#4322

مصنف : احمد بن حجر قاضی دوحہ قطر

مشاہدات : 7131

معاشرے کی مہلک بیماریاں اور ان کا علاج ( تخریج شدہ ایڈیشن )

  • صفحات: 707
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 17675 (PKR)
(اتوار 05 مارچ 2017ء) ناشر : مکتبہ اسلامیہ، لاہور

گناہ چھوٹا ہو یابڑا ہر قسم کے گناہ سے اپنے دامن کو بچانا ضروری ہے لیکن بعض گناہ ایسے ہیں جونہ صرف فرد واحد کے لیے نقصان دہ ہیں بلکہ پورے معاشرے پر تباہ کن اثرات چھوڑتے ہیں ۔ جیسا کہ امم سابقہ کی تباہی وبربادی کفر وشرک کے علاوہ مختلف گناہ اورجرائم کی وجہ سے ہوئی ہے ۔ لیکن انسان کی خصلت ہے کہ وہ نسیان سے محفوظ نہیں رہ سکتا۔ اس کے تحت وہ دانستہ یا نادانستہ گناہ کر بیٹھتا ہے ۔ بہترین انسان وہ ہے جسے گناہ کے بعد یہ احساس ہو جائے کہ اس سے غلطی ہوگئی ہے ۔ اگر اس نے توبہ نہ کی تویہ غلطی اس کے خالق ومالک کو اس سے ناراض کردے گی۔ اس سےاپنے معبود ومالک کی ناراضگی کسی صورت بھی برداشت نہیں ہوتی۔ اسی لیے وہ فوری طور پر اللہ کریم کے دربار میں حاضر ہوکر گڑگڑاتا ہے اور وہ آئندہ ایسے گناہ نہ کرنے کا پکا عزم کرتےہوئے توبہ کرتا ہے کہ اے مالک الملک اس مرتبہ معاف کردے آئندہ میں ایسا کبھی نہ کروں گا۔گناہ کے بعد ایسے احساسات اور پھر توبہ کے لیے پشیمانی وندامت پر مبنی یہ عمل ایک خوش نصیب انسان کےحصہ میں آتا ہے۔ جب کہ اس جہاںمیں کئی ایسے بدنصیب سیاہ کار بھی ہیں جن کوزندگی بھر یہ احساس نہیں ہوتا کہ ان کا مالک ان سے ناراض ہوچکا ہے اور وہ ہیں کہ دن رات گناہ کرتے چلےجاتےہیں اور رات کوگہری نیند سوتے ہیں یا مزید گناہوں پر مبنی اعمال میں مصروف رہ کر گزار دیتے ہیں۔جبکہ اللہ کریم اس وقت پہلے آسمان پر آکر دنیا والوں کوآواز دیتا ہے کہ: اے دنیاوالو! ہےکوئی جو مجھ سے اپنے گناہوں کی مغفرت طلب کرے ... ہے کوئی توبہ کرنے والا میں اسے ا پنی رحمت سے بخش دوں...؟۔ بہت کم ایسے خوش نصیب ہیں کہ جن کو مرنے سے قبل توبہ کی توفیق نصیب ہوتی ہے اور وہ گناہوں بھر زندگی سےتائب ہوکر ہدایت کوروشن شاہراہ پر سفر کرتے ہیں، پھر شیطان لعین اورانسا ن نما شیاطین کےحملوں سےبچ کر باقی زندگی گزارتے ہیں ۔ اور یوں اللہ کریم کو خوش کرنے کے بعد جنتوں کےحقدار بن جاتے ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب ’’معاشرے کی مہلک بیماریاں اوران علاج ‘‘ عالم عرب کے معروف عالم دین علامہ شیخ احمد بن حجر کی عربی تصنیف کا ترجمہ ہے ۔ یہ کتاب اپنے موضوع پر ایک بہترین کتاب ہے ۔ شیخ موصوف نےاس کتاب میں 78 کبیرہ گناہوں کو ذکرکیا ہے ۔ اور ہر اس گناہ کی نشاندہی کی ہےکہ جسے ہمارے معاشرے میں غیر معمولی سمجھ کر عام کیا جاتاہے حالانکہ وہ کبیرہ گناہوں میں سے ہیں اور ان کے اثرات بد پورے معاشرے کو لپیٹ میں لیے ہوئے ہیں۔ یہ کتاب گناہوں کی حقیقت اور معاشرے پر ان کے اثرات سے متعلق منفرد تحریر ہے ۔اس کتاب کے اس سے قبل مختلف مقامات سے کئی ایڈیشن شائع ہوئے ہیں اور کتاب وسنت سائٹ پر موجود بھی ہیں ۔ زیرتبصرہ ایڈیشن کی خصوصیت یہ ہےکہ عصر حاصر کےتقاضوں کےمطابق جدید تحقیق وتخریج سےمزین ہے اس لیے اسے بھی سائٹ پر پبلش کیا گیا ہے ۔(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

عر ض نا شر

8

عر ض مؤلف

11

پہلا مقد مہ

20

فصل

23

گناہ  کبیر ہ  کی تعریف

26

دو سرا مقد مہ  : گناہ اور معصیت  کی مضمرت  ، اس کے بد اثرات  اور  اس کےتحت  جلد  یا مدیر ملنے   والی سزائیں  اور بعض ایسی سزائیں  جو اللہ   نے  پچھلی  قو مو ں کو دی  تھیں

30

معصیت  اور گنا ہو ں کے اثرات  حا فظ ابن قیم کی ﷭ کی نظر میں

42

مقد مہ  سوم : جنت  کی  تر غیب  اور دو زخ کی وعید

75

 جنت  کی تر غیب  سے متعلق بعض  منقو ل  روا یات

79

فصل : ادنی ٰ در جے  کے جنتی  کے لئے  جنت کی را حتیں 

85

فصل : جنت کے در جے   اور اس کے بالا  خانے

88

فصل : جنت کی عما رت ، اس کی زمین  اور اس  کے سنگر یز ے وغیرہ  کا بیان

90

فصل : جنت  کی نہریں

92

فصل :جنت کے در خت او ر ان کے پھل

ض

فصل :جنت والوں  کی خو ردو نو ش  وغیرہ

94

فصل : پو شاک اور زیورات 

95

جنت  میں جنتی  اپنے  رب  کا دیدار  کر یں  گے

97

اہل  بہشت  میں ابدی زندگی

100

دو زخ سے بہشت

103

عذاب  دو زخ سے بہشت  دلا نے  والی  بعض احادیث

106

جنت طلب  کر نے  کی تر غیب اور دو زخ سے پناہ  مانگنے  کی دعا

106

فصل: جہنم  کی تیز حرارت  وغیرہ

110

فصل: دوزخ کی اتھا ہ گہر ائی

111

فصل: دو زخ کی زنجیر وغیرہ 

112

فصل: جہنم  والوں  کی خو ردو  نو ش

116

فصل: دو زخیوں  کی آہ  و پکار

118

پہلا  کبیرہ  گنا ہ :  اللہ کے ساتھ  شر ک  کر نا

121

دو سر ا گناہ  کبیرہ :  سحر

128

تیسرا  کبیرہ  گنا ہ :  اللہ تعالیٰ نے جو حکم صادر  فر ما یا  اس کے خلا ف فیصلہ  کر نا  اور شریعت  الہیہ کے خلا ف چلنا

134

چو تھا  کبیرہ گناہ : کافر  ، مشرک ، یہو د یوں  ، عیسا ئیوں اور ملحدو ں  سے دو ستی کر نا  اور جو لوگ  اللہ  کی پر ستش  کے ساتھ  ساتھ نبیوں  اور صالحین  کی پر ستش  کر کے شرک کر  تے ہیں  ان کی ہمنو ائی کر نا

149

پا نچواں  کبیرہ گناہ :بد فالی اور بد شگو  نی  شر ک ہے

156

چھٹا ، سا تو اں ، آٹھواں ، نواں ،دسواں ، گیا رو اں کبیرہ گناہ : قبر وں کو سجدہ گاہ  بنانا  ان پر چر اغ جلا نا ،اللہ کوچھو ڑ کر مزارو ں  کو بت  بنا کر رخ کرکے نماز  پڑھنا

165

با ر ھواں  کبیر ہ گنا ہ : غیر  اللہ کی قسم کھانا

177

تیر ھواں  کبیر ہ گناہ :  جان بو جھ  کر نماز  چھوڑ دینا

184

چود ھو اں کبیر ہ گناہ :  بلا عذر  نماز  کو قضا ء کر کے پڑھنا

196

بلا  عذر نماز جمعہ  تر ک  کر دینا

202

سو لہواں  کبیر ہ گناہ :  زکوٰۃ رو ک لینا

207

ستر ہواں کبیرہ  گنا ہ : ماہ رمضا ن  کا رو زہ  تر ک  کر ینا

214

اٹھا ر واں  کبیرہ   گناہ :  استطا عت  کےباوجود  حج   نہ کر نا

220

انیسواں کبیر ہ گناہ :  مقابلے  کے دشمن  کے سا منے  سے راہ را ست  اختیا ر  کر نا

223

بیسو اں  کبیرہ  گناہ : امر  بالمعرو ف اور نہی  عن ا المنکر  نہ کر نا

228

اکیسو یں کبیر ہ گناہ: تر ک  سنت  اور اس  پر اصرا ر

239

با ئیسوں  کبیر ہ گنا ہ :  دین  میں بد عت  کا آغاز  کر نا

250

تئیسواں  کبیر ہ گنا ہ :پیشاب  کے وقت  پر دہ  نہ کر نا ، پیشاب سے نہ بچنا

258

چو بیسواں کبیرہ گناہ :  جس شخص   کے قتل  کو  اللہ  نے حر ام  ٹھہرایا  ، اسے  نا حق قتل کر نا

264

پچیسواں  کبیرہ  گناہ : خو د  کشی کر  نا

275

چھبیسواں  کبیرہ  گنا ہ:  قتل  کر نا اور اس  سے  بھی ز یادہ  بد تر ین   گناہ   نسل کشی  ہے 

286

ستا ئیسواں کبیرہ  گنا ہ:  زنا  کا ری  ، اور  بد تر ین  زنا  کا ری  اپنے پڑو سی کی بیوی سے  زنا  کر نا ہے 

301

اٹھا ئیسواں  کبیرہ  گنا ہ: اغلام  بازی  

310

انتیسواں   کبیرہ  گنا ہ: نشہ  آ و ر چیز و ں  کا استعمال  

 325

تیسو اں   کبیرہ  گنا ہ:قما ر یعنی  جوا بازی   

434

اکتیسواں  کبیرہ  گنا ہ:چو ری  

348

بتیسو اں  کبیرہ  گنا ہ:ایمان  دار  اور پاک  دامن  عورتوں  پر تہمت  لگا نا  

352

تینسیواں  کبیرہ  گنا ہ: جان  بو جھ کر جھو ٹی  قسم کھانا  

359

چو نتسیواں  کبیرہ  گنا ہ:حر ام  مال  کھانا   

370

پینتسواں   کبیرہ  گنا ہ:سو د  خو ری 

378

چھتسیواں   کبیرہ  گنا ہ: یتیم  کا مال  کھا نا  

385

سینتسواں   کبیرہ  گنا ہ: مزدور  کو مزدوری نہ  دینا  

390

اڈ تیسواں   کبیرہ  گنا ہ: میت  کے ور ثا  کو ستا نا 

394

انتالیسو اں  کبیرہ  گنا ہ: لین  دین  میں دھو کا دہی 

404

چا لیسو اں  کبیرہ  گنا ہ:  ما پ تو ل  اور  پیما ئش  میں  کمی

416

اکتا لیسو  اں  کبیرہ  گنا ہ: ظلم و ستم 

426

بیا لیسو اں    اور تینا لیسواں کبیرہ  گنا ہ: حق کے حصو ل یا کسی با طل  کے  دفعیہ  کے لئے  رشو ت  کا لین  دین  کر نا  رشو ت لینے اور دینے  والے  کے در میان  دوڈ دھوپ  کر نا  

441

چوا لیسواں  کبیرہ  گنا ہ:  جھو ٹی  گو اہی  دینا 

446

پنیتالیسو اں  کبیرہ  گنا ہ: و الدین کی نا فر مانی کر نا

455

چھیا لیسوا ں   کبیرہ  گنا ہ:   و الدین کو گا لی دینا  

462

وا لدین کے ساتھ نیکی  کی فصل کا تتمہ

464

سینتا لیسواں کبیرہ  گنا ہ:    رسو ل اللہ  ؐ با آ پ کی آ ل  و اصحا ب کی زند گی  کی تصو یر  کشی  کرنا ( فلمانا )

472

اڈتا لیسو اں  کبیرہ  گنا ہ:   کسی جا ندار جیسے انسان  ، چر ند ، پر ند  و غیرہ  ک تصو یر بنانا  او رانہیں  گھرو ں یا  دکانو ں  میں لٹکانا

484

انچا سو اں  کبیرہ  گنا ہ:    اما نت  میں  خیا نت  ، بات  چیت  میں جھو ٹ  ، نقص عہد  لڑا ئی  جھگڑے  میں فسق و فجو ر

494

اکاونو اں  کبیرہ  گنا ہ:   بات   چیت  میں  جھو ٹ  بو لنا

523

ترپین واں  کبیرہ  گنا ہ:    مذاق  او ر ٹھٹھ کر نا  عیب جوئی کر نا  ، طعنہ  دینا اور  غیبت  کر نا

529

چھبیسو اں   کبیرہ  گنا ہ:    چغل خو ر ی

538

ستا نو اں  کبیرہ  گنا ہ:    عجب او رتکبر

547

اٹھا  ونو اں   کبیرہ  گنا ہ:    پڑو سی  کو ستانا

555

انسٹھواں  کبیرہ  گنا ہ:    صحا بہ  کر ام ؓ کو  بر ا بھلا  کہنا

565

سا ٹھو اں اکسٹھواں اور با سٹھو  اں   کبیرہ  گنا ہ:   مسلمان کو  گا لی دینا ، اس کی عزت و آ برو میں  دست  درازی کر نا

576

تر یسٹھوااں  کبیرہ  گنا ہ:   دور خا ہو نا

587

چو نسٹھواں کبیرہ  گنا ہ:    علم  کا چھپانا

593

پینسٹھواں  کبیرہ  گنا ہ:    قطع ر حمی کر نا

601

چھیا سٹھواں  کبیرہ  گنا ہ:    ا پنے  ماں  با پ  یا قبیلے   کے علاوہ  کسی  اور طر ف سے خو د  کو منسو ب  کر نا

608

سڑسٹھو اں  کبیرہ  گنا ہ:    کا فرو ں  کی پیروی  کر نا

614

اڑسٹھو اں   کبیرہ  گنا ہ:   مر دو ں  کاعو رتوں   کی عو رتو ں  کا مر دو ں کی مشابہت  اختیار کر نا

624

انہتر واں  کبیرہ  گنا ہ:   عو ر تو ں  کا بے پر دہ  اور بن سنور  کر نکلنا 

630

ستر و اں  کبیرہ  گنا ہ:    بالو ں  کا جوڑ نا

647

اکہتر ، بہتر واں ،اور  تہتر واں   کبیرہ  گنا ہ:    جسمو ں  کو گو دنا  دانتو ں  کو الگ الگ کر نا  اور حسین  بننے کے لئے  بھو ؤ ں کو نو چنا

650

چو ہتر  واں  پچھتر  واں   کبیرہ  گنا ہ:    اجنبی عو رت  کو شہوت  کے  ساتھ دیکھنا  جب کہ  فتنے  کا اند یشہ  ہو ۔ اسی طر ح  اجنبیہ  کے سا تھ  خلوت  کر نا  ، اس کو چھو نا

655

فصل  : نگا ہیں  نیچی  ر کھنے  کے  فوائد  او رنظر بازی  کے  مفا سد

666

چھہتر  واں   کبیرہ  گنا ہ:    بیو ی  کا اپنے   شو ہر  کی نا فر مانی کر نا

676

ستتر  واں کبیرہ  گنا ہ:    شو ہر  کا بیوی  کے حقو ق  ادا نہ کرنا

684

اٹھتر واں  کبیرہ  گنا ہ:   شو ہر  کے خلا ف  بیو ی  کو بھڑکانا

696

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 1780
  • اس ہفتے کے قارئین 50792
  • اس ماہ کے قارئین 2122709
  • کل قارئین113730037
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست