#2494

مصنف : عبد الرؤف ندوی

مشاہدات : 6903

خانہ ساز شریعت اور آئنہ کتاب و سنت

  • صفحات: 455
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 18200 (PKR)
(ہفتہ 11 اپریل 2015ء) ناشر : دار العلم، ممبئی

دینِ اسلام ایک سیدھا اور مکمل دستورِ حیات ہے جس کو اختیار کرنے میں دنیا وآخرت کی کامرانیاں پنہاں ہیں۔ یہ ایک ایسی روشن شاہراہ ہے جہاں رات دن کا کوئی فرق نہیں اور نہ ہی اس میں کہیں پیچ خم ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اس دین کو انسانیت کے لیے پسند فرمایا اوررسول پاکﷺ کی زندگی ہی میں اس کی تکمیل فرمادی۔عقائد،عبادات ، معاملات، اخلاقیات ، غرضیکہ جملہ شبہ ہائے زندگی میں کتاب وسنت ہی دلیل ورہنما ہے۔ ہر میدان میں کتاب و سنت کی ہی پابندی ضروری ہے ۔صحابہ کرام ﷢ نے کتاب وسنت کو جان سے لگائے رکھا۔ ان کے معاشرے میں کتاب وسنت کو قیادی حیثیت حاصل رہی اور وہ اسی شاہراہ پر گامزن رہ کر دنیا وآخرت کی کامرانیوں سے ہمکنار ہوئے ۔ لیکن جو ں جوں زمانہ گزرتا گیا لوگ کتاب وسنت سے دور ہوتے گئے اور بدعات وخرافات نے ہر شعبہ میں اپنے پیر جمانے شروع کردیئے۔ مسلمانوں کی دینی زندگی کے لیے سب سے زیادہ مضر چیز بدعت ہے جسے نبی اکرم ﷺ نے گمراہی قرار دیا ہے۔ اسلام کی صاف ستھری تعلیم اور اس کی روشن وتابناک تصویر دھندلی ہوجاتی ہے۔ افرادِ امت کی دینی ترجیحات کا رخ بدل جاتاہے اور وہ   طرح طرح کی خرافات اور رسموں کوعین اسلام سمجھنے لگتے ہیں ۔ غیر مسلم دنیا کےلیے اس میں کوئی کشش نہیں رہ جاتی بلکہ بسا اوقات غیر مسلموں کے قبول اسلام میں سب سے بڑی روکاٹ بن جاتی ہے۔برائیوں میں لت پت ایک مسلمان اپنے گناہوں اور برائیوں سے توبہ کر کے ایک صالح اور متقی مسلمان بن کر زندگی گزارنے لگتاہے۔ اسی طرح بے عمل مسلمان اپنے شب وروز عیش ومستی میں ضرور گزارتا ہے لیکن وہ اپنی بے عملی پرپشیمان ضرور ہوتا ہے۔ خواہ ایک عرصے تک اپنی زبان نہ کھولے اور ضمیر کی آواز کو دبائے رکھے۔ لیکن زندگی کےکسی موڑ پروہ خواب غفلت سے بیدار ہوتا ہے اور بے عملی کی زندگی ترک کر کے ایک باعمل اور باکردار مسلمان بن کر زندگی گزارنے لگتاہے۔ اس کے برعکس بدعت میں گرفتار مسلمان جس تاریکی میں پہنچ جاتا ہے وہاں سیاہ رنگ اسے سفید دکھائی دیتا ہے بلکہ اسے زیادہ سفیدی کسی چیز میں نظر نہیں آتی ۔ وہ اندھیرے کو اجلا سمجھ لیتا ہے۔ اور اسی میں اپنا سفر حیات طے کرتا رہتاہے اس کی وجہ یہ ہےکہاس نے بدعت کو عین دین سمجھ کر اختیار کیا ہے۔جید اہل علم نے   بدعات اور اس کے نقصانات سے روشناس کروانے کے لیے اردو وعربی زبان میں متعدد چھوٹی بڑی کتب لکھیں ہیں جن کے مطالعہ سے اہل اسلام اپنے دامن کو بدعات سے خرافات سے بچا سکتے ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب’’خانہ ساز شریعت اورآئینۂکتاب وسنت‘‘ محترم مولانا عبد الرؤف ندوی کی تصنیف ہے۔ جس میں انہو ں نے ان بدعات کی نشاندہی کی ہے جو بالعموم برصغیر میں پائی جاتی ہیں اور سال کے بارہ مہینوں میں طرح طرح کے ناموں سے ان کویاد کیا جاتا ہے۔ مصنف نے کوشش کی ہے کہ وہ ہر بدعت کے پس منظر پر گفتگو کریں، جن لوگوں نے اس کو ایجاد کیا ہے ان کی تفصیل بیان کریں۔ اور نصوص کتاب وسنت سے اس کاٹکراؤ کیسے ہورہا ہے اور مسلم معاشرے پر اس کے کیا منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں اس کی وضاحت کریں۔ کتاب کے جملہ مباحث انتہائی معلومات افزا ا ور بیش قیمت ہیں ۔اگر کوئی یہ جاننا چاہے کہ مسلمانوں کی دینی زندگی میں بدعات نے کہاں کہاں تباہی مچارکھی ہے تو اس کتاب کے مطالعہ سے اسے مکمل رہنمائی حاصل ہوسکتی ہے۔ اللہ تعالیٰ مصنف، وناشرین کی اس عظیم کاوش کو قبول فرمائے اور اسے عوام الناس کےلیے نفع بخش بنائے اور مسلمانوں کو بدعات وخرافات سے محفوظ فرمائے۔ آمین( م۔ا)

عناوین

 

صفحہ نمبر

عرض ناشر  

 

5

پیش لفظ از مصنف

 

7

آیات قرآن کریم

 

17

ارشادات نبوی ﷺ

 

18

فلاح ونجات کس کے لیے ہے ؟

 

21

چند جواب طلب سوالات

 

23

نقلی کعبوں کی دھوم

 

25

گنبد خضراء کی تاریخ

 

27

توحق کوحق سے مانگ کبھی ماسوا سے نہ مانگ

 

29

عقیدہ توحید و رسالت کا مفہوم

 

31

توحید کیا ہے ؟

 

31

توحید کی قسمیں

 

32

توحید ربوبیت

 

32

توحید الوہیت

 

33

توحید اسماء و صفات

 

34

اخلاص

 

35

سنت کی تعریف

 

36

سنت قولی

 

37

سنت فعلی

 

37

سنت تقریری

 

37

انبیاء کرام کی بعثت کا مقصد

 

39

لا الہ الا اللہ کا مطلب

 

43

محمد رسول اللہ کامطلب

 

44

لا الہ الا اللہ کی دعوت

 

45

کفر و نفاق

 

48

کفر کا مفہوم

 

48

کفر انکار

 

48

کفر جحود

 

48

کفر نفاق

 

48

کفر عناد

 

48

نفاق کا مفہوم

 

49

شرک اور اس کی قسمیں

 

50

شرک کا مفہوم

 

50

شرک کی قسمیں

 

52

شرک اکبر

 

52

وندے ماترم کاترانہ

 

54

شرک اصغر

 

54

شرک جلی

 

54

شرک خفی

 

56

شخصیت پرستی

 

61

بدعت کی حقیقت

 

65

بدعت کی لغوی تعریف

 

65

بدعت کی شرعی تعریف

 

66

ہر بدعت گمراہی ہے

 

67

ایک اہم انتباہ

 

72

ظہور بدعت کا وقت

 

73

ظہور بدعت کی جگہ

 

74

اسلام ایک مکمل دین

 

75

تبلیغ رسالت پر الزام

 

77

بدعتی کی تکریم

 

79

بدعتی کی تکریم پر مواخذۃ اخروی کا خوف

 

79

بدعتی کا انجام

 

81

حوض کوثر سے محرومی

 

81

موضوع اورضعیف حدیثوں کا چلن

 

84

حدیث موضوع کی تعریف

 

84

اسباب وضع حدیث

 

86

حدیث ضعیف کی تعریف

 

91

اہل بدعت کے متعلق صحابہ کرام ؓ کا موقف

 

94

اہل بدعت کے متعلق تابعین عظام کا موقف

 

102

اہل بدعت کے متعلق ائمہ دین کاموقف

 

104

ماہ محرم الحرام کی بدعات

 

109

ماہ محرم اورموجودہ مسلمان

 

110

محرم کےابتدائی دس دن

 

114

شیعی رسومات کی تاریخ ایجاد و آغاز

 

116

لعنت کا آغاز

 

116

عید غدیر کی ایجاد

 

116

من کنت مولاۂ ... کی تشریح

 

117

ماتم اورتعزیہ داری کی ایجاد

 

121

شیعیت کا فتنہ

 

122

تبرابازی

 

124

ہندوستان میں پہلا تعزیہ

 

129

تعزیہ کی تردید

 

129

حضرت حسین ﷜ کی برسی

 

131

ماتم وسینہ کوبی

 

133

یوم عاشوراء کاروزہ

 

135

رسومات محرم—علمائے کرام کی نظر میں

 

137

ماہ محرم کی بابت موضوع اورضعیف احادیث

 

140

سانحہ کربلا اور حضرت حسین و یزید

 

150

بادشاہوں پر خلیفہ کا اطلاق

 

151

یہ خلفاء معصوم نہ تھے

 

152

نصب امام کے چند اصول

 

152

حفظ صالح اوردفع مقاصد

 

153

عہد فتن میں خروج کی ممانعت

 

154

شہادت حسین 4

 

155

اطاعت فی المعروف

 

156

یزید کے بارے میں افراط و تفریط

 

157

حقیقت حال

 

158

شہادت حسین کے بارے میں افراط و تفریط

 

158

مقابلہ کا ارادہ ترک کر دیا

 

159

دندان مبارک پر چھڑی مارنے واقعہ

 

160

یزید نےاہل بیت کی بےحرمتی نہیں کی

 

162

حضرت حسین ؓ کو شہید کرنے کا گناہ عظیم

 

162

سانحہ کربلا کی حیثیت

 

163

حدیث قسطنطنیہ

 

164

حضرت محمد بن الحنفیہ کی طرف سے یزید کی صفائی

 

166

یزید پر لعنت بھیجنے کا مسئلہ

 

171

لعنت کے بارے میں شرعی مسئلہ

 

171

یزید پرلعنت سے پہلے دو چیزوں کااثبات ضروری ہے

 

172

لعنت کا دروازہ کھولنے کے نتائج

 

173

یزید کو ﷫کہنا مستحب ہے

 

174

امام اور ﷤

 

177

ماہ صفر المظفر کی بدعت

 

179

ماہ صفر کےآخری بدھ کی تاریخی حیثیت

 

191

ماہ ربیع الاول کی بدعات

 

196

تاریخ ولادت و وفات اختلاف اور راجح اقوال

 

199

چند قابل غور باتیں

 

200

بدعت میلاد

 

202

مجلس میلاد کی ابتدا

 

203

عید میلاد النبی کا موجد

 

203

مولد کے موضوع پر پہلی کتاب

 

207

مصنف کا حال

 

207

قیام کی ابتداء

 

209

میلاد میں قیام تعظیمی

 

210

کتب میلادیہ اور روایات موضوعہ

 

214

عید میلاد النبی کی شرعی حیثیت

 

233

کیا اللہ کافی نہیں ؟

 

238

ماہ ربیع الثانی کی بدعات

 

241

گیارہویں

 

241

تاریخ پیدائش

 

244

تاریخ وفات

 

244

شیخ عبدالقادر جیلانی  کے ارشادات

 

244

جھوٹی روایتیں

 

246

آستانہ پرستی کا آغاز

 

250

علامہ آلوسی کی وضاحت

 

253

قبرپرست مسلمانوں کا شرک ۔بزرگان دین کی تصریحات

 

254

قبروں پر کئے جانےوالے ان کاموں کا بیان جو حرام ہیں

 

255

شیخ عبدالقادر جیلانی ﷫ بڑے اللہ والے تھے

 

257

ضمیر سے پوچھئے

 

259

تو بھی اسی سے مانگ

 

260

یہ تعظیم نہیں تقسیم ہے

 

262

یہ انداز فکر بھی ملاحظہ ہو

 

263

غیر اللہ سے استغاثہ و استعانت

 

265

احاطہ اجمیری کا شرک

 

266

لطیفہ

 

267

ماہ رجب کی بدعات

 

268

معاجن رجب

 

271

صلوٰۃ الرغائب

 

271

تاریخ شب معراج

 

272

نماز شب معراج

 

273

رجبی کونڈے کا بانی

 

273

نذر لغیر اللہ

 

275

لمحہ فکریہ

 

277

ماہ شعبان کی بدعات

 

279

پندرہ شعبان کی روایتوں کاجائزہ

 

282

حضرت ابوہریرہ﷜ کی روایت

 

282

حضرت علی ﷜ کی روایت

 

283

حضرت ابوبکر ﷜ کی روایت

 

286

حضرت معاذ بن جبل ؓ کی روایت

 

292

شب برات کی حقیقت کیا ہے ؟

 

297

ایک شبہ کا ازالہ

 

300

ماہ شعبان کا روزہ

 

301

پندہ شعبانہ کا روزہ

 

302

پندرہ شعبان کی شب میں قبرستان جانا

 

304

چراغاں کرنا مجوسی سازش

 

306

پندرہ شعبان کاحلوہ

 

307

روحوں کا عقیدہ

 

308

روح ملانے کاختم

 

309

روح ملانے کا ایک دلچسپ واقعہ

 

309

رمضان المبارک کی فضیلت

 

311

حدیث حضرت سلمان فارسی﷜

 

311

افطار کی دعا

 

313

شب قدر کی فضیلت

 

313

تراویح کی غلطیاں

 

314

جمعۃ الوداع کی فضیلت اور قضائے عمری

 

314

مکہ ومدینہ میں رمضان کی فضیلت

 

319

ماہ شوال کی بدعات

 

322

عید ملن

 

324

فول ڈے

 

324

ماہ ذی الحجہ کی بدعات

 

325

قربانی کی فضیلت میں احادیث مرویہ

 

325

حجر اسود اللہ کا ہاتھ ہے

 

329

حج اور زیارت قبر نبوی ﷺ

 

330

پیدل سفر حج کی فضیلت

 

331

ہر حج حج اکبر ہے

 

334

مسئلہ علم غیب

 

337

غیوب خمسہ کا علم

 

339

پہلی وضاحت

 

341

دوسری وضاحت

 

341

تیسری وضاحت

 

341

چوتھی وضاحت

 

342

مسئلہ بشریتﷺ

 

348

وسیلہ

 

353

متفرق بدعات

 

362

تعویذ اورگنڈہ کی حقیقت

 

362

تعویذ و گنڈے کے مفاسد

 

364

تعویذ فروشوں سے بچئے

 

365

لڑکا نہ لڑکی

 

366

ہمارا سب کچھ آپ ہیں

 

366

صدق اللہ العظیم

 

367

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم کی جگہ 786کااستعمال

 

368

ہرے کرشنا کےاعداد و شمار

 

370

حضرت آدم﷤ کی دعا

 

371

تبلیغی نصاب اور قرآنی تعلیم

 

373

سال گرہ کی حرمت کے اسباب

 

379

مسجد میں عقد نکاح

 

381

عقد نکاح کے بعد چھوہارے لٹانا

 

383

گردن پر مسح کرنا

 

384

انگوٹھا چومنا

 

386

زبان سےنیت کرنا

 

386

امامت کےحقدار کی ترتیب

 

389

امام کی اقتداء

 

391

جمعہ کی دن کی بدعات

 

394

منبر کے پاس جمعہ کی اذان دینا

 

396

جب خطیب منبر پر چلا جائے

 

397

جمعہ کےدن مسجد میں گداگری

 

400

ہر جمعہ کو والدین کی قبر پرجانا

 

401

نماز مغرب کے بعد نوافل کی متعین رکعات

 

403

سلام پھیرتے وقت کی بدعات

 

407

سلام کے بعد کی بدعات

 

408

وفات کے وقت اور وفات کےبعد کی چند بدعات

 

409

قرآن خوانی

 

410

تیجہ ، ششماہی ، چہلم و برسی

 

411

’دلہن کی طرح سوجا ‘ کے الفاظ سےعرس کا اثبات

 

413

عرس کی حقیقت

 

415

بزرگان دین کی قبروں پر میلوں ٹھیلوں کا اہتمام

 

417

بعض ضروری وضاحتیں

 

428

فقہ حنفثی سے قبروں کو پختہ بنانے کی ممانعت کی صراحت

 

429

زیارت قبور اور دعا کا مسنون طریقہ

 

433

زیارت قبر نبویﷺ کی شرعی حیثیت

 

436

بی بی کی صحنک

 

438

خاتمۃ الکتاب

 

443

اس مصنف کی دیگر تصانیف

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 63251
  • اس ہفتے کے قارئین 97079
  • اس ماہ کے قارئین 1713806
  • کل قارئین111035244
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست