#3480

مصنف : حافظ زبیر علی زئی

مشاہدات : 8294

سیرت رحمۃ اللعالمین کے درخشاں پہلو

  • صفحات: 110
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 4400 (PKR)
(پیر 22 فروری 2016ء) ناشر : دار العلم، ممبئی

اس روئے ارض پر انسانی ہدایت کے لیے حق تعالیٰ نے جن برگزیدہ بندوں کو منتخب فرمایا ہم انہیں انبیاء ورسل﷩ کی مقدس اصطلاح سے یاد رکرتے ہیں اس کائنات کے انسانِ اول اور پیغمبرِاول ایک ہی شخصیت حضرت آدم ﷤ کی صورت میں فریضۂ ہدایت کےلیے مبعوث ہوئے۔ اور پھر یہ کاروانِ رسالت مختلف صدیوں اور مختلف علاقوں میں انسانی ہدایت کے فریضے ادا کرتے ہوئے پاکیزہ سیرتوں کی ایک کہکشاں ہمارے سامنے منور کردیتاہے ۔درخشندگی اور تابندگی کے اس ماحول میں ایک شخصیت خورشید جہاں تاب کی صورت میں زمانےاور زمین کی ظلمتوں کو مٹانے اورانسان کےلیے ہدایت کا آخری پیغام لے کر مبعوث ہوئی جسے محمد رسول اللہ ﷺ کہتے ہیں۔ آج انسانیت کےپاس آسمانی ہدایت کا یہی ایک نمونہ باقی ہے۔ جسے قرآن مجید نےاسوۂ حسنہ قراردیا اور اس اسوۂ حسنہ کےحامل کی سیرت سراج منیر بن کر ظلمت کدۂ عالم میں روشنی پھیلارہی ہے ۔ رہبر انسانیت سیدنا محمد رسول اللہ ﷺ قیامت تک آنے والےانسانوں کےلیے’’اسوۂحسنہ‘‘ ہیں ۔ حضرت محمد ﷺ ہی اللہ تعالیٰ کے بعد، وہ کامل ترین ہستی ہیں جن کی زندگی اپنے اندر عالمِ انسانیت کی مکمل رہنمائی کا پور سامان رکھتی ہے۔ گزشتہ چودہ صدیوں میں اس ہادئ کامل ﷺ کی سیرت وصورت پر ہزاروں کتابیں اورلاکھوں مضامین لکھے جا چکے ہیں۔ اورکئی ادارے صرف سیرت نگاری پر کام کرنے کےلیےمعرض وجود میں آئے۔ اور پورے عالمِ اسلام میں سیرت النبی ﷺ کے مختلف گوشوں پر سالانہ کانفرنسوں اور سیمینار کا انعقاد کیا جاتاہے   جس میں مختلف اہل علم اپنے تحریری مقالات پیش کرتے ہیں۔ ہنوذ یہ سلسلہ جاری وساری ہے۔ الغرض عہد نبوت سے لے کر آج تک رسول اللہﷺ کی سیرت طیبہ پر اتنا زیادہ لکھا گیا اور لکھا جارہا ہےکہ ان کا احاطہ کرنا بھی مشکل ہے۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ سیرت رحمت للعالمین کے درخشاں پہلو ‘‘ محدث لعصر ارض پاکستان کے نامور عالم دین مولانا حافظ زبیر علی ﷫ کی ان تحریروں کامجموعہ ہے جو وقتاً فوقتاً ’’ مجلہ الحدیث‘‘ حضرو میں شائع ہوتی رہیں۔ شیخ موصوف کے شاگرد رشید مولانا حافظ ندیم ظہیر ﷾نے ان تمام مطبوعہ مضامین کو مرتب کرکے افادۂ عام کے لیے شائع کیا ہے۔ شیخ زبیر علی زئی نے جہاں کئی اہم علمی موضوعات کو دلائل وبراہین سے مزین کیا ہے وہاں سیرت النبی ﷺ کے لیے بھی گراں قدر خدمات انجام دی ہیں ۔کتاب ہذا کےعلاوہ سیرت النبی ﷺپر تین کتب تیار کیں اور مزید معجزات النبی ﷺ کے بارے میں ایک مکمل کتاب لکھنے کا ارادہ رکھتے تھے لیکن زندگی نے وفانہ کی اور آپ اپنے رفیق اعلیٰ سے جاملے ۔ (إنا لله وإليه راجعون) اللہ تعالیٰ ان کی تمام علمی وتحقیقی کاوشیں ان کے لیے صدقہ جاریہ بنائے اور ان کےدرجات بلند فرمائے اور انہیں جنت الفردوس عطا فرمائے۔ (آمین)(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

حرف اول

5

تقدیم

7

سیرت رحمۃ اللعالمین ﷺ کے چند پہلو

9

رحمت اللعالمینﷺ کی سیرت طیبہ کے چند موتی

13

نبی کریم ﷺ کی ذات بابرکات کا تذکرہ صحیح روایات کی روشنی میں

17

معلم انسانیت

28

رسول اللہﷺ خاتم النبین ہیں

31

ختم نبوت کی احادیث صحیحہ پر قادیانیوں کے حملے اور ان کا جواب

58

نبی کریمﷺ نور ہدایت

83

نبی کریمﷺ ساری کائنات کے لیے رحمت ہیں

86

نبیﷺ کا پیالہ مبارک

88

رسول اللہ ﷺ کا سایہ مبارک

89

درود و سلام کی صحیح احادیث و آثار

93

قبر میں نبیﷺ کی حیات کا مسئلہ

99

کلمہ طیبہ: لا إلہ الا اللہ محمد رسول اللہ کا ثبوت

107

نبیﷺ پر جھوٹ بولنے والا جہنم میں جائے گا

109

اس مصنف کی دیگر تصانیف

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 96582
  • اس ہفتے کے قارئین 309337
  • اس ماہ کے قارئین 96582
  • کل قارئین113988582
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست