#2284

مصنف : حافظ زاہد علی

مشاہدات : 14209

سائنسی ترقی میں اسلام اور مسلمانوں کی خدمات

  • صفحات: 203
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 4060 (PKR)
(منگل 03 فروری 2015ء) ناشر : راحت پبلشرز لاہور

سائنس کو مذہب کا حریف سمجھا جاتا ہے،لیکن یہ محض غلط فہمی ہے۔دونوں کا دائرہ کار بالکل مختلف ہے ،مذہب کا مقصد شرف انسانیت کا اثبات اور تحفظ ہے۔وہ انسان کامل کا نمونہ پیش کرتا ہے،سائنس کے دائرہ کار میں یہ باتیں نہیں ہیں،نہ ہی کوئی بڑے سے بڑا سائنس دان انسان کامل کہلانے کا مستحق ہے۔اسی لئے مذہب اور سائنس کا تصادم محض خیالی ہے۔مذہب کی بنیاد عقل وخرد،منطق وفلسفہ اور شہود پر نہیں ہوتی بلکہ ایمان بالغیب پر  زیادہ ہوتی ہے۔اسلام نے علم کو کسی خاص گوشے میں محدود نہیں رکھا بلکہ تمام علوم کو سمیٹ کر یک قالب کر دیا ہےاور قرآن مجید میں قیامت تک منصہ شہود پر آنے والے تمام علوم کی بنیاد ڈالی ہے۔چنانچہ مسلمانوں نے تفکر فی الکائنات اور حکمت تکوین میں تامل وتدبر سے کام لیا اور متعددسائنسی اکتشافات  سامنے لائے ۔تاریخ میں ایسے بے شمار  مسلمان سائنسدانوں کے نام ملتے ہیں،جنہوں نے بے شمار نئی نئی چیزیں ایجاد کیں اور دنیا  میں مسلمانوں  اور اسلام کا نام روشن کیا۔ زیر تبصرہ کتاب" سائنسی ترقی میں اسلام اور مسلمانوں کی خدمات " محترم حافظ زاہد علی صاحب  کی تصنیف ہے۔جس میں انہوں نے سائنس کی ترقی میں مسلمانوں کی خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالی ہےاور آخر میں  ابن الہیثم،البیرونی،بو علی سینا ،الکندی،الفارابی اور الخوارزمی سمیت متعدد مسلمان سائنس دانوں کے نام،سوانح،حالات زندگی اور ان کی ایجادات کا تذکرہ کیا ہے۔اللہ تعالی ان کی اس کاوش کو اپنی بارگاہ میں قبول ومنظور فرمائے۔آمین(راسخ)

 

عناوین

 

صفحہ نمبر

سائنسی ترقی میں اسلام اور امسلمانوں کی خدمات

 

11

پیش لفظ

 

11

سائنسی ترقی میں اسلام اور مسلمانوں کی خدمات

 

13

قرآن حکیم کائنات اور نظام کائنات کا امین ہے

 

14

قرآنی تقاضا ہے کہ انسان مظاہر کائنات پر غور کرے

 

15

سائنسی ترقی کا عروج

 

16

نظام تخلیق

 

18

نظام تسویہ

 

22

نظام تقدیر

 

24

نظام ہدایت

 

26

اہل یورپ پر رہبانیت کا غلبہ

 

36

تمام علوم کی بنیاد مسلمان ہی ہیں

 

40

یورپ میں اسلامی علوم کیسے پہنچے

 

45

قدیم نظریات کا ابطال

 

54

یورپ پر سائنس کے اثرات

 

73

روحانی اقدار کی تباہی

 

83

مغربی نظام تعلیم پر تنقید

 

92

مذہب اور سائنس

 

107

ابو علی محمد الحسن ابن الہیثم

 

119

الفارابی ابو نصر محمد بن محمد بن طرخان بن وازیلغ

 

122

ابو علی حسین ابن عبداللہ سینا

 

126

ابوبکر محمد ابن یحیٰ ابن ماجہ

 

133

ابوبکر محمد عبد الملک ابن طفیل القیسی

 

137

ابو الولید محمد بن احمد بن محمد بن رشد

 

150

عباس ابن فرناس

 

160

ثابت ابن قرہ

 

171

جعفر بن محمد ابو معشر البلخی

 

184

البیرونی ابو الریحان محمد بن احمد

 

187

الکندی

 

194

فہرس المراجع

 

198

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 72607
  • اس ہفتے کے قارئین 106435
  • اس ماہ کے قارئین 1723162
  • کل قارئین111044600
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست