#3537

مصنف : خلیل الرحمن چشتی

مشاہدات : 8647

نماز تہجد تقرب الٰہی کا اہم ترین ذریعہ

  • صفحات: 78
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 3120 (PKR)
(پیر 07 مارچ 2016ء) ناشر : دار الکتب السلفیہ، لاہور

نماز دین اسلام کا کلمہ توحید کے بعد سب سے اہم ترین رکن ہے۔ یہی وہ تحفہ خداوندی ہے جو اللہ رب العزت نے اپنے پیارے نبی حضرت محمد ﷺ کو معراج کی شب عطا فرمایا۔ نماز کی فضیلت کے لیے آپﷺ کی یہ حدیث حرف آخر کی حیثیت رکھتی ہے"بین الرجل و بین الشرک و الکفر ترک الصلاۃ"۔ نماز دن و رات میں پانچ مرتبہ ہر مسلمان مرد و عورت پر فرض کردی گئی ہے اور یہی وہ اہم رکن ہے جس کے متعلق قیامت کے روز سب سے پہلے سوال کیا جائے گا۔ اللہ رب العزت نے اپنے بندوں کو اپنے قریب کرنے کے لیے بہت سارے اعمال فرائض و نوافل کی صورت میں متعارف کروائے، فرضی عبادات میں جہاں نماز، روزہ، زکوٰۃ، حج وغیرہ تقرب الٰہی کا ذریعہ ہیں وہاں اللہ تعالیٰ نے ان فرض عبادات کے علاوہ نوافل پر بھی بھرپور ترغیب دلائی ہے۔ ان نفلی عبادات میں سے ایک نفل عبادت"نماز تہجد" بھی ہے۔ نماز تہجد کی فضیلت آپﷺ کی اس حدیث مبارکہ سے لگایا جا سکتا ہے"افضل الصلوٰۃ بعد الصلوٰۃ المکتوبۃ الصلوٰۃ فی جوف اللیل"(صحیح مسلم)۔ یعنی نماز تہجد فرض نمازوں کے بعد سب سے افضل ترین نماز ہے۔ نماز تہجد ایک ایسی نفلی مسنون عبادت ہے جو وسیلہ تقرب الٰہی ہونے کو ساتھ ساتھ احساس تشکّر اور اظہار عبودیت بھی ہے۔ زیر نظر کتاب"نماز تہجد تقرب الٰہی کا اہم ترین ذریعہ" مولانا خلیل الرحمٰن چشتی حفظہ اللہ کی قابل قدر تصنیف ہے۔ جس میں موصوف نے نماز تہجد کی فضیلت، نماز تہجد کے احکام و مسائل کو بڑے احسن انداز سے احاطہ تحریر میں لائے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان کی محنت کو قبول و منظور فرمائے اور اہل اسلام کو فرض عبادات کے ساتھ ساتھ نفل عبادات کی پابندی کی کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین(عمیر)

عناوین

صفحہ نمبر

ابتدائیہ

6

تعریف

9

ہدایت اور تدابیر

10

نوافل کے بارے میں چار اصولی باتیں

11

نماز تہجد کے ذیرے صحابہؓ کی علمی اور روحانی تربیت

12

نماز تہجد میں مکی سورتوں کی تلاوت و سماعت کے مقاصد

13

اسلامی قیادت کی نشو ونما

14

فرض نمازوں کے بعد سب سے اہم تہجد ہے

15

قرآن میں ذکر تہجد اور مقام محمود

15

عباد الرحمٰن کا وظیفہ

17

تہجد سے قرب الٰہی حاصل ہوتا ہے

18

نماز تہجد کے دو مقاصد

20

تہجد گزار آدمی

25

تہجد میں طویل سجدے اور تسبیح مطلوب ہے

26

تہجد کے لیے اپنے ساتھ اپنے گھر والوں کو بھی جگانا

32

 

 

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 98903
  • اس ہفتے کے قارئین 311658
  • اس ماہ کے قارئین 98903
  • کل قارئین113990903
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست