#5796

مصنف : عبد الرؤف ندوی

مشاہدات : 5684

کاروان سلف حصہ اول

  • صفحات: 417
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 10425 (PKR)
(منگل 04 جون 2019ء) ناشر : مجلس تحقیق الاسلامی یوپی انڈیا

برصغیر پاک و ہند میں علمائے اہل حدیث نے اسلام کی سربلندی ، اشاعت ، توحید و سنت نبوی ﷺ ، تفسیر قرآن کےلیے جو کارہائے نمایاں سرانجام دیئے ہیں وہ تاریخ میں سنہری حروف سے لکھے جائیں گے او رعلمائے اہلحدیث نے مسلک صحیحہ کی اشاعت و ترویج میں جو فارمولا پیش کیا اس سے کسی بھی پڑھے لکھے انسان نے انکار نہیں کیا ۔علمائے اہلحدیث نے اشاعت توحید و سنت نبویﷺاور اس کے ساتھ ہی ساتھ شرک و بدعت کی تردید میں جو کام کیاہے اور جو خدمات سرانجام دی ہیں وہ ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہیں۔پنجاب میں تدریسی خدمت کے سلسلہ میں استاد پنجاب مولانا حافظ عبدالمنان محدث و زیر آبادی ﷫  (م1334ھ) کی خدمات بھی سنہری حروف سے لکھنے کے قابل ہیں۔مولانا حافط عبدالمنان ﷫حضرت شیخ الکل کے نامورتلامذہ میں سے تھے اور فنّ حدیث میں اپنے تمام معاصر پر فائز تھے۔ آپ نے اپنی زندگی میں 80 مرتبہ صحاح ستہ پڑھائی۔ آپ کے تلامذہ میں ملک کے ممتاز علمائے کرام کا نام آتاہے اورجن کی اپنی خدمات بھی اپنے اپنے وقت میں ممتاز حیثیت کی حامل ہیں۔ مولانا سید سلیمان ندوی لکھتے ہیں:’’علمائے اہلحدیث کی تدریسی و تصنیفی خدمات قدر کے قابل ہے۔ پچھلے عہد میں نواب صدیق حسن خاں﷫ (م1307ھ) کے قلم او رمولانا سید محمد نذیر حسین دہلوی﷫ (م1320ھ) کی تدریس سے بڑا فیض پہنچا۔ بھوپال ایک زمانہ تک علمائے اہلحدیث کا مرکز رہا۔ قنوج، سہوان اوراعظم گڑھ کے بہت سے نامور اہل علم اس ادارہ میں کام کررہے تھے۔ شیخ حسین عرب یمنی﷫ (م327ھ) ان سب کے سرخیل تھے اوردہلی میں مولانا سید محمد نذیر حسین محدث دہلوی کے ہاں سند درس بچھی تھی اور جوق در جوق طالبانِ حدیث مشرق و مغرب سے ان کی درس گاہ کا رخ کررہے تھے۔ ان کی درس گاہ سے جو نامور اُٹھے ان میں ایک مولانا محمد ابراہیم آروی ﷫(م1320ھ) تھے۔ جنہوں نے سب سے پہلے عربی تعلیم اور عربی مدارس میں اصلاح کا خیال کیا اور مدرسہ احمدیہ کی بنیادڈالی ۔اس درس گاہ کے دوسرے نامور مولانا شمس الحق ڈیانوی عظیم ابادی ﷫(م1329ھ) صاحب عون المعبود فی شرح ابی داؤد ہیں جنہوں نے کتبِ حدیث کی جمع اور اشاعت کو اپنی دولت اور زندگی کامقصد قرار دیا اوراس میں وہ کامیاب ہوئے۔تصنیفی لحاظ سے بھی علمائے اہلحدیث کاشمار برصغیر پاک و ہند میں اعلیٰ اقدار کا حامل ہے۔ علمائے اہلحدیث نے عربی ، فارسی اور اردو میں ہر فن یعنی تفسیر، حدیث، فقہ،اصول فقہ، ادب تاریخ اورسوانح پر بے شمار کتابیں لکھی ہیں۔ الغرض برصغیر پاک وہندمیں علمائےاہل حدیث نےاشاعِت اسلام ، کتاب وسنت کی ترقی وترویج، ادیان باطلہ اور باطل افکار ونظریات کی تردید اور مسلک حق کی تائید اور شرک وبدعات ومحدثات کےاستیصال اور قرآن  مجید کی تفسیر اور علوم االقرآن پر  جو گراں قدر نمایاں خدمات سرانجام دیں وہ تاریخ اہل حدیث کاایک زریں باب ہے ۔اس بات میں کوئی  مبالغہ نہیں  کہ اگر علمائے اہل حدیث  ہند کی توجہ علوم حدیث کی جانب نہ ہوتی تو مشرقی ممالک سےعلم حدیث اٹھ چکا ہوتا جیسا کہ دسویں ہجری میں مصر، شام ، عراق اور حجاز سے علوم حدیث کا سلسلہ کمزور پرنا شروع ہوا یہاں تک کہ چودہویں صدی میں اس کی کمزوری انتہاکو پہنچ گئی۔مختلف   قلمکاران اور مؤرخین نے  علمائے اہل حدیث  کےالگ الگ اکٹھے تذکرے تحریر کیے  ہیں  اور بعض  نے کسی خاص علاقہ کے علماء کا تذکرہ  وسوانح حیات  لکھے ہیں۔ جیسے  تذکرہ علماء مبارکپور ، تذکرہ علماء خانپور وغیرہ ۔  علما  ئے عظام کے حالات وتراجم کو  جمع کرنے میں  مؤرخ اہل  حدیث جناب مولانامحمد اسحاق بھٹی ﷫ کی خدمات سب سے زیادہ نمایاں ہیں ۔ زیر نظرکتاب’’کاروانِ سلف‘‘ مولانا عبد الرؤف ندوی ﷾کی کاوش ہے  یہ کتاب  دو  حصوں میں ہے   مصنف نے اس کتاب میں  مشرقی یوپی کے مشاہیر اہل حدیث علمائے کرام  اور بعض دیگر اہم دینی شخصیات مرحومین کا تذکرہ کیا ہے۔اس کتاب میں پیشتر ان ہستیوں کا تذکرہ ہےکہ جن  کے کارناموں  سے دین وملت کا ہرگوشہ معمور ہے اور جنہوں نے اسلام مخالف طاقتوں سے چومکھی لڑائی لڑی ہے اور وہ الحمد للہ ہر محاذ پر کامیاب  وکامران رہے ۔ اسی طرح اس کتاب میں  بعض ایسے اہل حدیث افراد کابھی تذکرہ ہے جو مستند علماء تو نہیں  ہیں مگر احیاء توحید وسنت میں ان کابڑا اہم رول رہا ہے  ۔صاحب کتاب نے  تقریباً بارہ درجن سے زیادہ شخصیات اور علمائے جماعت کےتذکرے تحریرفرمائے ہیں  ان میں قدیم وجدید دونوں طرح کی شخصیات شامل ہیں ۔اللہ تعالیٰ فاضل مصنف کی  اس کاوش کو قبول فرمائے  اور انہیں  مزید کام کرنے کی توفیق دے ۔(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

عرض مرتب

7

حرف آغاز

12

تاریخ اہل حدیث کے چند اوراق

15

مولانا سید جعفر علی نقوی

18

حاجی عبد الجبار سرمہ دانی والے

19

مولانا اللہ بخش بسکوہری

19

مولانا محمد اظہر بہاری

20

مولانا محمد اسحاق بانسوی

21

مولانا عباد اللہ یوسف پوری

22

مولانا احمد علی ابری ڈیہہ

23

حافظ لال محمدبانسوی

23

مولانا  عظیم اللہ نیپالی

23

مخدوم پنچ ہرہٹہ

23

استاذ الاساتذہ حافظ عبد اللہ غازی پوری

25

مولانا محمد عبد الرحمن محدث مبارک پوری

35

مولانا ابو القاسم سیف بنارسی

72

مولانا عبد السلام مبارک پوری

78

مولانا احمد اللہ محدث پرتا پگڈھی

84

امام فرائض مولانا عبد الرحمن بجواوی

89

مولانا محمد دبکاوی

93

شیخ الحدیث مولانا عبید اللہ رحمانی مبارک پوری

96

علامہ نذیر احمد املوی رحمانی

114

خطیب الاسلام مولانا عبد الروف رحمانی جھنڈا نگری

118

مفکر ملت مولانا عبد الجلیل رحمانی

122

نمونہ سلف مولانا محمد زماں رحمانی

132

مفسر قرآن مولانا عبد القیوم رحمانی

168

مناظر اسلام مولانا عبد المبین منظر

181

مولانا عبد القدوس سلفی ٹکر یاوی

185

نمونہ سلف مولانا محمد اقبال رحمانی

193

بقیۃ السلف مولانا ابو العرفان محمدعمر سلفی

198

حکیم مولانا محمد  اسحاق رحمانی

203

مولانا عبد الوحید رحمانی(ناظم)

214

مولانا عبد الوحید رحمانی

216

مولانا مختار احمد ندوی سلفی

219

ڈاکٹر مقتدی حسن ازہری

224

مولانا صفی الرحمن مبارک پوری

240

مولانا محمد رئیس ندوی

251

ڈاکٹر رضا ءاللہ مبارک پوری

261

مولانا نور عظیم ندوی ازہری

275

مولانا عبد الحکیم مجاز اعظمی

280

مولانا شبیر احمدصدیقی کنڈؤ

290

ڈاکٹر محفوظ الرحمٰن مدنی کنڈؤ

304

ڈاکٹر عبد الوہاب صدیقی مدنی نوگڈھ

307

مولانا عابد حسن رحمانی کنڈؤ

312

مولانا عبد السلام طیبی طیب پور

315

مولانا شکر اللہ گونڈوی سمر ہن کلاں

316

مولانا فرید احمد رحمای پیکولیا مسلم

321

حکیم مولانا عبد الحق رحمانی تھرولی

326

حکیم مولانا محمد سلیمان گلرہا

330

مولانا ذکر اللہ ذاکر ندوی بسکو ہربازار

335

مولانا زین اللہ ضیغم اہراڈیہہ

339

مولانا عبد الجبار رحمانی پاٹیشری نگر

351

مولانا محب اللہ سلفی ملگہیا

353

مولانا عبد القیوم سلفی املیا

355

ماسٹر عبد الستار قدسی کواپور

363

الحاج شیخ محمد ایوب قنوجی

366

الحاج عبد العزیز انصاری

371

حاجی سمیع اللہ خاں رنیاپور

375

حاجی محمد رفیق ایڈوکیٹ بلرام پور

381

حاجی مقبول احمد اونر ہوا

383

والدہ ماجدہ

386

والد بزرگوار

388

مولوی محمدمشتاق فیضی ہرہٹہ

392

خطبہ استقبالیہ اجلاس عام ہرہٹہ

394

خود نوشت حالات

403

کاروان سلف حصہ دوم

413

اس کتاب کی دیگر جلدیں

اس مصنف کی دیگر تصانیف

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 52500
  • اس ہفتے کے قارئین 239576
  • اس ماہ کے قارئین 813623
  • کل قارئین110135061
  • کل کتب8838

موضوعاتی فہرست