#4421

مصنف : محمد سرور خان

مشاہدات : 4764

جنت برائے فروخت

  • صفحات: 260
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 6500 (PKR)
(منگل 25 اپریل 2017ء) ناشر : قرآنک بک فاؤنڈیشن

جنت اللہ کےمحبوب بندوں کا آخری مقام ہے اور اطاعت گزروں کےلیے اللہ تعالیٰ کا عظیم انعام ہے ۔ یہ ایسا حسین اور خوبصورت باغ ہے جس کی مثال کوئی نہیں ۔یہ مقام مرنے کے بعد قیامت کے دن ان لوگوں کو ملے گا جنہوں نے دنیا میں ایمان لا کر نیک اور اچھے کام کیے ہیں۔ قرآن مجید نے جنت کی یہ تعریف کی ہے کہ اس میں نہریں بہتی ہوں گی، عالیشان عمارتیں ہوں گی،خدمت کے لیے حور و غلمان ملیں گے، انسان کی تمام جائز خواہشیں پوری ہوں گی، اور لوگ امن اور چین سے ابدی زندگی بسر کریں گے۔نبی کریم ﷺنے فرمایا ہے کہ:’’جنت میں ایسی ایسی نعمتیں ہیں جنھیں کسی آنکھ نے دیکھا نہیں نہ کسی کان نے ان کی تعریف سنی ہے نہ ہی ان کا تصور کسی آدمی کے دل میں پیدا ہوا ہے۔‘‘(صحیح مسلم: 2825) اور ارشاد باری تعالیٰ ہے’’ ابدی جنتوں میں جتنی لوگ خود بھی داخل ہوں گے اور ان کے آباؤاجداد، ان کی بیویوں اور اولادوں میں سے جو نیک ہوں گے وہ بھی ان کے ساتھ جنت میں جائیں گے، جنت کے ہر دروازے سے فرشتے اہل جنت کے پاس آئیں گے اور کہیں گے تم پر سلامتی ہو یہ جنت تمھارے صبر کا نتیجہ ہے آخرت کا گھر تمھیں مبارک ہو‘‘۔(سورۂ الرعدآیت نمبر: 23،24) حصول جنت کےلیے انسان کو کوئی بھی قیمت ادا کرنی پڑے تو اسے ادا کرکے اس کامالک ضرور بنے۔جنت کاحصول بہت آسان ہے یہ ہر اس شخص کومل سکتی ہے جو صدق نیت سے اس کےحصول کے لیے کوشش کرے ۔ اللہ تعالیٰ نے اسے اپنے بندوں کے لیے ہی بنایا ہے اور یقیناً اس نے اپنے بندوں کوہی عطا کرنی ہے ۔لیکن ضرورت صرف اس امر کی ہے کہ ہمیں کماحقہ اس کا بندہ بننا پڑےگا۔ زیر تبصرہ کتاب ’’جنت برائے فروخت ‘‘ محترم جناب محمد سرور خان کی کاوش ہے فاضل مصنف نے اس کتاب میں بڑے سہل اور دلچسپ انداز میں اس بات کوواضح کیا ہے کہ اللہ تعالیٰ سے جنت خریدنے کے لیے مسلمانوں کے اعمال صالحہ ہی کرنسی

عناوین

 

صفحہ نمبر

سیاہی کی ایک بوتل

 

14

عقل سے کام لے کر سوچو

 

18

اعمال ہار جیت کا فیصلہ انسان کے اعمال کریں گے

 

24

خرید و فروخت

 

29

قرض حسنہ

 

37

اللہ کے وعدے

 

50

صدقات

 

54

جنت برائے فروخت

 

70

فوز العظیم

 

94

جنت معنی و مطالب

 

110

جنت اور جنتیوں کی ایک ایک عجیب خوبی

 

121

جہاد

 

126

انفاق

 

136

انفاق  کے بارے میں مزید آیات

 

144

بخل

 

151

فی سبیل اللہ

 

185

اللہ کی رضا

 

189

دیوانوں کی سی باتیں

 

195

دو الہٰ ہوتے تو کیا ہوتا

 

207

جنت میں کیا ہو گا اور کیا نہیں ہو گا

 

222

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 87805
  • اس ہفتے کے قارئین 300560
  • اس ماہ کے قارئین 87805
  • کل قارئین113979805
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست