#3198

مصنف : عبد الرشید حنیف

مشاہدات : 3183

مقبول ربانی کی مقبول نماز

  • صفحات: 82
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 1640 (PKR)
(اتوار 10 جنوری 2016ء) ناشر : ادارہ علوم اسلامی، جھنگ

بلاشبہ نماز ارکانِ اسلام میں سے ایک اہم رکن ہے اوردین کا ستون ہے۔اور مسلمانوں کا امتیازی وصف دن اور رات میں پانچ دفعہ اپنے پروردگار کےسامنے باوضوء ہوکر کھڑے ہونا اور اپنے گناہوں کی معافی مانگنا اور اپنے رب سے اس کی رحمت طلب کرنا ہے ۔نماز انتہائی اہم ترین فریضہ اورا سلام کا دوسرا رکن ِ عظیم ہے جوکہ بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے ۔ کلمۂ توحید کے اقرار کےبعد سب سے پہلے جو فریضہ انسان پر عائد ہوتا ہے وہ نماز ہی ہے ۔اسی سے ایک مومن اور کافر میں تمیز ہوتی ہے ۔ بے نماز کافر اور دائرۂ اسلام سے خارج ہے ۔ قیامت کےدن اعمال میں سب سے پہلے نماز ہی سے متعلق سوال ہوگا۔ نماز بے حیائی اور برائی کے کاموں سے روکتی ہے ۔بچوں کی صحیح تربیت اسی وقت ممکن ہے جب ان کوبچپن ہی سےنماز کا پابند بنایا جائے ۔نماز کی ادائیگی اور اس کی اہمیت اور فضلیت اس قدر اہم ہے کہ سفر وحضر ، میدان ِجنگ اور بیماری میں بھی نماز ادا کرنا ضروری ہے۔اس لیے ہرمسلمان مرد اور عورت پر پابندی کے ساتھ وقت پر نماز ادا کرنا لازمی ہے۔نماز کی اہمیت کے پیش نظر متقدمین ومتأخرين علمائے کرام نےمختلف اسالیب کے ساتھ مختصر ومفصل کتابیں لکھیں ہیں ۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ مقبول ربانی کی مقبول نماز‘‘جھنگ، پاکستان کے جید سلفی عالم دین کبار علماء اہل حدیث(مولانا محمد اسماعیل سلفی، حافظ عبداللہ محدث روپڑی، مولانا عبد القادر حصاروی﷭ وغیرہم) کے معاصر مولانا عبد الرشید حنیف کی تصنیف ہے ۔ تھوڑے عرصہ میں اس کتاب کے پانچ ایڈیشن شائع ہوئے پہلا ایڈیشن 1963ء میں شائع ہوا اور چند دنوں میں ختم ہوگیا ۔زنظر اس کتاب کا پانچواں ایڈیشن ہے ۔موصوف نے اس ایڈیشن کو 1973ء میں احباب کے ذوق کےپیش نظر ترمیم واضافہ کے ساتھ جدید تقاضوں کے تحت پیش کیا ۔ا س میں نماز کی ادعیہ واوراد کا مع اشعار ترجمہ کر کےشامل کیا۔اس کتاب کے پہلے ایڈیشن کی اشاعت پر اس کتاب کے متعلق شیخ الحدیث مولانا محمد اسماعیل سلفی﷫ نے تحریرکیا کہ صاحب کتاب نے نماز کےاوراد اور ادعیہ میں سنت کاتتبع فرمایا ہے ۔اور جرید اہل حدیث سوہدرہ نے یکم اپریل 1963ء کی اشاعت میں لکھا کہ : نوجوان اور بچوں کوسنت کےمطابق نماز سکھانے کےلیے یہ رسالہ بہترین راہبر ہے۔محدث العصر حافظ عبداللہ محدث روپڑی ﷫ نے اس رسالہ کے متعلق فرمایا :’’اس کتاب میں چار خوبیاں ہیں ۔ مختصر ہے ، عام فہم ہے ، اردو بڑا سلیس ہے ، کوزہ میں دریا بند ہے ۔ مجھے بہت پسند ہے ایسی کتاب دینی مدارس اور سرکاری سکولوں میں ضرور لگنی چاہیں‘‘۔ اگرچہ اب نماز کے موضوع پر بڑی عمدہ اور آسان فہم تحقیق وتخریج سے مزید کتابیں آچکی ہیں جن میں سے اکثر ویب سائٹ پر موجود ہیں لیکن علماء حق کے علمی ذخیرے کو تاریخ میں محفوظ کرنے کی خاطر ان قدیم کتب کو بھی سائٹ پر پبلش کیاجاتا ہے او رجو یقیناً قارئین کے لیے فائدہ سے خالی نہیں ۔(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

ارشادات ربانی

10

ربانی تمغہ

11

فرشتوں کی دعا

11

خوشخبری  ترجمان  رسالتؐ

11

فاروقی آرڈینس

11

بے نمازی کا کیمپ سقر

11

حکم  تارک صلوۃ

11

بے نمازی قارون وفرعون  وغیرہ کے احباب

12

لطیف نکتہ

12

نقشہ تعداد رکعات

12

طہارت

13

طہارت روحانی  و جسمانی

14

بیت الخلاء میں داخل ہونے کی دعا

14

بیت الخلاء سے نکلنے کی دعا

14

غسل جنابت ۔ احتلام ۔ نفاس ، حیض

15

غسل جنابت کا طریقہ

16

لباس و دعا ء لباس

17

وضو۔ مع دعائیں

18

مسواک

19

مسح علی الخفین

20

مسح کا  طریقہ

21

تیمم

22

اذان مع اشعار اردو

23

دعا بعد اذان

24

ربانی احسان

25

دعائیں بعد اذان

26

آداب مسجد

27

مسجد میں داخل ہونے  اور نکلنے کی دعا

28

سترہ نمازی

28

جمعہ و احکام جمعہ

29

عیدین مع مسائل

30

صلوٰۃ استسقاء

31

آندھی کی دعاء

32

صلوۃ کسوف و خسوف مع اذان

32

احکام قضاء  نماز

33

نماز استخارہ

34

نماز قصر و خوف ہے احکام

36

رسمیں نمازین

38

مسنون دعائیں و ظائف

40

تکبیر اولیٰ

45

تعوذ

46

سورہ فاتحہ

46

قیام

49

رکوع سجدہ

49

دو سجدوں کے درمیاں دعا

51

دعا سجدہ تلاوت

51

جلسہ استراحت

51

تشہد

52

فضیلت درود شریف

55

فرضوں کے بعد کی دعائیں

57

ایت  الکرسی

59

نماز کے بعد کی دعا

61

دعا قنوت مع احکام

62

قنوت وتر

63

وتروں  کے بعد کی دعا

65

فجر کی سنت کے لیٹنے کی بعد کی دعا

66

مسائل متعلقہ نماز  اور ایک اصول

68

قیام اللیل

69

لفظ تراویح

69

متفرق مسائل

69

قرآنی آیات کا جواب

70

جنازہ  و ترکیب نماز جنازہ

71

جنازہ کی دعائیں

73

جنازہ میں میت کا نام لینا

75

قبر پر مٹی ڈالنے کی دعا

76

اینٹیں رکھنے  وقت کی دعا

76

موت سے قبل عمل نبوی ؐ

77

نوادرات دینیہ

77

قبرستان میں داخل ہونے کی دعا

78

خاتمہ ، کتاب و قرطاس ممبری

79

فہرست کتب

80

اس مصنف کی دیگر تصانیف

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 80702
  • اس ہفتے کے قارئین 114530
  • اس ماہ کے قارئین 1731257
  • کل قارئین111052695
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست