#4248

مصنف : ڈاکٹر صلاح الدین سلطان

مشاہدات : 6241

انسان کی روح اور اخلاق پر عبادات کے تربیتی اثرات

  • صفحات: 91
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 4095 (PKR)
(منگل 24 جنوری 2017ء) ناشر : ایفا پبلیکیشنز نئی دہلی

عصر حاضر کی تہذیب نے انسان اور اس کے گردوپیش کے عروج و ارتقاء کی لمبی مسافت طے کر لی ہے اور اس کی آسائش اور آسودگی کے لئے بہت سے مادی وسائل مہیا کر دئیے ہیں، لیکن نئی ایجادات وانکشافات کے سبب انسان پریشانی میں مبتلاء ہو گیا ہے اور مشرق کا مغلوب اور شکست خوردہ انسان مغرب کے غالب انسان کی تقلید میں اور نقالی کا دلدادہ اور عاشق ہو گیا ہے، اور باشندگان مشرق ومغرب دونوں کی انسانیت و شرافت ضعف و اضمحلال کا شکار ہو چکی ہے۔ اس لئے کہ جسم کی آسودگی کا انتظام کیا گیا ہے اور روح کے تقاضوں کو یکسر نظر انداز کر دیا گیا ہے۔ انسان اپنے ارد گرد کی چیزوں کا تو مالک بن گیا ہے لیکن اس کے ہاتھ خود اپنے نفس کا لگام چھوٹ گیا ہے اوروہ خود اپنا دشمن بن گیا ہے۔انسان کی روح اور اخلاق کی آسودگی کاکام اللہ تعالی کی عبادات میں مخفی ہے۔ زیر تبصرہ کتاب" انسان کی روح اور اخلاق پر عبادات کے تربیتی اثرات "محترم داکٹر صلاح الدین سلطان کی تصنیف ہے، جس میں انہوں نے انسان کی روح اور اخلاق پر عبادات کے تربیتی اثر جیسے اہم موضوع کو بیان فرمایا ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف کی اس خدمت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔ آمین(راسخ)

عناوین

صفحہ نمبر

مقدمہ

7

پہلی بحث

13

مسلمان آدمی کے روحانی پہلو پر طہارت کا تربیتی اثر

15

مسلمان آدمی کے روحانی پہلو پر نماز کا تربیتی اثر

21

مسلمان آدمی کے روحانی پہلو کا زکاۃ کا تربیتی اثر

28

مسلمان آدمی کے روحانی پہلو پر روزہ کا تربیتی اثر

36

مسلمان آدمی کے روحانی پہلو پر حج کا تربیتی اثر

43

دوسری بحث

 

مرد مومن کے اخلاق پہلو پر طہارت کا تربیتی اثر

55

مسلمان آدمی کے اخلاق پہلو پر نماز کا تربیتی اثر

60

مسلمان آدمی کے اخلاقی پہلو پر زکاۃ کا تربیتی اثر

69

مسلمان آدمی کے اخلاق پہلو پر روزہ کا تربیتی اثر

74

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 54402
  • اس ہفتے کے قارئین 583544
  • اس ماہ کے قارئین 370789
  • کل قارئین114262789
  • کل کتب8904

موضوعاتی فہرست