#4533

مصنف : عبد المحسن بن محمد القاسم

مشاہدات : 4605

نیکی کی راہ

  • صفحات: 162
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 7290 (PKR)
(اتوار 16 اپریل 2017ء) ناشر : اتحاد اسلامک ریسرچ اینڈ دعوت سنٹر، لکھنؤ

ہم سب جانتے ہیں کہ ہماری نجات اسی وقت ممکن ہے جب ہمارے نامہ اعمال میں نیکیاں گناہوں کے مقابلے میں زیادہ ہوں۔ لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ نیکی کس عمل یا عقیدے کا نام ہے؟ کیا نیکی کا تصور محض نماز روزہ حج زکوٰۃ اور دیگر ظاہری عبادات تک محدود ہے یا اس کا دائرہ کار زندگی کے ہر معاملے تک پہنچتا ہے؟ کیا اس کی کوئی فہرست قرآن و سنت میں موجود ہے یا اسے عقل و فطرت سے بھی متعین کیا جاسکتا ہے؟کیا ہر نیکی کا وزن اس کی گنتی کے لحاظ سے ہے یا اس کی کمیت یعنی کوالٹی کے اعتبار سے متعین ہوتا ہے؟ کیا نیکی صرف ظاہری عمل کا نام ہے باطنی نیت بھی نیکی میں شامل ہو سکتی ہے؟ قرآن وسنت کے مطالعہ سے معلوم ہوتا ہےکہ نیکی سے مراد ہر وہ عمل ہے جو خدا کی بیان کردہ حلا ل و حرام کی حدود قیود میں رہتے ہوئے خلوص نیت اور خوش اسلوبی کے ساتھ کیا جائے اور جس کا مقصد کسی بھی مخلوق کو جائز طور پر فائدہ پہنچانا ہو۔ زیر تبصرہ کتاب ’’نیکی کی راہ ترجمہ خطوت إلى السعادة‘‘ مسجد نبوی کے امام وخطیب ڈاکٹر عبد المحسن بن محمد القاسم کی عربی کتاب ’’خطوت إلى السعادة‘‘ کا اردو ترجمہ ہے۔ شیخ موصوف نے اس کتاب میں مختلف موضوعات سے متعلق کتاب وسنت اور اقوال سلف کے ایسے قیمتی موتیوں کو اکٹھا کیا ہے جو انسان کو عموماً اور مسلمانوں کو خصوصاً سعادت و کامرانی کے کنارے تک پہنچاتے ہیں اور جو بھی انسان ان موتیوں کو چن کر اپنے لیے حرزِجان بنائے گا وہ فوز وفلاح سے ہمکنار ہوگا۔ نیز اللہ تعالیٰ کی رضا و خوشنودی اور اس کی جنت کا حقدار بنے گا۔کتاب کی افادیت کے پیش نظر فاضل نوجوان محمد عمران سلفی (فاضل جامعہ سلفیہ، بنارس) نے اردوداں طبقے کے لیے اس کتاب کو اردو قالب میں ڈھالا ہے۔ اللہ تعالیٰ کتاب کے ہذا مصنف ،مترجم اور ناشرین کی اس کاوش کو قبول فرمائے اوراسے عوام الناس کے لیے نفع بخش بنائے۔ (آمین) (م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

پیش لفظ

9

مقدمہ

10

اللہ کے لیے اخلاص سعادت کا راستہ ہے

11

اسلام میں کثرت عمل کے ساتھ اخلاص کا ہونا واجب ہے

13

وہ کون سے اعمال ہیں جن میں اللہ کے لیے مخلص ہو جاؤں

14

اخلاص کیا ہے؟

15

اخلاص کا اثر

15

جاری ہے۔۔۔

 

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 57091
  • اس ہفتے کے قارئین 586233
  • اس ماہ کے قارئین 373478
  • کل قارئین114265478
  • کل کتب8904

موضوعاتی فہرست