#4387

مصنف : وحید الدین خاں

مشاہدات : 9372

پیغمبر انقلاب ؐ سیرت پاک کا علمی اور تاریخی مطالعہ

  • صفحات: 210
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 5250 (PKR)
(ہفتہ 08 اپریل 2017ء) ناشر : المکتبۃ الاشرفیہ لاہور

سیرت نبوی ﷺ کامو ضوع  ہر دور میں مسلم علماء ومفکرین کی فکر وتوجہ کا مرکز رہا ہے،اور ہر ایک نے اپنی اپنی وسعت وتوفیق کے مطابق اس پر خامہ فرسائی کی ہے۔ نبی کریم ﷺ کی سیرت کا مطالعہ کرنا ہمارے ایمان کا حصہ بھی ہے اور حکم ربانی بھی ہے۔قرآن مجید نبی کریم ﷺ کی حیات طیبہ کو ہمارے لئے ایک کامل نمونہ قرار دیتا ہے۔اخلاق وآداب کا کونسا ایسا معیار ہے ،جو آپ ﷺ کی حیات مبارکہ سے نہ ملتا ہو۔اللہ تعالی نے نبی کریمﷺ کے ذریعہ دین اسلام کی تکمیل ہی نہیں ،بلکہ نبوت اور راہنمائی کے سلسلہ کو  آپ کی ذات اقدس پر ختم کر کےنبوت کے خاتمہ کے ساتھ ساتھ سیرت انسانیت کی بھی تکمیل فرما دی کہ آج کے بعد اس سے بہتر ،ارفع واعلی اور اچھے وخوبصورت نمونہ وکردار کا تصور بھی ناممکن اور محال ہے۔آپﷺ کی سیرت طیبہ پر متعدد زبانوں میں بے شمار کتب لکھی جا چکی ہیں،اور لکھی جا رہی ہیں،جو ان مولفین کی طرف سے آپ کے ساتھ محبت کا ایک بہترین اظہار ہے۔ زیر تبصرہ کتاب " پیغمبر انقلاب، سیرت پاک کا علمی اور تاریخی مطالعہ "محترم مولانا وحید الدین خاں صاحب کی تصنیف ہے ،جس  میں انہوں نے سیرت نبویﷺ کا علمی وتاریخی مطالعہ پیش فرمایا ہے۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ  مولف موصوف کی اس محنت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ہمیں آپ ﷺ کے اسوہ حسنہ کو اپنانے کی بھی توفیق دے۔آمین(راسخ)

عناوین

 

صفحہ نمبر

شجرہ رسول

 

6

دیباچہ

 

7

حصہ اول آدم سے مسیح تک

 

14

نبوت محمدی کا ظہور

 

18

مثالی کردار

 

23

برتر اخلاقیات

 

34

اسباق سیرت

 

42

سنت رسول

 

72

حصہ دوم پیغمبر انقلاب

 

78

حالات سے بلند ہو کر

 

97

پیغمبرانہ طریق کار

 

100

پیغمبر مکہ میں

 

114

اہل یثرب کا اسلام

 

140

ہجرت

 

143

فتح کے بعد

 

156

حصہ سوم ختم نبوت

 

164

آپ کا معجزہ قرآن

 

169

اصحاب رسول

 

186

حصہ چہارم اظہار رسالت عہد حاضر میں

 

198

ہیرؤوں کی نرسری

 

206

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 73994
  • اس ہفتے کے قارئین 107822
  • اس ماہ کے قارئین 1724549
  • کل قارئین111045987
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست