#2644

مصنف : امام ابن تیمیہ

مشاہدات : 6785

روزہ اور اس کی حقیقت

  • صفحات: 176
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 4400 (PKR)
(ہفتہ 27 جون 2015ء) ناشر : ادارۃ البحوث الاسلامیہ، بنارس

روزہ اسلام کا ایک  بنیادی رکن ہے اور رمضان المبارک اسلامی سال کا  نواں مہینہ ہے  یہ مہینہ  اللہ تعالیٰ کی رحمتوں،برکتوں، کامیابیوں اور کامرانیوں کا مہینہ ہے ۔اپنی عظمتوں اور برکتوں کے  لحاظ سے  دیگر مہینوں سے   ممتاز  ہے  ۔رمضان المبارک وہی مہینہ  ہےکہ جس میں اللہ تعالیٰ کی آخری آسمانی  کتاب قرآن مجید کا نزول لوح محفوظ سے آسمان دنیا پر ہوا۔ ماہ رمضان میں  اللہ تعالی  جنت  کے دروازے کھول  دیتا ہے  او رجہنم   کے دروازے  بند کردیتا ہے  اور شیطان  کوجکڑ دیتا ہے تاکہ  وہ  اللہ کے بندے کو اس طر ح  گمراہ  نہ کرسکے  جس  طرح عام دنوں میں کرتا  ہے اور یہ ایک ایسا  مہینہ ہے  جس میں اللہ تعالی خصوصی طور پر اپنے  بندوں کی مغفرت کرتا ہے اور  سب  سے زیاد ہ  اپنے بندوں کو  جہنم  سے آزادی کا انعام  عطا کرتا ہے۔رمضان المبارک کے  روضے رکھنا اسلام کےبنیادی ارکان میں سے ہے  نبی کریم ﷺ نے ماہ رمضان اور اس میں کی  جانے والی عبادات  ( روزہ ،قیام  ، تلاوت قرآن ،صدقہ خیرات ،اعتکاف ،عبادت  لیلۃ القدر وغیرہ )کی  بڑی فضیلت بیان کی   ہے ۔روزہ  کے  احکام ومسائل  سے   ا گاہی  ہر روزہ دار کے لیے  ضروری ہے  ۔لیکن افسوس روزہ رکھنے والے بیشتر لوگ ان احکام ومسائل سےلا علم ہوتے ہیں،بلکہ بہت سے افراد تو ایسے بھی ہیں جو بدعات وخرافات کی آمیزش سے  یہ عظیم عمل برباد کرلینے تک پہنچ جاتے ہیں ۔   کتبِ احادیث میں ائمہ محدثین نے   کتاب الصیام  کے نام سے باقاعدہ عنوان قائم کیے  ۔ اور کئی  علماء اور اہل علم نے    رمضان المبارک  کے احکام ومسائل وفضائل کے  حوالے  سے مستقل  کتب تصنیف کی  ہیں ۔ زیر نظر کتاب ’’ روزہ اور اس کی حقیقت‘‘ شیخ الاسلام امام ابن تیمیہ﷫ کے   روزوں  کے احکام ومسائل کے متعلق   ایک  رسالے  ’’ حقیقۃ  الصیام ‘‘کا ترجمہ ہے ۔ اس رسالے میں   روزے کے جملہ احکام ومسائل اختصار کے ساتھ موجود ہیں ۔ محدث العصر  علامہ ناصر الدین  البانی ﷫نے  اس کتابچے پر  تخریج  الاحادیث  اور زہیر الشاویش  نے  احادیث کی  تحقیق   کی  ہے ۔جس سے اس  کی افادیت  میں مزید اضافہ ہوگیا ہے ۔ سعودی عرب کے ’’ادارۃ البحوث العلمیۃ  والافتاء‘‘  نے    اس کاترجمہ کروا کر اسے  طاعبت سے آراستہ کیا ہے۔ اللہ  تعالیٰ اس کتاب کو عوام الناس کےلیے نفع بخش بنائے (آمین)( م۔ا)

عناوین

 

صفحہ نمبر

مؤلف کی سوانح حیات

 

ا

خطبہ کتاب

 

1

کن چیزوں سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے اور کن چیزوں سے نہیں ٹوٹتا

 

4

روزے کی حالت میں سرمہ لگانا اور زخم وغیرہ پر دوا لگانے کا حکم

 

55

افطاری میں جلدی کرنے اور سحری میں تاخیر کرنے کی فضیلت

 

102

روزے کی حالت میں قے کرنے اور خون و منی نکلنے کا حکم

 

106

روزے کی حالت میں پچھنا وغیرہ لگوانے کا حکم

 

108

سوالات و جوابات

 

142

اس مصنف کی دیگر تصانیف

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 48959
  • اس ہفتے کے قارئین 48959
  • اس ماہ کے قارئین 2120876
  • کل قارئین113728204
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست