دنیا میں ہمیشہ تغیرات اور تبدیلیاں آتی رہتی ہیں۔کبھی کوئی ایسا دور نہیں گزرا کہ اس عالم میں جمود طاری ہو گیا ہو۔انسان کی ساری تاریخ انقلاب اور تغیرات سے بھری پڑی ہے۔لیکن موجودہ صدی میں تغیرات اور تبدیلیوں کی رفتار بہت تیز ہوگئی ہے۔ان تغیرات وتبدیلیوں نے امت مسلمہ کو ایک چیلنج سے دوچار کر دیا ہے۔ایسا چیلنج جس کا تعلق براہ راست فقہ اسلامی کے احیاء اور تدوین نو سے ہے۔اس چیلنج سے عہدہ برا ہونے کے لئے جہاں اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ جدید تمدنی مسائل کا حل کتاب وسنت کی روشنی میں اجتہاد کے ذریعے تلاش کیا جائے وہیں جدید اسلوب کے مطابق فقہی کتب کی تدوین واشاعت کی ضرورت بھی بڑھ گئی ہے۔اس ضرورت کو پورا کرنے کے لئے متعدد ادارے اپنی اپنی استطاعت کے مطابق کام کر رہے ہیں۔شریعہ اکیڈمی ،بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد نے اپنے آغاز سے ہی اس طرف توجہ مرکوز کر رکھی ہے۔چنانچہ فقہ اسلامی کے اہم موضوعات پر تحقیقی کام کے علاوہ اساسی کتب کے تراجم اور جدید اسلوب میں شریعہ مونو گرافکس کی ترتیب واشاعت کاکام بھی جاری وسار ی ہے۔ زیر تبصرہ کتاب " اسلامی نظریہ ضرورت " بھی اسی سلسلےکی ایک کڑی ہے،جس میں اسلامی نظریہ ضرورت پر جدید اسلوب میں بحث کی گئی ہے۔یہ کتاب محترم ڈاکٹر عبد المالک عرفانی صاحب کی تصنیف ہے جس میں انہوں نے ضرورت،اکراہ،ضرر ،مشقت،حاجت ،عموم البلوی،خصوص البلوی،حرج ،خوف ،فساد اور تخفیف ورخصت کی مباحث پر تفصیل سے روشنی ڈالی ہے۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف موصوف کی اس کاوش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین(راسخ)
عناوین |
|
صفحہ نمبر |
رموز |
|
5 |
پیش لفظ |
|
7 |
دیباچہ |
|
9 |
باب اول حالت ضرورت |
|
19 |
ضرورت |
|
19 |
اضطرار |
|
27 |
اکراہ |
|
37 |
ضرر |
|
49 |
مشقت |
|
59 |
حاجت |
|
67 |
عموم البلویٰ |
|
75 |
خصوص البلویٰ |
|
83 |
حرج |
|
115 |
خوف |
|
119 |
فساد |
|
125 |
باب دوم ضرورت کی فقہی تطبیقات |
|
129 |
تحفیف و رخصت |
|
129 |
حجر |
|
135 |
حیلہ شرعی |
|
143 |
باب سوم نظریہ ضرورت اور وسائل اجتہاد |
|
149 |
اجتہاد |
|
149 |
قیاس |
|
155 |
استحسان |
|
161 |
استصلاح |
|
169 |
عرف |
|
177 |
باب چہارم نظریہ ضرورت اور معاشرہ |
|
189 |
مذہب |
|
189 |
اخلاق |
|
197 |
عمل ارتقاء |
|
209 |
حکومت |
|
215 |
باب پنجم نظریہ ضرورت مغربی قانون میں |
|
233 |
ضرورت کا مفہوم و اہمیت |
|
236 |
ہنگامی حالت |
|
236 |
انقلاب |
|
237 |
مارشل لاء |
|
244 |
کتابیات |
|
249 |
اشاریہ |
|
265 |