#3077

مصنف : عبد المجید عزیز الزندانی

مشاہدات : 3673

جادہ ایماں

  • صفحات: 86
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 1720 (PKR)
(بدھ 02 دسمبر 2015ء) ناشر : الاتحاد الاسلامی العالمی

نام نہاد فکری  سور ماؤں نے انسانی زندگی کو مسائل اور پیچیدگیوں سے پاک اور امن وسکون کا گہوارہ بنانے کی جتنی کوششیں کی ہیں۔ان میں انہیں شکست فاش کا ہی سامنا کرنا پڑا ہے۔انہوں نے مسائل کو سلجھانے کی جتنی تدبیریں کیں، ان تدبیروں نے مسائل کو نہ صرف مزید الجھا دیا بلکہ ان میں کئی گنا اضافہ بھی کر دیاہے۔اس ناکامی کا بدیہی سبب یہ ہے کہ یہ حضرات بالعموم اپنی کوششوں کی بنیاد اسی الحاد اور مادہ پرستی پر رکھتے ہیں جو سارے بگار کی اصل جڑ ہے۔حقیقت یہ ہے کہ انسانیت کو موجودہ فکری بحران، سماجی انتشار اور اخلاقی پستی سے نجات دلانا مقصود ہے تو پھر سب سے پہلے اس کفر والحاد پر کاری ضرب لگانی ہو گی جس کی بنیاد پر موجودہ تہذیب کی عمارت کھڑی کی گئی ہے۔اسلام ہی وہ حقیقی بنیاد ہے جس پر عمل کرنے انسانیت اپنے مسائل حل کر سکتی  ہے، اور دنیا وآخرت دونوں جہانوں میں کامیابی سے ہمکنار ہو سکتی ہے۔ زیر تبصرہ کتاب" جادہ ایماں " محترم جناب عبد المجید عزیز الزندانی صاحب کی عربی تصنیف"طریق الایمان" کا اردو ترجمہ ہے۔اردو ترجمہ کرنے کی سعادت  محترم محمد عبد الحی فلاحی صاحب نے حاصل کی ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ  مولف اور مترجم دونوں کی اس محنت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین(راسخ)

عناوین

صفحہ نمبر

عرض مترجم

4

ایمان باللہ کی حقیقت

7

مالک کون ہے

11

تخلیق کی حکمت

15

زندگی کا بحران

19

اندیشہ افراد

28

ایمان خالق و مخلوق کا رابطہ

33

خدائی انتظام ہدایت

35

حق کی باز گشت

42

یوم الحساب قریب ہے

48

دنیا کی حقیقت

62

دار البقا

65

ایمان راہ نجات

67

تقلید آباء سے اجتناب

69

تہذیب حاضر کا المیہ

72

آخری بات

79

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 96596
  • اس ہفتے کے قارئین 309351
  • اس ماہ کے قارئین 96596
  • کل قارئین113988596
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست