبات

44

معربات مشکلہ

45

استثنائی صورتیں غیر منصرف

50

مبدل الاعراب

53

اعداد

55

اوزان جمع مکسر

57

فعل کابیان

 

مادہ اوروزن

61

تقسیم فعل

63

مشتقات فعلیہ

64

جملہ فعلیہ کے قواعد

65

ابواب ثلاثی مجرد

67

ماضی

68

مضارع

71

امر

79

ذوالفعل

81

اسم الفعل

81

صفت

84

مفصل ،مبالغہ

84

ظرف ،آلہ

85

ابواب ثلاثی مزید

87

مبدلات فعل

95

مثال

98

اجوف

99

ناقص

103

لفیف

108

مضاعف

110

مبدلات ثلاثی مزید

112

خاصیات ابواب

119

افعال ناقصہ

123

افعال مقابہ ،افعال مدح وذم

125

افعال تعجب ۔اسماءالافعال

126

حرف کابیان

 

حروف اضافت

131

حروف مشبہ بفعل

136

حروف عطف

138

حروف نفی ،مستقبل

141

حروف ندا،حروف ایجاب وتصدیق

142

حروف استثناء حروف مصدر

143

حروف تخصیض ،حروف شرط

144

حروف ردع ،حروف تفسیر

145

مشقوں کاحل

 

مشق نمبر 1

147

مشق نمبر 2

118

مشق نمبر 3

149

مشق نمبر 4

151

مشق نمبر 5

153

مشق نمبر 6

154

مشق نمبر 7

155

مشق نمبر 8

157

مشق نمبر 9

158

مشق نمبر 10

159

مشق نمبر 11

161

مشق نمبر 12

163

مشق نمبر 13

164

مشق نمبر 14

165

مشق نمبر 15

167

مشق نمبر 16

269

مشق نمبر 17

171

مشق نمبر 18

172

مشق نمبر 19

174

مشق نمبر 20

175

مشق نمبر 21

176

مشق نمبر 22

178

مشق نمبر 23

181

مشق نمبر 24

182

مشق نمبر 25

183

مشق نمبر 26

184

مشق نمبر 27

186

مشق نمبر 28

187

مشق نمبر 29

186

 

 

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 51920
  • اس ہفتے کے قارئین 238996
  • اس ماہ کے قارئین 813043
  • کل قارئین110134481
  • کل کتب8838

موضوعاتی فہرست