#3054

مصنف : ابو یاسر عبد اللہ بن بشیر

مشاہدات : 10008

اسلام اور مسلمان کا مذاق اڑانے کا گناہ

  • صفحات: 127
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 3175 (PKR)
(ہفتہ 21 نومبر 2015ء) ناشر : مکتبہ احیاء الشریعہ سیالکوٹ

اللہ تعالیٰ نے انسان کو اشرف المخلوقات بنایا ہے اور امت مسلمہ کو اسلام جیسی عظیم نعمت دےکر بہت بڑا شرف سےنوازا ہے۔تکریم ِانسانیت اور اسلام کا تقاضہ ہے کہ مسلمان آپس میں ایک دوسرے کا مذاق وتمسخر نہ آڑائیں اور اسی طرح اہل کفر اور غیر مسلم مسلمانوں اوراسلام کےشعائر کا مذاق نہ اڑائیں کیونکہ یہ صحریحاً اسلامی تعلیمات کے خلاف اور باعث گناہ ہے ۔لیکن آج بلاجھجک اسلام سےتمسخر کیا جاتاہے،نہ صرف اہل ایمان کامذاق اڑایا جاتا ہےبلکہ نبی کریم ﷺ کی سنتوں سےبھی مذاق کیا جاتاہے ۔کافر کس طرح قرآن کی بے حرمتی کررہے ہیں، اسلام سےمذاق کررہے ہیں۔صد افسوس کہ خود مسلمان کہنے والےبھی غیر شعوری طور پر مذاق وٹھٹھا کرتے نظر آتے ہیں کبھی شرعی پردے کو نشانہ بنایا جاتا ہے کبھی نیم برہنہ کر کےعورتوں کودوڑایا جاتا ہے یہ اسلام سےمذاق ہے ۔مزیدبرآں برائی کو روکنے والوں سے کہا جاتا ہے جو یہ منظر نہیں دیکھ سکتا وہ اپنی آنکھیں بند کرلے ۔ اسی طرح نماز میں رفع الیدین کے متعلق کہا جاتا ہےکہ یہ مکھیاں اڑانا ہے ۔ کیا نعوذ بااللہ نبی ﷺ نماز میں مکھیاں اڑاتےتھے؟شلوار ٹخنوں سے اونچی رکھنا فرض ہےاور رسول اللہ ﷺ کا حکم ہے ۔جبکہ مذاق اڑانے والے کہتے ہیں کہ مولوی صاحب ... کیا آپ نےدریاعبور کرناہے ۔ منافقین نےبھی صحابہ سے مذاق کیا تو اللہ تعالیٰ نےفرمایا: قُلْ أَبِاللَّهِ وَآيَاتِهِ وَرَسُولِهِ كُنْتُمْ تَسْتَهْزِئُونَ لَا تَعْتَذِرُوا قَدْ كَفَرْتُمْ بَعْدَ إِيمَانِكُمْ (التوبہ) ’’کہہ دیجئے کہ اللہ اس کی آیتوں اوراس کےرسول کےساتھ ہی تم ہنسی مذاق کرتے ہو۔تم بہانے نہ بناؤ یقیناً تم اپنے ایمان کے بعد کافر ہو گئے ہو۔‘‘ اکثر اہل علم کا قول ہے جواسلام سےیا اس پر عمل پیرا لوگوں کا مذاق اڑاتا ہے وہ کافر ہےاو ردین سے خارج ہے زیر تبصرہ کتاب’’اسلام اور مسلمانوں کامذاق اڑانے کاگناہ‘‘ محترم جناب ابو یاسر عبداللہ بن بشیر﷾ کی تصنیف ہے ۔ یہ کتاب دفاع ِ اسلام کی بہترین شکل ہے۔ کفار اوران کےگماشتوں کے منہ پر طمانچہ ہے۔اہل کفر کاانجام تو جہنم ہےہی کہ انہوں نے بڑی دیدہ دلیری سےدین اسلام کو گالی دی ہے سید ولد آدم محمد ﷺ کامذاق اڑایا ہے ۔یہ کتاب جہاں اہل کفر کےانجام کی طرف اشارہ کرتی ہے وہاں اہل حق کو صبر وہمت ،عزیمت واستقامت کاپیغام بھی دیتی ہے۔ لہذا یہ مختصرسی کتاب ہر گھر میں رکھنے کےلائق ہے تاکہ اس کامطالعہ کر کے اپنے آپ کو اورگھر والوں کوجہنم کی آگ سےبچانے کا ا ہتمام کرسکیں اور اپنے ایمان کومحفوظ کرسکیں۔اللہ تعالیٰ اس کتاب کوتمام مسلمانوں کے لیے ہدایت کا ذریعہ بنائے اور تمسخر جیسے فعل شنیع سےبچائے ۔(آمین) (م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

تقدیم

9

مقدمہ

13

تمہید

19

پہلا باب مذاق اڑانا کتنا سنگین اور خطرناک گناہ ہے

24

دوسرا باب مذاق اڑانے کے محرکات و اسباب کیا ہے

32

تیسرا باب مذاق اڑانا اللہ کی طرف دعوت دینے میں ایک رکاوٹ ہے

43

چوتھا باب مذاق اڑانے کی مختلف شکلیں اور صورتیں کیا ہیں

53

پانچواں باب مذاق اڑانے والوں کی سزا کیا ہے

94

چھٹا باب مذاق کا نشانہ بننے والوں کا رد عمل کیا ہونا چاہیے

107

حرف اختتام

119

جن کتب سے مدد لی

121

مولف کی دیگر کتب

125

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 91
  • اس ہفتے کے قارئین 316480
  • اس ماہ کے قارئین 103725
  • کل قارئین113995725
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست