#1795

مصنف : شمیم احمد خلیل سلفی

مشاہدات : 11413

بدعت کی حقیقت

  • صفحات: 52
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 1040 (PKR)
(جمعہ 01 اگست 2014ء) ناشر : ادارہ تبلیغ اسلام، جام پور، ضلع راجن پور

دینِ اسلام  ایک سیدھا اور مکمل دستورِ حیات ہے جس کو اختیار کرنے میں  دنیا وآخرت کی کامرانیاں پنہاں ہیں  ۔ یہ ایک  ایسی روشن شاہراہ ہے جہاں رات دن کا کوئی فرق  نہیں  اور نہ ہی اس میں کہیں پیچ خم ہے ۔ اللہ  تعالیٰ نے اس دین کو انسانیت کے لیے پسند فرمایا اوررسول پاکﷺ کی زندگی  ہی میں  اس کی  تکمیل فرمادی۔عقائد،عبادات ، معاملات، اخلاقیات ، غرضیکہ جملہ شبہائے زندگی میں کتاب وسنت ہی  دلیل ورہنما ہے ۔ہر میدان میں  کتاب  وسنت کی ہی پابندی ضروری ہے ۔صحابہ کرام ﷢  نے کتاب وسنت کو جان سے  لگائے رکھا ۔ا  ن کے معاشرے میں کتاب وسنت کو قیادی حیثیت حاصل رہی  اور وہ  اسی شاہراہ پر گامزن رہ کر دنیا وآخرت کی کامرانیوں سے ہمکنار ہوئے ۔ لیکن جو  ں جوں زمانہ گزرتا  گیا لوگ  کتاب وسنت  سے دور ہوتے گئے  اور بدعات وخرافات نے ہر شعبہ میں اپنے  پیر جمانے شروع کردیئے اور  اس  وقت بدعات وخرافات  اور علماء سوء نے پورے  دین کو  اپنی  لپیٹ میں لے رکھا ہے ۔جید اہل  علم نے  بدعات  اور اس  کے  نقصانات  سے  روشناس کروانے کے لیے  اردو  وعربی زبان میں متعدد چھوٹی  بڑی کتب  لکھیں  ہیں جن کے  مطالعہ سے اہل اسلام  اپنے  دامن کو  بدعات سے  خرافات سے بچا سکتے ہیں ۔زیر  نظر کتاب ’’ بدعت کی حقیقت‘‘مولانا شمیم احمد خلیل السلفی﷾ کی  کاوش  ہے  جس میں  انہوں نے  بدعت کے بھیانک نتائج کو پیش کرتے  ہوئے اس سلسلہ میں پیش کئے جانے والے شبہات  کاپردہ چاک کر کے  اہل بدعت کو بے  نقاب کیا ہے ۔ اللہ تعالیٰ ان  کی اس کاوش کو  شرف قبولیت سے نواز ے ۔اور اسے عوام الناس کی اصلاح کاذریعہ بنائے (آمین) (م۔ا)

 

عناوین

 

صفحہ نمبر

تقدیم

 

5

بدعت کی لغوی تشریح

 

14

بدعت کی شرعی تعریف

 

15

ہر بدعت گمراہی

 

20

کیا حرج ہے

 

22

اہل بدعت کے بعض شبہات کا جائزہ

 

31

پہلا شبہ

 

31

دوسرا شبہ

 

35

تیسرا شبہ

 

38

چوتھا شبہ

 

42

پانچواں شبہ

 

44

حرف آخر

 

48

 

اس مصنف کی دیگر تصانیف

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 90197
  • اس ہفتے کے قارئین 302952
  • اس ماہ کے قارئین 90197
  • کل قارئین113982197
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست