خطوط لکھنے اورانہیں محفوظ رکھنے کاسلسلہ بہت قدیم ہے قرآن مجید میں حضرت سلیمان ؑ کا ملکہ سبا کو لکھے گئے خط کا تذکرہ موجود ہے کہ خط ملنے پر ملکہ سبا حضرت سلیمان ؑ کی خدمت میں حاضر ہوئی۔خطوط نگاری کا اصل سلسلہ اسلامی دور سے شروع ہوتا ہے خود نبیﷺ نے اس سلسلے کا آغاز فرمایا کہ جب آپ نے مختلف بادشاہوں اور قبائل کے سرداروں کو کو خطوط ارسال فرمائے پھر اس کے بعد خلفائے راشدین نے بھی بہت سے لوگوں کے نام خطوط لکھے یہ خطوط شائع ہوچکے ہیں اور اہل علم اپنی تحریروں او رتقریروں میں ان کے حوالے دیتے ہیں ۔برصغیرکے مشاہیر اصحاب علم میں سے شاہ ولی اللہ محدث دہلوی ، سید ندیر حسین محدث دہلوی، سیرسید ،مولانا ابو الکلام آزاد، علامہ اقبال ، مولانا غلام رسول مہر اور دیگر بے شمار حضرات کے خطوط چھپے اور نہایت دلچسپی سے پڑ ھےجاتے ہیں زیر نظرکتاب ’’مکاتیب ابو الکلام آزاد‘‘ مولانا ابوالکلام آزا دکےخطوط کے مجموعے کی پہلی جلد ہے۔جسے ڈاکٹر ابو سلمان شاہ جہانپوری نے مرتب کیا ہے ۔ یہ مجموعہ مولانا ابو الکلام کے کےنادر اور نایاب ،منتشر ، غیر مطبوعہ خطوط پر مشتمل ہے۔ مکتوبات کے اس پہلے مجموعے کا دورانیہ 1900ء تا 1902ء پر محیط ہے ۔ اوریہ زمانہ حضرت مولانا کے علمی اور سیاسی کارناموں کا دورِ اول بھی ہے جس میں ان کی بلند فکری اپنی پوری آب وتاب سےنمایا ں ہوچکی تھی۔ مولانا ابو الکلام آزاد کے خطوط مختلف علوم کابیش بہا ذخیرہ ہیں ان خطوط سے قدم قدم پر ان کی وسعتِ مطالعہ او ر اس پر مبنی مختلف مسائل سے متعلق ا ن کی آزادنہ رائے کا اظہار ہوتاہے اور ان خطوط سے مولانا آزاد کی سوانح حیات کی تکمیل میں بہت مدد ملتی ہے خاص کر ان میں ان کی عادات اور خصائل جاننے کے لیے بہت مواد ہے (م۔ا)
عناوین |
|
صفحہ نمبر |
پیش لفظ |
|
7 |
مقدمہ |
|
17 |
مکاتیب ابو الکلام آزاد |
|
31 |
مولانا عبد الرزاق کانپوری |
|
33 |
مولانا محمد یوسف جعفری رنجور |
|
37 |
محمد ابن یامین |
|
139 |
حکیم محمد علی خاں |
|
141 |
مولانا حکیم سید عبد الحئی حسنی |
|
145 |
خریداران لسان الصدق |
|
146 |
خواجہ حسن نظامی |
|
149 |
مولوی ان شاء اللہ خاں |
|
161 |
مولوی عبد الطیف |
|
163 |
علامہ شبلی نعمانی |
|
166 |
ملاو احدی |
|
175 |
حکیم غلام غوث خانپوری |
|
176 |
مولانا عبد الباری ندوی |
|
180 |
خواجہ الطاف حسن حالی |
|
182 |
نواب سید علی حسن خان |
|
183 |
محمد ابراہیم زکریا بھاگل پوری |
|
185 |
مولانا عبد الماجد دریابادی |
|
224 |
علامہ رشید رضا مصری |
|
260 |
نیاز فتح پوری |
|
271 |
مولانا عبد الباری فرنگی محنی |
|
275 |
علامہ سید سلیمان ندوی |
|
285 |
مولانا محمد علی ایڈیٹر ہمدرد |
|
362 |
خریداران الہلال |
|
365 |
سید افتخار عالم مار ہروی |
|
367 |
مولانا اکرام اللہ خاں ندوی |
|
370 |
صاحب زادہ آفتاب احمد خاں |
|
373 |
حکیم عبد الغنی |
|
382 |
چیف سیکرٹری گورنمنٹ بہار و اڑیسہ |
|
383 |
سپریٹنڈنٹ پولیس |
|
391 |
نشاط النساء بیگم حسرت موہانی |
|
392 |
ایڈیٹر العصر |
|
385 |
مولانا محی الدین احمد قصوری |
|
399 |
مولانا عبد القادر قصوری |
|
539 |
مولانا عبد ال رزاق ملیح آبادی |
|
544 |
مولوی ضیاء اللہ خاں |
|
668 |
شیخ قمر الدین |
|
675 |