#1811

مصنف : جلال الدین قاسمی

مشاہدات : 8252

رد تقلید

  • صفحات: 47
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 940 (PKR)
(ہفتہ 09 اگست 2014ء) ناشر : فیت والا پبلی کیشن ہاؤس انڈیا

کسی آدمی کی وہ بات ماننا،جس کی  نص حجت ِشریعہ،قرآن و حدیث میں نہ  ہو،نہ ہی اُس پر اجماع ہو اور نہ وہ مسئلہ اجتہادی ہو تقلید کہلاتا ہے ۔ تقلید اورعمل  بالحدیث کے مباحث صدیوں  پرانے  ہیں ۔زمانہ قدیم سے  اہل رائے اور ہل  الحدیث باہمی رسہ کشی کی بنیاد ’’ تقلید‘‘ رہی ہے  موجودہ دور میں بھی  عوام وخواص کے درمیان مسئلہ تقلید ہی موضوعِ بحث بنا ہوا ہے۔ حالانکہ گزشتہ چند ہائیوں میں  تقلیدی رجحانات کے علاوہ جذبۂ  اطاعت کو بھی قدرے  فروغ حاصل ہوا  ہے ۔  امت کا  در د رکھنے والے  مصلحین نے  اس موضوع پر  سیر حاصل بحثیں کی ہیں ۔اور کئی کتب  تصنیف کیں ہیں ۔لیکن تقلیدی افکار ونظریات پر تعب وعناد کی چڑھتی ہوئی دبیز چادر کے سامنے جتنی بھی ہوں وہ کم ہی ہیں۔زیر نظر کتاب ’’ رد تقلید ‘‘مولانا حافظ  جلال الدین قاسمی ﷾ کی  تقلیدکے  حوالے سے قرآن  وحدیث ، آثار صحابہ وتصریحات ائمہ عظام واقوال علماء کرام کی روشنی میں اہم کتاب ہے جس میں  انہوں  نے  لوگوں کو تقلید شخصی کے بدترین  نتائج سے  اگاہ  کرنے  ساتھ ساتھ  انہیں کتاب وسنت کی طرف  رجوع کی  ترغیب دلائی ہے  ۔ فاضل  مصنف دار العلوم دیوبند  کے  فاضل  اور اردو ،عربی ،فارسی، انگریزی اور سنسکرت کےعلاوہ اور بھی زبانوں میں آپ کو  مکمل دسترس حاصل ہے  ۔انہی امیتازی خصوصیات کی بناءپر علمی وادبی حلقوں میں آپ کی شخصیت کو عزت کی نگاہ سے  دیکھا جاتا ہے ۔فن خطابت پر جو  قدرتی ملکہ  آپ کو حاصل ہے وہ کمی ہی لوگوں کے حصہ میں آتا ہے ۔نیز صحافت کے میدان میں بھی آپ کی قابل  تحسین  خدمات ہیں۔ اللہ تعالیٰ ہمیں کتاب وسنت پر زندہ  رہنے اور  اللہ  ورسول  کی اطاعت  کرنے کی توفیق عطا فرمائے (آمین) (م۔ا)
 

عناوین

 

صفحہ نمبر

عرض ناشر

 

3

مقدمہ

 

6

تقلید کا لغوی معنی

 

9

تقلید کی اصطلاحی تعریف

 

9

مقلد انسان حیوان ہے

 

30

اعتبار جرح کے لیے معاصرت کی شرط

 

41

 

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 93985
  • اس ہفتے کے قارئین 306740
  • اس ماہ کے قارئین 93985
  • کل قارئین113985985
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست