#2535

مصنف : ڈاکٹر حافظ شہباز حسن

مشاہدات : 9195

مساجد کی آبادکاری اور بربادی

  • صفحات: 43
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 860 (PKR)
(جمعہ 08 مئی 2015ء) ناشر : مکتبہ افکار اسلامی، لاہور

مساجد کی تعمیر  اور آبادکاری  ایمان  کی علامت  ہے ۔مساجد دین اسلام  میں ایک  عظیم دینی شعار اور درخشاں علامت کی  حیثیت رکھتی ہیں۔ یہ روئے زمین کا سب سے بہتر ٹکڑا ہیں۔اسلام اور مسلمانوں کا مرکزی مقام اور ہیڈ کوارٹر یہی مساجد ہیں ۔ مسجد سے قلبی لگاؤ اور پابندی کے ساتھ اس کی حاضری ایمان کی نشانی  ہے۔ مساجد روزِ اوّل سے رشد وہدایت، اسلام کی تبلیغ واشاعت اور ملی جدوجہد کا مرکز رہی ہیں۔ یہیں سےپیغامِ اسلام ساری  ساری دنیا میں نشر ہوتاہے  ۔ ملت اسلامیہ کی علمی، ثقافتی اور روحانی  قوتوں کا  یہی  سرچشمہ ہیں۔ یہیں سے امت محمدیہ نے ماضی میں بھی اسلام کا سبق لیا اور آئندہ بھی سب سے بڑا علمی اور ثقافتی مرکز مساجد ہی رہیں گی۔ (ان شاء اللہ  ) مگر افسوس  مسلمانوں کےملی انحطاط سے مساجد بھی متاثر ہوئی ہیں۔ مسجد اپنے شرعی مقاصد اور روح سےخالی ہوتی جارہی ہیں۔ دین سے جاہل ،دنیوی جاہ جلال اور ٹھاٹھ باٹھ  کےپجاری متولیان کی اجارہ داری  کے سبب مساجد کا ماحول بے رو ،وحشت ناک اور خستہ ہوتا جارہا ہے۔ جس سے ملتِ اسلامیہ کی تربیت اور نشوو نما پر  بھی برا اثر پڑ رہا ہے  ضرورت اس امر کی  ہےکہ مساجد کا حقیقی مقام اور اصلی حیثیت بحال کی جائے ۔ زیر تبصرہ کتابچہ ’’ مساجد کی آبادکاری اور بربادی‘‘ ڈاکٹر  حافظ  محمد شہباز حسن ﷾ کا تالیف شدہ ہے ۔ انہوں نے  اس کتابچہ   میں  مساجد کی عظمت،  مسجد کی تعمیر کا بنیادی مقصد ، مسجد کی اہمیت وفضیلت اور   مسجد کے احکام و آداب کو  آسان فہم  انداز میں  اختصار کے ساتھ    پیش کیا ہے ۔اللہ تعالیٰ ان کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور امت مسلمہ کو  مساجد کو کما حقہ آباد کرنےکی توفیق دے (آمین)  (م۔ا)
 

عناوین

 

صفحہ نمبر

مقدمہ

 

5

مسجد دشمنی

 

6

مساجد کی عظمت

 

10

ذکر الٰہی اور مساجد

 

11

محبوب ترین جگہ

 

12

میرا گھر ہاؤسنگ سکیم

 

13

تعمیر مسجد میں تعاون

 

18

صدقہ جاریہ

 

19

جنت کا مہمان

 

22

قدم قدم پر رحمتیں نفس نفس پر برکتیں

 

23

مسجد میں نماز کے انتظار کی فضیلت

 

25

دائیں پاؤں کو مسجد میں پہلے داخل کرنا باعث فضیلت ہے

 

26

رب کی رحمت کے در کھلتے ہیں

 

27

تحیۃ المسجد کی عظمت

 

28

مساجد کی بربادی

 

30

 

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 99330
  • اس ہفتے کے قارئین 312085
  • اس ماہ کے قارئین 99330
  • کل قارئین113991330
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست