#5360

مصنف : علیم اقبال

مشاہدات : 7084

کراٹے کا تصویری انسائیکلوپیڈیا حصہ اول و دوم

  • صفحات: 171
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 4275 (PKR)
(منگل 19 جون 2018ء) ناشر : مشتاق بک کارنر لاہور

کراٹے جاپانی تلفظ ہےکراٹے ایک مارشل آرٹ کا کھیل ہے جو جزائر ریوکیو میں شروع کیا گیا جو آج کے دور میں اوکیناوا، جاپان کے نام سے جانا جاتا ہے۔ کراٹے کا کھیل کشتی کے دیسی طریقے سے اخذ کیا گیا ہے جسے "ٹی" جاپانی کا نام دیا جاتا ہے جس کا لفظی مطلب ہے ہاتھ۔ اور جوڈو کراٹے دو مختلف الفاظ کا مرکب ہے جن کے معنی ٰ بھی مختلف ہیں۔ جوڈو کے معنیٰ گھیر کر مارنے کے ہیں جب کہ کہ کراٹے کا مطلب ہے دشمن پر جوابی حملہ کرنا۔ جوڈو کراٹے کی مختلف اقسام ہیں ہر ایک میں لڑنے کا انداز مختلف ہوتا ہے ۔ کنگ فو بانڈو کراٹے اور کک باکسنگ جوڈو کراٹے کی دلچسپ اور مشہور اقسام ہیں ۔جوڈو کراٹے میں سات بیلٹ ہوتی ہیں سب سے پہلی بیلٹ سفید رنگ کی ہوتی ہے جبکہ آخری بیلٹ کالے رنگ کی ہوتی ہے ۔ کراٹے کی ورزشیں بہت ہی سخت ہوتی ہیں ۔ بڑے شہروں میں جوڈو کراٹے کے سنٹر موجود ہیں جہاں بچوں کو ان کی تربیت دی جاتی ہے ۔ کراٹے ایسا کھیل ہے جس کو سیکھ کر نہ صرف انسان اپنا دفاع بھر پور طریقے سے کرسکتا ہے بلکہ و ہ بری عادتوں سے بھی بچا رہتا ہے اور صحت مندبھی رہتا ہے جو ڈو کراٹے سے انسان میں نظم وضبط کی عادت اور صبر و برداشت کا مادہ پیدا ہوتا ہے ۔ ترقی یافتہ ملکوں میں اس کھیل کے بڑے بڑے ٹورنمنٹ کرائے جاتے ہیں ۔ اس کے علاوہ بچوں کو شروع ہی سے کراٹے کی تربیت دی جاتی ہے جاپان کی مثال ہمارے سامنے ہے کہ وہاں کا بچہ بچہ کراٹے جانتا ہے اور وہاں اس کھیل کو امتیازی حیثیت حاصل ہے۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ کراٹے کا تصویری انسائیکلوپیڈیا ‘‘ جناب علیم اقبال کی مرتب شدہ ہے ۔ اس کتاب میں انہوں نے 300 سے زائد تصاویر کے ذریعے کراٹے کے کھیل کے متعلق معلومات فراہم کی ہیں ۔ مصنف نے اس کتاب کو دو حصوں میں تقسیم کیا ہے ۔ حصہ اول کراٹے کی کہانی ۔ تصاویر کی زبانی ، وارم کی ورزشیں، کراٹے کی مہارتیں ، کو میٹے کاتے پر مشتمل ہے جبکہ دوسرا حصہ اس کھیل کے تعارف ، کراٹے کی اصطلاحات ، ریفری کے اشارے ، کراٹے کے اہم قوانین کے متعلق ہے۔یہ کتاب اس موضوع پر جے ایلین کوئین اور کارل اولڈگیٹ کی کتابوں کا بہترین نچوڑ ہے ۔اس کتاب کا اگرچہ کتاب وسنت سائٹ کے موضوع سے خاص تعلق نہیں لیکن قارئین کی معلومات کے لیے اس کتاب کو اس سائٹ پر پبلش کیا گیا ہے ۔کراٹے کا کھیل مدارس کے طلباء کی دلچسپی کا کھیل ہے اور اسی طرح جہادی تربیت دینے والے تربیتی ادارے میں تربیت حاصل کرنے والوں کو کراٹوں کی تربیت دیتے ہیں ۔دلچسپ بات یہ ہےکہ تحریک مجاہدین کے امیراور میر ی مادری علمی جامعہ لاہور الاسلامیہ لاہور(مدرسہ رحمانیہ ) کے ہردلعزیز استاد وناظم مولانا خالد سیف شہید بھی کراٹے کے مایہ ناز کھلاڑی تھے ۔ ان کے دور میں طلباء کو باقاعدہ کراٹوں کی تربیت دی جاتی تھی اسی غرض سے اس کتاب کو کتاب وسنت سائٹ پر پبلش کیا گیا ہے کہ مدارس کے طلباء ٹائم ضائع کرنے والی کھیلوں کو اختیار کرنے کی بجائے اس کراٹے جیسی کھیل کو اختیار کرکے اپنے آپ کو فٹ رکھیں ۔ کیونکہ اپنے آپ کو فٹ رکھنے کے لیے یہ بہترین کھیل ہے ۔ (م۔ا)

زیر تکمیل

اس موضوع کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 59028
  • اس ہفتے کے قارئین 246104
  • اس ماہ کے قارئین 820151
  • کل قارئین110141589
  • کل کتب8838

موضوعاتی فہرست