#5329

مصنف : اقرار حسین شیخ

مشاہدات : 4671

لائبریری کا فروغ مواد اور تقاضے

  • صفحات: 234
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 5850 (PKR)
(جمعرات 10 مئی 2018ء) ناشر : اردو سائنس بورڈ لاہور

لائبریری کا فروغ ایک انتہائی اہم اور حساس موضوع ہےجو کتب خانوں کے نظم ونسق اور خدمات میں کلیدی کردار کا حامل رہا ہے۔ در حقیقت یہی مواد کتب خانہ ہی تو ہے جو کتب خانوں کی روح رواں ہے اور جس کے دم سے کتب خانے قائم ودائم ہیں۔ کتب خانوں میں نئے مواد کی آمد‘ موجودہ مواد میں رد وبدل اور کم مستعمل مواد کا خروج لازمی امر ہے۔ جن سے کتب خانے صحیح معنوں میں پروان چڑھتے ہیں۔ لائبریری کا فروغ جیسے اہم موضوع پر ایسا نہیں کہ بالکل نہ لکھا گیا ہو۔ انگریزی زبان میں اس موضوع پر کئی کتب ومضامین موجود ہیں۔ ہمارے ہاں پاکستانی رسائل میں بھی کہیں اِکا دُکا مضامین نظر آتے ہیں لیکن ان میں عصر جدید سے ہم آہنگی کا فقدان ہے۔ ہمارے نصاب اور کتب خانوں کے استعمال میں جس سرعت سے تبدیلی آرہی ہے اس نسبت سے اس اہم موضوع کا احاطہ کرنے کی بہت ضرورت محسوس کی جاتی ہے۔زیرِ تبصرہ کتاب اس موضوع کی کمی پوری کرنے کے لیے تصنیف کی گئی ہے اور مصنف نے اس نازک موضوع پر طبع آزمائی کی ہے اور انتہائی نفاست وبلاغت سے دور جدید کے نصاب اور تقاضوں کےمطابق مختلف اہم ذیلی عنوانات پر سیر حاصل بحث کی ہے۔ گذشتہ کل اور آج کے عصرِ جدید کے تقاضوں کے مطابق ان اہم عنوانات کو خود کاریت اور تکنیکی زاویوں سے پیش کرنا ان کی مہارت اور مضمون پر دسترس کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اس کتاب ک مطالعے سے کتب خانوں کے نظم ونسق‘ مواد میں اضافہ‘ وسعت اشتراک اور خروج بذریعہ کمپیوٹر کے بارے میں اہم نکات سے آگاہی ہوگی۔۔ کتاب کا اسلوب نہایت عمدہ‘سادہ اور عام فہم ہے۔ یہ کتاب’’ لائبریری کا  فروغ مواد اور تقاضے ‘‘ اقرارحسین شیخ  کی تصنیف کردہ ہے۔آپ تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں‘ اس کتاب کے علاوہ آپ کی درجنوں  کتب اور  بھی ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)( ح۔م۔ا )

عناوین

صفحہ نمبر

پیش لفظ

9

تعارف

11

عرض ناشر

15

لائبریری مواد

17

فروغ لائبریری مواد

43

انٹرنیٹ اورفروغ مواد

67

حصول مواد

90

کتب کاحصول

108

سلسلہ وارمطبوعات کاحصول

115

خصوصی ذخیرہ مواد کاحصول

125

بائیکروفارمزکاحصول

134

خودکارحصول مواد

145

انتخاب مواد

150

مختلف کتب خانوں میں انتخاب کتب

160

لائبریری وسائل میں شراکت

172

نیٹ ورکنگ کےذریعےوسائل میں شراکت

189

لائبریری سےفالتوں موادکااخراج

211

کتابیات وحوالہ جات

219

اشاریہ

223

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 53265
  • اس ہفتے کے قارئین 582407
  • اس ماہ کے قارئین 369652
  • کل قارئین114261652
  • کل کتب8904

موضوعاتی فہرست