#1601

مصنف : مختلف اہل علم

مشاہدات : 5199

ماہنامہ مطلع الفجردسمبر1997ء اشاعت خاص مولانا عبد الرحمن کیلانی

  • صفحات: 160
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 4800 (PKR)
(بدھ 14 مئی 2014ء) ناشر : مطلع الفجر لوئر مال لاہور

مولانا عبد الرحمن کیلانی﷫ کی شخصیت محتاجِ تعارف نہیں، انکی علمی و تحقیقی کتب ہی ان کا مکمل تعارف ہیں۔ موصوف جس موضوع پر بھی قلم اٹھاتے ہیں اس کا حق ادا کر دیتے ہیں، مولانا كيلانى اسلامى اور دينى ادب كے پختہ كارقلم كار تھے ۔کتب کے علاوہ ان کے بیسیوں علمی وتحقیقی مقالات ملک کے معروف علمی رسائل وجرائد(ماہنامہ محدث، ترجمان الحدیث ، سہ ماہی منہاج لاہور وغیرہ ) میں شائع ہوئے ان كى بيشتر تاليفات اہل علم وبصيرت سے خراج تحسين پا چکی ہیں۔مولانا کیلانی نےفوج کی سرکاری ملازمت سے استعفی کے بعد کتابت کو بطورِ پیشہ اختیار کیا۔ آپ عربی ،اردو کے بڑے عمدہ کاتب تھے۔١٩٤٧ء سے ١٩٦٥ء تک اردو کتابت کی اور اس وقت کے سب سے بہتر ادارے ، فیروز سنز سے منسلک رہے ۔١٩٦٥ء میں قرآن مجید کی کتابت شروع کی اور تاج کمپنی کے لئے کام کرتے رہے ۔تقریباپچاس قرآن کریم کی انہوں نے کتابت کی ۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ ١٩٧٢ء میں حج کرنے گئے تو مکی سورتوں کی کتابت باب بلال(مسجد حرام ) میں بیٹھ کر اور مدنی سورتوں کی کتابت مسجد نبوی میں اصحاب صفہ کے چبوترہ پر بیٹھ کر کی ۔یہ وہی قرآن کریم ہے جو پاک وہند کے مسلمانوں کے لیے ان کے مانوس رسم الخط میں سعودی حکومت نے حمائل سائز میں چھاپا اور ہر سال لاکھوں کی تعداد میں چھپتا او رفری تقسیم ہوتا ہے یعنی پاکستان اور سعودی عرب میں مروجہ رسم قرآنی میں سب سے زیادہ چھپنے والے قرآن کی کتابت کی سعادت بھی آپ کو حاصل ہے ۔ تفسیر' تیسیر القرآن 'میں قرآن مجید کی اسی بابرکت کتابت کو ہی بطور متنِ قرآن شائع کیا گیا ہے کتابت کے سلسلہ میں موصوف نے خاندان کے بہت سے لوگوں کو کتابت سکھا کر باعزت رورگار پر لگایا۔١٩٨٠ء کے بعد جب انہیں فکر معاش سے قدرے آزادی نصیب ہوئی تو تصنیف وتالیف کی طرف متوجہ ہوئے ۔اس میدان میں بھی ماشاء اللہ علماء ومصنفین حضرات کی صف میں نمایاں خدمات انجام دیتے ہوئے تقریبا 15 کتب تصنیف کرنے کے علاوہ 'سبل السلام شرح بلوغ المرام ' اور امام شاطبی کی کتاب 'الموافقات 'کا ترجمہ بھی کیا۔ دو دفعہ قومی سیرت کانفرنس میں مقالہ پیش کر کے صدارتی ایوارڈ حاصل کیا۔آخری عمر میں تفسیر تیسیر القرآن لکھ رہے تھے اور انکی خواہش تھی کہ ا سکوخود طبع کروائیں مگر عمر نے وفانہ کی١٨دسمبر١٩٩٥ء کو باجماعت نمازِ عشاء ادا کرتے ہوئے حالتِ سجدہ میں اپنے خالق حقیقی جا ملے ۔ان کا ایک اورعلمی ودینی کارنامہ ''مدرسہ تدریس القرآن والحدیث للبنات'' لاہو ر ہے اس ادارے سےسیکڑوں کی تعداد میں لڑکیاں دینی علوم سے آراستہ ہوچکی ہیں ۔مولانا کیلانی  کا ادارہ محدث ،لاہور کے ساتھ ایک خاص تعلق تھا موصوف مدیر اعلیٰ محدث ڈاکٹر حافظ عبدالرحمن مدنی کےسسر جبکہ ڈاکٹر حافظ حسن مدنی وڈاکٹر حافظ انس نضر کے نانا تھے ۔مولانا کیلانی  کی وفات پر مختلف رسائل وجرائد میں ان کی حیات وخدمات پر کئی اہل علم اور کالم نگاروں کے مضامین شائع ہوئے بالخصوص ماہنامہ محدث جنوری،جولائی1996ء میں ام عبد الرب، حافظ صلاح الدین یوسف ،مولانا محمد رمضان سلفی (شیخ الحدیث جامعہ لاہور الاسلامیہ) ،مولانا عبد الوکیل علوی حظہم اللہ کے مولانا کیلانی  کی شخصیت اور حیات وخدمات کے متعلق قیمتی مضامین اور مولانا کیلانی کے علمی رسائل وجرائد میں شائع شدہ مضامین ومقالات کی لسٹ بھی شائع کی گئی تھی ۔زیرتبصرہ مجلہ ماہنامہ '' مطلع الفجر'' کی مولانا عبد الرحمن کیلانی ﷫(بانی مدرسہ تدریس القرآن والحدیث،للبنات ،مفسر قرآن ،خطاط قرآن ، مصنف کتب کثیرہ ،صدارتی ایوارڈ یافتہ ) کی حیات وخدمات پر اشاعت خاص ہے جو کہ ان کی شخصیت کے متعلق ان کی اولاد،عزیز واقارب کے علاوہ جید علمائے کرام کی تحریروں او رمقالات پر مشتمل ہے ۔اس اشاعت خاص میں مولانا کیلانی کی علمی ودینی اور تصنیفی خدمات اوران کی زندگی کے تمام گوشوں کواجاگر کیا گیا ہے ۔ ماہنامہ مطلع الفجر دار السلام کے کے ڈائریکٹر مولانا عبد المالک المجاہد ﷾ کی سر پرستی میں شائع ہوتا رہا ۔لیکن شاید اس اشاعت خاص کے بعد اس کی اشاعت بند ہوچکی ہے۔ واللہ اعلم (م۔ا)

 

 

عناوین

 

صفحہ نمبر

اداریہ

 

3

تذکرہ ایام تصنیف و تالیف

 

5

کیلیانوالہ

 

18

جن مولانا عبدالرحمن کیلانی کو میں جانتا ہوں

 

25

مولانا عبدالرحمن کی یاد میں

 

29

شمع بجھتی ہے روشنی دے کر

 

30

آہ ! میرا بھائی میرا استاد اور میرا بہنوئی

 

33

والد محترم کی وفات پر

 

44

میرے محسن میرے مربی میرے آئیڈیل

 

45

عم محترم اپنے وقت کے ولی

 

52

مولانا عبدالرحمن کیلانی اپنی تالیفات کی روشنی میں

 

58

تذکرہ ایام والد صاحب کی وصیتیں

 

71

تعارف سے رشتہ مصاہرت تک

 

74

مولانا عبدالرحمن کیلانی اپنی تصنیفات کے آئینہ میں

 

79

عظیم المرتبت بھائی

 

75

مرنے والے کی جبین روشن ہے

 

99

استاد محترم مولانا عبدالرحمن کیلانی

 

106

بچھڑ گیا تری صورت بہار کا موسم

 

109

زمین کھا گئی آسمان کیسے کیسے

 

119

والد مرحوم کی سوانح حیات

 

122

مولانا کیلانی اخلاص کے پیکر

 

129

کچھ خط کچھ یادیں خواتین و حضرات کے تعزیتی خطوط

 

131

مولانا کی قابل رشک مراجعت الی اللہ

 

137

ایک چراغ اور بجھا محفل دانائی کا

 

138

لئن شکرتم لا ء زیدنکم

 

140

مایہ ناز محقق و مفسر

 

143

اور دیگر مضامین

 

143

اس مصنف کی دیگر تصانیف

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 90726
  • اس ہفتے کے قارئین 303481
  • اس ماہ کے قارئین 90726
  • کل قارئین113982726
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست