#1719

مصنف : خلیل احمد ملک

مشاہدات : 8434

ماہ شعبان بدعات کے گھیرے میں

  • صفحات: 32
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 640 (PKR)
(جمعرات 05 جون 2014ء) ناشر : ادارہ تبلیغ اسلام، جام پور، ضلع راجن پور

اللہ تعالی نے جن و انس کو صرف اپنی عبادت کے لیے پیدا کیا ہے ۔جیسا کہ ارشاد باری تعالیٰ ہے : وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنْسَ إِلَّا لِيَعْبُدُونِ (الذاریات:56) ’’میں نے جنوں اور انسانوں کو محض اس لیے پیدا کیا کہ وہ صرف میری عبادت کریں‘‘ لیکن عبادت کے لیے اللہ تعالیٰ نے زندگی کا کوئی خاص زمانہ یا سال کا کوئی مہینہ یا ہفتے کا کوئی خاص دن یا کوئی خاص رات متعین نہیں کی کہ بس اسی میں اللہ تعالیٰ کی عبادت کی جائے اور باقی زمانہ عبادت سے غفلت میں گزار دیا جائے بلکہ انسان کی خلقت کا اصل مقصد ہی یہ ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کی عبادت کرے ۔ سن بلوغ سے لے کر زندگی کے آخری دم تک اسے ہر لمحہ عبادت میں گزارنا چاہیے ۔ لیکن اس وقت مسلمانوں کی اکثریت اللہ تعالیٰ کی عبادت سے غافل ہے اور بعض مسلمانوں نے سال کے مختلف مہینوں میں صرف مخصوص دنوں کو ہی عبادت کے لیے خاص کر رکھا ہے جن کا کتاب و سنت سے کوئی ثبوت نہیں اور جس کا ثبوت کتاب اللہ اور سنت رسول ﷺ سے نہ ملتا ہو وہ بدعت ہے اور ہر بدعت گمراہی ہے ۔ زیر نظر کتابچہ ’’ ماہ شعبان بدعات کے گھیرے میں ‘‘ محترم خلیل احمد ملک صاحب کا مرتب شدہ ہے جس میں انہوں نے ماہ شعبان کے متعلق کتب احادیث میں وارد صحیح ، ضعیف او رموضوع روایات کو بیان کرنے کے بعد شب برات اور ماہ ِشعبان میں دیگر رواج پا جانے والی بدعات کی حقیقت کو دلائل کی روشنی میں خوب آشکار کیا ہے ۔ اللہ تعالی اس کتابچہ کو عوام الناس کی اصلاح کا ذریعہ بنائے ۔ (آمین) (م۔ا)

عناوین

 

صفحہ نمبر

شب برات

 

2

ماہ شعبان سے متعلق بعض ضعیف و موضوع روایات

 

6

ماہ شعبان سے متعلق چند صحیح احادیث

 

12

ماہ شعبان کی بدعات اور انکا رد

 

13

پندرہ شعبان کو حلوہ پکانا

 

15

روحوں کی آمد کا عقیدہ

 

16

لیلۃ مبارکہ سے کیا مراد ہے

 

20

چند تفاسیر قرآن

 

22

محمد ﷺ کے اللہ کا رسول ہونے کی گواہی

 

28

صدقہ جاریہ

 

32

اس مصنف کی دیگر تصانیف

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 89104
  • اس ہفتے کے قارئین 301859
  • اس ماہ کے قارئین 89104
  • کل قارئین113981104
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست