#4198

مصنف : ڈاکٹر حافظ شہباز حسن

مشاہدات : 7477

شوق عمل قرآن مجید اور صحیح احادیث کی روشنی میں

  • صفحات: 200
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 9000 (PKR)
(بدھ 04 جنوری 2017ء) ناشر : مکتبہ افکار اسلامی، لاہور

اللہ رب العالمین ہر چیز کا خالق ہے، وہ ہر شے کی حاجات وضروریات، طبائع اور مصالح کا خوب خوب علم رکھتا ہے۔ اس نے اپنے بندوں کی طبائع کو ملحوظ رکھ کر کمال مہربانی کرتے ہوئے اعمال کے فضائل اور جزا کو بیان فرمایا ہے۔ اگر فضائل اور جزاء کو نہ بھی بیان کیا جاتا تو تب بھی ہم اللہ تعالی کے ارشاد کو ماننے کے مکلف ہوتے۔ تاہم ترغیب وتحریض سے اعمال کی بجا آوری میں سہولت پیدا ہو جاتی ہے۔نیک اعمال کرنے پر لوگوں کو ابھارنے اور شوق دلانے کی تلقین خود رب کائنات نے کی ہے۔ اعمال صالحہ کی جزاء اور ثواب کا تذکرہ کرنے سے بھی یہی مقصود ہے کہ لوگ عملی زندگی اپنائیں اور نیک کام کرنے میں تندہی دکھائیں کہ ان کے اعمال رائیگاں نہیں جائیں گے۔ بلکہ انہیں ان کے اعمال کا پورا پورا بدلہ دیا جائے گا، نہ صرف آخرت میں بلکہ دنیا میں بھی۔ بے شمار آیات قرآنیہ اور احادیث صحیحہ میں اعمال صالحہ کی جزاء اور ثواب کا تذکرہ موجود ہے،جنہیں پڑھ کر انسان کا شوق عمل بڑھ جاتا ہے، لیکن جب یہی ترغیب اصل بنیادوں سے ہٹ جاتی ہے اور ضعیف روایات کو پیش کیا جاتا ہے تو بہت ساری قباحتوں کا شکار ہو جاتی ہے۔ زیر تبصرہ کتاب "قرآن مجید اور صحیح احادیث کی روشنی میں شوق عمل" محترم ڈاکٹر حافظ محمد شہباز حسن صاحب، شعبہ علوم اسلامیہ انجینئرنگ یونیورسٹی لاہور کی تصنیف ہے، جس میں انہوں نے قرآن مجید اور صحیح احادیث کی روشنی میں متعدد نیک اعمال کا اجر وثواب بیان فرمایا ہے تاکہ شوق عمل پیدا ہو سکے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف کی اس محنت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔ آمین(راسخ)

عناوین

صفحہ نمبر

ابتدائیہ کیاضعیف روایت حجت ہے

5

مقدمہ :شوق عمل اورضعیف احادیث

13

لاالہ الاللہ پڑھنے کاشوق

32

مساجد کی عظمت

46

مساجد ثلاثہ اورمسجد قباکی عظمت

46

طہارت کاشوق

55

وضو کاشوق

59

وضو کی دعاپڑھنے کاشوق

66

اذان کاشوق

71

اذان کےجواب اوربعد ااذان دعاشوق

78

نماز کاشوق

82

جماعت کےساتھ نماز پڑھنے کاشوق

100

نماز میں صحیح صف بندی کاشوق

110

صف اول میں نماز پڑھنے کاشوق

114

جمعتہ المبارک پڑھنے کاشوق

118

سنت نماز کاشوق

112

صلاۃ التسبیح کاشوق

134

نماز استخارہ کاشوق

136

نماز اشراق چاشت اوبین کاشوق

142

نماز جنازہ پڑھنے کاشوق

142

رمضان المبارک کاعظمت

148

لیلۃ القدر کی عظمت اورآخری عشرہ

150

اعتکاف کاشوق

152

روزہ رکھنے کاشوق

153

سحری کھانے کاشوق

160

سحری کھانے میں تاخیر کاشوق

161

افطار میں جلدی کرنےکاشوق

162

افطار کروانے کاشوق

163

قیام اللیل کاشوق

165

نفلی روزوں کاشوق

172

زکوۃ کی اہمیت وفضیلت

178

بیت اللہ کی برکات

190

حج بیت اللہ کاشوق

193

نماز پڑھنے کاشوق

194

عمر ہ پڑھنے کاشوق

195

غریبوں کی مدد کرنےکاشوق

196

یتیموں کی مددکرنےکاشوق

196

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 97330
  • اس ہفتے کے قارئین 310085
  • اس ماہ کے قارئین 97330
  • کل قارئین113989330
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست