#2767

مصنف : عبد الرحمن مبارکپوری

مشاہدات : 7028

مقالات محدث مباکپوری

  • صفحات: 512
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 20480 (PKR)
(اتوار 08 نومبر 2015ء) ناشر : ادارۃ العلوم الاثریہ، فیصل آباد

مولانا محمد عبدالرحمٰن مبارکپوری ﷫ شیخ الکل فی الکل میاں سید نذیر حسین محدث دہلوی کے چند مامور شاگردوں میں سے ایک ہیں ۔آپ اپنے وقت کےبہت بڑے محدث،مفسر، محقق، مدرس ، مفتی،ادیب اور نقاد تھے ۔ اللہ تعالیٰ نے انہیں علم کی غیر معمولی بصیرت وبصارت،نظر وفکرکی گہرائی ،تحقیق وتنقیح میں باریک بینی اور ژرف نگاہی عطاء فرمائی تھی ۔زہد وتقوی ،اخلاص وللّٰہیت،حسن عمل اور حسن اخلاق کے پیکر تھے۔یہ ایک حقیقت ہےکہ’’برصغیر پاک وہند میں علم حدیث‘‘ کی تاریخ تب تلک مکمل نہیں ہوتی جب تک اس میں مولانا عبدالرحمٰن محدث مبارکپوری ﷫ کی خدمات اور ان کا تذکرہ نہ ہو۔جامع الترمذی کی شرح تحفۃ الاحوذی ان ہی کی تصنیف ہے۔ اس شرح سے ان کو برصغیر کے علاوہ عالم ِاسلام میں شہرت ومقبولیت حاصل ہوئی۔ حدیث اور تعلیقات حدیث پر ان کو عبور کامل تھا۔ تدریس میں آپ کو خاص ملکہ حاصل تھا۔ تصنیف وتالیف کا بھی عمدہ ذوق رکھتے تھے۔اس شرح کے علاوہ بھی دو درجن سے زائد مختلف عناوین پر ان کی تحقیقی کاوشیں صحیفۂ قرطاس پر مرتسم ہیں ۔مولانا حبیب الرحمن قاسمی (حنفی) فرماتے ہیں کہ ’’مولانا عبدالرحمن محدث مبارکپوری کو اللہ تعالیٰ نے علم وعمل سے بھر پور نوازا تھا۔ دقت نظر‘ حدت ذہن‘ ذکاوت طبع اور کثرت مطالعہ کے اوصاف وکمالات نے آپ کو جامع شخصیت بنا دیا تھا‘ خاص طور سے علم حدیث میں تبحر وامامت کا درجہ رکھتے تھے۔ روایت کے ساتھ درایت کے مالک اور جملہ علوم آلیہ وعالیہ سے یگانہ روزگار تھے۔ قوت حافظہ بھی خدا داد تھی۔ بینائی سے محروم ہو جانے کے بعد بھی درسی کتابوں کی عبارتیں زبانی پڑھا کرتے تھے اور ہر قسم کے فتاویٰ لکھوایا کرتے تھے۔ مولانا اپنی تصانیف میں مجتہدانہ شان رکھتے تھے۔ فقہاء خاص طور سے احناف کے بارے میں نہایت شدید رویہ رکھتے تھے اور بڑی شد ومد سے ان کا رد کرتے تھے۔ مگر یہ معاملہ صرف تصنیف تک محدود تھا جو سراسر علمی وتحقیقی تھا۔‘‘ (تذکرہ علمائے اعظم گڑھ ص ۱۴۵) زیر تبصرہ کتاب’’مقالات محدث مبارکپوری﷫ ‘‘ مولانا محمد عبد الرحمٰن مبارکپوری﷫ کی نایاب تصانیف کا مجموعہ ہے ۔اس میں مولانامبارکپوری مرحوم کی آٹھ تصانیف کے علاوہ ان نادر مکتوبات اور شیخ الھلالی﷫ کا وہ قصیدہ جو انہوں نے حضرت مبارکپوری کےمحامد ومناقب میں لکھا   شامل اشاعت ہے۔ اس مجموعہ مقالات کی مراجعت ادارۃالعلوم الاثریہ ،فیصل کے ریسرچ سکالر مولانا حافظ خبیب احمد ﷾ نےکی ہے او ر اور مقدور بھرحوالہ جات کا تقابل بھی کیا ہے۔اور آیات مبارکہ اوراحادیث وآثار کی مختصر تخریج بھی کردی ہے۔ ان مقالات کو اس قدر عمدہ طریقے سےشائع کرنے سعادت محقق دور اں مولانا ارشاد الحق اثری ﷾ نے حاصل کی ہے ۔اللہ تعالیٰ ان کی اس عمدہ کاوش اور ان کی تمام تحقیقی وعلمی، تصنیفی وتدریسی خدمات کو قبول فرمائے ۔ آمین) (م۔ا)

عناوین

 

صفحہ نمبر

مقدمہ

 

فہرست

 

 

کلمتہ الناشر

 

22

مختصر حالات حضرت محد ث رحمتہ اللہ علیہ مبار کپوری

 

25

نام نسب

 

25

مولدو مسکن

 

25

تعلیم و تربیت

 

25

خراج تحسین

 

27

تصانیف

 

35

تحفہ الاحوذی شر ح سنن التر مذی

 

35

مقدمۃ تحفہ الاحوذٰ

 

36

ابکار المنن فی تنقید ا ٓ ثار لسنن

 

38

اعلام اھل الز من

 

40

کتاب النائز

 

41

خیر الما عون فی منع الفرار من الطا عون

 

42

تحقیق الکلام فی وجوب القر اء خلف الامام

 

43

القول السدید فیما یتعلق بتکبیر ات العید

 

ٍ43

المامقا لۃ الحسنی فی سنیۃ المصا فحۃ با لید الیمنی ٰ

 

44

نو ر الا بصار

 

45

تنوریر الابصار فی تائید نور الا بصار

 

46

تنقیدلادرۃ ا لغرۃ

 

50

الحق المبین فی سنیۃ المصافحۃبالیمین

 

50

احکلمۃ الحسنی فی المصا فحۃبالیدالیمنیٰ

 

50

رسالۃ فی رکعۃ الوتر

 

50

الدر المکنون فی تائید خیر لماعون

 

51

الوشاحالابریزی فی حکم الدواء الانکلیزی

 

51

ارشاد الھائم الی منع خصاء البھائم

 

51

رسا لۃ فی ر فع الیدین اللد عاء بعد الصلوات المکتوبۃ

 

51

رسالۃ فی مسائل العشر

 

51

تنقید الجو ہر النقی

 

51

شر ح المو طا

 

52

رسالہ ترجمان

 

52

بعض دیگر رسائل

 

52

1۔نو الا بصار

 

 

پیش لفظ

 

56

جمعہ بجز پانچ شخص ب پر فر ض ہے

 

57

احناف کا مو قف

 

60

جامع الآ ثار علامہ شو ق نیموی

 

62

پہلا باب

 

 

علامہ نیمو ع کی ادلہ ثمانیہ کے جواب میں

 

63

جمعہ کب فر ض ہو ا

 

69

پہلی دلیل کہ قبامیں جمعہ نہیں پڑ ھا

 

69

اس کے پانچ جواب

 

63

پہلا جواب

 

63

تنبیہ: مسافر پر جمعہ فرض نہیں

 

64

دوسرا جواب

 

65

تنبیہ : پہلی نما ز جمعہ کہا ں ہوئی؟

 

65

تنبیہ ا ٓخر : مو ضع بنی سالم کہاں ہے ؟

ٍ

67

تیسرا جواب

 

67

چوتھا باب

 

68

کبری کا ثبوت : مقام بنی عمرو ابع مدینہ سے ہے

 

70

تنبیہ : قبا مدینہ سے کتنادور ہے؟

 

70

پانچون جواب

 

71

جمعہ بعد ہجرت فر ض ہوا

 

72

فصل: نماز جمعہ مکہ مکر مہ میں فر ض ہونے کے دلائل کا جائزہ

 

74

دوسری دلیل او ر اس کا جواب

 

77

 

 

 

 

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 2992
  • اس ہفتے کے قارئین 319381
  • اس ماہ کے قارئین 106626
  • کل قارئین113998626
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست