#4199

مصنف : قدرت اللہ لکھوی

مشاہدات : 3032

مقام آدمیت نیابت الٰہی

  • صفحات: 64
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 2880 (PKR)
(جمعرات 05 جنوری 2017ء) ناشر : جامعہ محمدیہ للبنات، اوکاڑہ

ہر بادشاہ اپنے مرکز کے تحت صوبوں اور علاقوں کی اس وقت تک مدد کرتا ہے جب تک وہ مرکز سے منسلک رہیں اور اس کے قانون کے فرمانبردار رہیں۔ اگر بغاوت کر کے دشمن سے جا ملیں یا اپنی خواہش سے قانون بنا کر جاری کر دیں اور نیابت سے انکار کر کے خود مختار بادشاہ بن بیٹھیں تو وہ بجائے امداد کے بغاوت کی سزا پاتے ہیں۔ ٹھیک اسی طرح آسمانی بادشاہت کا قانون ہے۔ اللہ تعالی نے انسان کو اپنی زمین کا انتظام سپرد کر کے زمین میں اپنا نائب قرار دیا ہے۔ جب تک انسان خدا کا نائب بن کر آسمانی قانون کے تحت زمین کا نتظام کرتا ہے اور قانون فطرت یعنی شریعت کا پابند رہتا ہے، اللہ تعالی اپنے نائب کے طور پر اس کی ہر قسم کی مدد کرتا ہے۔اور جب آسمان سے مدد مانگنے کی بجائے غیر اللہ سے مدد مانگتا ہے تو باوجود افرادی قوت کے خدائی مدد سے محروم ہو جاتا ہے۔ زیر تبصرہ کتاب "مقام آدمیت، نیابت الہی" محترم مولانا قدرت اللہ لکھوی صاحب کی تصنیف ہے، جس میں انہوں نے انسان کی اسی حقیقت کو آشکارہ کیا ہے کہ اگر انسان دنیا وآخرت دونوں جہانوں کی بھائی چاہتا ہے تو اسے اللہ کا نائب بن کر اس کے احکامات کی پابندی کرنا ہو گی اور اپنی خواہشات نفس کو کنٹرول کرنا ہوگا۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف کی اس محنت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔ آمین(راسخ)

عناوین

صفحہ نمبر

پیش لفظ

5

نا خود شناسی

9

نا خود شناسی نے اسنان کو بندر اور زندگی کو بجھارت (پہیلی) بنا دیا

11

نا خود شناسی نے انسان کو نباتات کا جانشین اور جمادات کا ہم مذہب بنا دیا

13

نا خود شناسی نے معاشی نا ہمواری پیدا کر کے روٹی کا مسئلہ لا ینحل بنا دیا

15

خود شناسی

18

نا خود شناسی کا ایک تاریک رخ

25

خود آگاہی سرمایۂ حیات ہے

29

خود شناسی کے بعد نا خود شناسی

32

فہرست نا مکمل ہے

 

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 53691
  • اس ہفتے کے قارئین 582833
  • اس ماہ کے قارئین 370078
  • کل قارئین114262078
  • کل کتب8904

موضوعاتی فہرست