نماز اسلام کا دوسرا بڑا اہم رکن ہے ، جو تمام عبادات اور نیکیوں کی جڑ اور اصل الاصول ہے ۔ یہ اسلام کا وہ فریضہ ہے جس سے کوئی مسلمان متنفس ، جب تک اس میں کچھ بھی ہوش و حواس باقی ہے ، کسی حالت میں بھی سبکدوش نہی ہو سکتا ۔ قرآن مجید میں سو سے زیادہ مرتبہ اس کی تعریف ، اس کی بجاآوری کا حکم اور اس کی تاکید آئی ہے ۔ اس کے ادا کرنے میں سستی اور کاہلی نفاق کی علامت اور اس کا ترک کفر کی نشانی بتائی گئی ہے ۔ نماز کے بنیادی طور پر دو پہلو ہیں ایک اس کی ترغیب و ترہیب جبکہ دوسرا اس کے احکام و مسائل کے حوالے سے ہے ۔ زیر مطالعہ کتاب نماز کے مؤخرالذکر پہلو پر ہے ۔ اس میں قاری کو فرائض کے علاوہ سنن ، نوافل مثلا صلاۃ استسقا ، نماز سورج و چاند گرہن ، نماز جنازہ اور استخارہ وغیرہ کی مفصل کیفیات بھی پڑھنے کو ملیں گی ۔ اور پھر یہ بھی ذکر کیا گیا ہے کہ مذکورہ نمازوں میں کہاں کہاں کن کن ادعیہ کو پڑھنا مسنون ہے ۔ ساتھ ساتھ ان سب کے دلائل بھی مع حوالہ درج ہیں ۔ پھر مزید یہ ہے کہ اختلافی مسائل کو احادیث صحیحہ کے علاوہ خود مشاہیر علمائے احناف کے اقوال و فتاوی سے بھی مزین کیا گیا ہے ۔ اللہ مصنف کو اجر جذیل سے نوازے اس سے پہلے وہ نماز کے ترغیب و ترہیب کے پہلو پر ایک مفصل کتاب لکھ چکے ہیں ۔(ع۔ح)
عناوین |
|
صفحہ نمبر |
پیش لفظ |
|
3 |
فہرست مضامین |
|
8 |
طہارت وپاکیزگی کی اہمیت |
|
21 |
قضائے حاجت کے آداب |
|
26 |
نجاستوں کی صفائی کا بیان |
|
37 |
غسل جنابت کے احکام ومسائل |
|
42 |
حیض ، استحاضہ اور نفاس کا حکم |
|
51 |
مسنون یا مستحب غسل |
|
53 |
مسواک کا بیان |
|
56 |
مسواک کے خاص اوقات اور مواقع |
|
58 |
وضو کا بیان |
|
62 |
تیمم کا بیان |
|
92 |
نماز کی عظمت واہمیت |
|
100 |
اذان واقامت کے احکام ومسائل |
|
120 |
اذان کے مسائل وآداب |
|
133 |
مساجد کا بیان |
|
138 |
مسجد کے آداب واحکام |
|
147 |
رسول اکرمﷺ کی نماز |
|
155 |
سترہ کا بیان |
|
158 |
نماز میں سورہ فاتحہ پڑھنے کا مسئلہ |
|
185 |
سورہ فاتحہ کے بعد قراء ت قرآن |
|
191 |
نمازوں میں مسنون قراء ت |
|
192 |
رفع الیدین کا بیان |
|
212 |
سجدہ کی فضیلت |
|
236 |
سجدہ کے آداب |
|
241 |
سجدہ سہو کا بیان |
|
259 |
نماز باجماعت کا بیان |
|
273 |
صف بندی کے مسائل کا بیان |
|
281 |
امامت کا بیان |
|
290 |
مقتدیوں کےاحکام کا بیان |
|
295 |
پانچ نمازیں اور ان کی رکعات کا بیان |
|
298 |
نماز تہجد کا بیان |
|
305 |
نماز وتر کا بیان |
|
310 |
نماز تراویح |
|
320 |
نماز چاشت یا اشتراق کا بیان |
|
325 |
نماز عیدین کا بیان |
|
335 |
سورج اور چاند گرہن کی نماز کا بیان |
|
339 |
نماز استسقاء کا بیان |
|
341 |
نماز قصر کا بیان |
|
345 |
نماز جمعہ کا بیان |
|
351 |
بیماری ، موت اور نماز جنازہ کا بیان |
|
362 |
نماز جنازہ کا بیان |
|
384 |
خاص اوقات کی دعاؤں کا بیان |
|
399 |
فہرست مکمل نہیں ہے |
|
|