#3902

مصنف : عبد القادر حصاروی

مشاہدات : 3609

معیار صداقت

  • صفحات: 64
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 2560 (PKR)
(منگل 12 جولائی 2016ء) ناشر : مکتبہ اسلامیہ، لاہور

مسلمانوں کی فرقہ بندیوں کا افسانہ بڑا طویل اورالمناک ہے ۔مسلمان پہلے صرف ایک امت تھے ۔ پہلے لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ کہہ کر ایک شخص مسلمان ہوسکتا تھا لیکن اب اس کلمہ کے اقرار کے ساتھ اسے حنفی یا شافعی یا مالکی یا حنبلی بھی ہونے کا اقرار کرنا ضروری ہوگیا ہے ۔اگر دین ومذہب پرغور کریں تومختلف اور متعدد ادیان دنیا میں پائے جاتے ہیں ۔کہیں ہندو آریہ، سکھ مت، کہیں یہودی وعیسائی اور بہائی ، مرزائی، اورکہیں دہریہ ہیں،کوئی اہل قرآن (منکر حدیث) کوئی نیچری ،کوئی جہمیہ ا ور متعتزلہ ہے ۔ اوراسی طرح سیاسی جماعتوں کا حال ہے حتی کہ عوام کوتمام دینوں اور ساسی فرقوں اور مذاہب میں سچا دین اور حق مذہب معلوم کرنا دشوار ہوگیاہے۔ضرورت اس امر کی   مسلمانوں کو اس تقلیدی گروہ بندی سے نجات دلائی جائےاور انہیں براہ راست کتاب وسنت کی تعلیمات پر عمل کرنے کی دعوت دی جائے ۔ کیونکہ سچا اور مقبول دین اللہ کےنزدیک اسلام ہی ہے ۔ زیر تبصرہ مختصر کتابچہ ’’معیار صداقت ‘‘ معروف محقق ومفتی مولانا عبد القادر حصاری﷫ کی کاوش ہے ۔اس میں انہوں نے اسلام کےمعیار صداقت کوبیان کیاہے وہ یہ ہے کہ جودین اللہ تعالیٰ نے بذریعہ وحی اپنے پیغمبر حضرت محمد مصطفیٰ پر نازل فرما کر انسانوں کے لیے مقرر فرمایا ہے وہ دین سچا ہے اورباقی دین اختراعی ہیں کیونکہ دین عقل ررائے سے نہیں بنایا جاسکتا وہ اللہ تعالیٰ کی ہدایت اور رہنمائی سے مقرر ہوتا ہے۔اسلام کے سوا باقی تمام ادیان جودنیا میں پھیلے ہوئے ہیں۔اگرچہ لاکھوں کروڑوں انسان ان کےپیر وکار ہوںوہ سب باطل او رمردود ہیں۔ارشاد ربانی کے مطابق جو شخص اسلام کےبغیر کوئی اور دین تلاش کر کےاختیار کرے گا وہ آخرت میں خسارہ پانے والوں میں ہوجائے گا۔ یہ معیار صحیح اور حق ہے جو ملک میں اسلام نافذ کرنے کی دعوت دیتا ہے ۔ مذہبی اور تشریعی فرقوں میں وہی فرقہ حق اور صداقت پر مبنی ہےجس کادار مدار خالص اسلام پر ہے ۔ یہ قدیم طرز پر لکھا گیا تھا جس میں حوالہ جات کا اہتمام نہ تھا مولانا محمد شریف حصاری کی کتاب ہذا پر عصر حاصر کے مطابق تحقیق وتخریج سے اس کی افادیت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

کتاب پر کام

5

اسلام کا مفہوم

8

مسلمان کی تعریف

9

شریعت کی تعریف

10

مذہب روافض

10

نبی بحیثیت شارع

11

الحکمۃ سے مراد

13

اہمیت حدیث

14

امت میں گروہ بندی کی پشین گوئی

16

فہرست نامکمل

 

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

اس موضوع کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 54674
  • اس ہفتے کے قارئین 241750
  • اس ماہ کے قارئین 815797
  • کل قارئین110137235
  • کل کتب8838

موضوعاتی فہرست