#2523

مصنف : ڈاکٹر عبد القادر جیلانی

مشاہدات : 13186

اسلام، پیغمبرِ اسلام اور مستشرقینِ مغرب کا اندازِ فکر

  • صفحات: 391
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 15640 (PKR)
(منگل 28 اپریل 2015ء) ناشر : بیت الحکمت، لاہور

تہذیبیں گروہ انسانی کی شدید محنت اور جاں فشانی کا ثمرہ ہوتی ہیں۔ہر گروہ کو اپنی تہذیب سے فطری وابستگی ہوتی ہے۔جب تک اس کی تہذیب اسے تسکین دیتی ہے ،وہ دیگر تہذیبوں سے بے نیاز رہتا ہے۔جب کوئی بیرونی تہذیب اس پر دباؤ ڈالنے لگتی ہے تو معاشرہ اپنی تہذیب کی مدافعت کے لئے اٹھ کھڑا ہوتا ہے،اور مخالف تہذیب کو اپنی تہذیب پر اثر انداز ہونے سے روکنے کی کوشش کرتا ہے۔یہ مدافعت اکثر حربی ٹکراؤ کی صورت اختیار کر جاتی ہے،اور اگر حربی مدافعت کی قوت باقی نہیں رہ جاتی تو غالب معاشرے کے خلاف سرد جنگ شروع ہوجاتی ہے۔تاآنکہ دونوں میں سے کسی ایک کو قطعی برتری حاصل نہ ہوجائے۔بصورت دیگر کوئی نئی تہذیب وجود میں آتی ہے جس میں متحارب معاشرے ضم ہوجاتے ہیں۔مستشرقین بھی اسلام اور پیغمبر اسلام کو اسی نگاہ سے دیکھتے ہیں ، اور اس کا مقابلہ کرنے کی کوششوں میں لگے رہتے ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب "اسلام ،پیغمبر اسلام اور مستشرقین مغرب کا انداز فکر"محترم ڈاکٹر عبد القادر جیلانی کا کراچی یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری کے لئے لکھا گیا مقالہ ہے،جسے محترم آصف اکبر صاحب نے مرتب کیا ہے۔مقالہ نگار نے اس میں مغرب کا پس منظر،ریاست اسلامیہ کی توسیع اور عہد وسطی کا مغرب، مغرب کا رد عمل ،مستشرقین، اورسترہویں تا انیسویں صدی عیسوی کا مشترکہ جائزہ جیسے موضوعات پر تفصیلی بحث کی ہے۔مغرب کے انداز فکر کو سمجھنے کے لئے یہ ایک مفید اور بہترین کتاب ہے۔(راسخ)

عناوین

صفحہ نمبر

ڈاکٹر سید عبد القادر جیلانی مرحو (عزم و عمل کی داستان)، از آصف اکبر

5

کچھ ضروری باتیں (مرتب آصف اکبر کی طرف سے)

15

پیش لفظ از ڈاکٹر سید عبد القادر جیلانی (مرحوم)

17

باب اول: مغرب کا پس منظر

23

رومن ایمپائر کا زوال اور طلوع مغرب

24

باشندے

44

چرچ

49

دوہرا نظام اقتدار

71

ریاست اسلامیہ کی توسیع اور عہد وسطیٰ کی مغرب

85

اسلام کا عالم عیسائیت میں نفوذ اور علاقائی نقصانات

86

مغرب پر مسلم فتوحات کے دو رس اثرات نفوذ اسلام کے معاشی نتائج اور معاشرتی اثرات

108

اسلام کے ثقافتی اثرات

113

مغرب کا رد عمل

121

اسلامی اثرات کے خلاف اقدامات

122

چرچ کا کردار

139

نظریاتی محاذ

150

انیسویں صدی عیسوی اور نظریاتی حملے

255

باب چہارم: مستشرقین

167

مستشرقین کی ابتداء

168

عالم اسلام سے علمی استفادہ

171

مستشرقین کی کاوشوں کا جائزہ

182

باب پنجم: سترہویں تا انیسویں کا مشترکہ انداز

209

اسلام قرآن، حدیث اور حیات طیبہ پر اعترضات

210

مسخ بالعمد اور ازالۂ اعتراضات

216

حیات طیبہ اور مستشرقین

261

مسخ کردہ حقائق

281

کردار نبوی

319

باب ششم: حاصل کلام

353

کتابیات

361

اشاریہ

369

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 54665
  • اس ہفتے کے قارئین 88493
  • اس ماہ کے قارئین 1705220
  • کل قارئین111026658
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست