#1270

مصنف : پروفیسر عبد الرحمن طاہر

مشاہدات : 34854

مفتاح القرآن

  • صفحات: 112
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 3360 (PKR)
(جمعرات 11 اکتوبر 2012ء) ناشر : بیت القرآن لاہور

قرآن کریم کو سمجھنے اور اس کو دوسروں کو سمجھانے کے لیے اب تک ان گنت علوم کی داغ بیل ڈالی جا چکی ہے۔ اس ضمن میں عربی گرامر اور قواعد زبان کی گزشتہ چودہ سو سالہ تاریخ میں اپنے اپنے زمانے کی ضرورت پوری کرنے کے لیے ہزاروں کتب لکھی گئیں۔ گزشتہ پچاس سالوں میں عرب میں یہ احساس شدت کے ساتھ مسلمانوں کے دلوں میں جاگزیں ہوگیا کہ تدریس قواعد کا سلسلہ اطلاقی ہونا چاہئے لہٰذا اس سلسلہ میں کافی حد تک کامیاب کوششیں بھی ہوئیں۔ برصغیر میں بھی اس ضرورت کو محسوس کیا گیا اور عام فہم انداز میں عربی قواعد کو بیان کرنے کی کوششیں سامنے آئیں۔ زیر نظر کتاب اس سلسلہ کی پروفیسر عبدالرحمٰن طاہر صاحب کی جانب سے کی جانے والی ایک  مستحسن کوشش ہے۔ جس میں انھوں نے قرآنی تفہیم کےلیے عربی گرامر کے دقیق مسائل کو علامتوں کے ذریعے نہایت آسان انداز میں بیان کر دیا ہے۔ جو لوگ گرامر کو مشکل سمجھتے ہیں ان کو نہایت آسان راستہ مہیا کیا گیا ہے یعنی قرآن کے مطالب تک بذریعہ علامات پہنچنے کی کوشش کی گئی ہے، یہ علامتیں بار بار استعمال ہونے کی وجہ سے خود بخود یاد ہو جاتی ہیں اس طرح گرامر کے بغیر ہی قرآن کو سمجھنے میں کافی حد تک مدد مل جاتی ہے یہ آسان فہم ہونے کے ساتھ ایک منفرد طریقہ بھی ہے۔ پروفیسر صاحب کی اختیار کردہ اس جدید تکنیک نے قارئین کرام کو عربی گرامر کے رسمی تعلم سے کسی حد تک بے نیاز کر دیا ہے ’مفتاح القرآن‘ میں اختیار کیا جانے والا یہ طریق کار قرآن مجید کے ان قارئین کی جھجک دور کرنے میں معاون ہوگا جو قرآن پاک کا مطالعہ اپنے طور پر کرنا چاہتے ہیں۔(ع۔م)
 

عناوین

 

صفحہ نمبر

عرض مولف

 

4

مفتاح القرآن کے بارے میں تاثرات

 

6

کلمہ اور اس کی اقسام

 

9

مشق نمبر1

 

19

مشق نمبر2

 

29

مشق نمبر3

 

39

مشق نمبر4

 

48

مشق نمبر5

 

57

مشق نمبر6

 

64

مشق نمبر7

 

70

مشق نمبر8

 

78

مشق نمبر9

 

85

مشق نمبر10

 

91

مشق نمبر11

 

97

مشق نمبر12

 

103

گذشتہ تمام اسباق کی مشق

 

104

تعارف مصباح القرآن

 

109

نمونہ مصباح القرآن

 

110

تعارف ومقاصد ’’بیت القرآن‘‘

 

112

 

اس مصنف کی دیگر تصانیف

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 78115
  • اس ہفتے کے قارئین 290870
  • اس ماہ کے قارئین 78115
  • کل قارئین113970115
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست