حجاج کرام کے لیے رہنما اصول

  • صفحات: 77
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 2695 (PKR)
(منگل 15 ستمبر 2015ء) ناشر : وزارت اسلامی امور و اوقاف و دعوت و ارشاد، مملکت سعودی عرب

حکومت ِسعودی عرب ہر سال لاکھوں کی تعداد میں باہر سے آنے والے حجاج اور لاکھوں داخلی حجاج کا اپنی مادی اور بشری قوتیں بروئے کار لاتے ہوئے استقبال کرتی ہے ۔اور اس سلسلے میں اپنی تمام ترمادی وبشری توانائیاں بروئے کار لاتی ہے کہ منظم انداز میں حجاج بیت اللہ کی خدمت کرسکے اور ان کی رہائش ونقل وحمل کو آسان بناسکے ،نیز دیگر سہولیات بھی ایک محدود وقت اور مخصوص جگہ میں مہیا کرسکے ۔اور اس مملکت سعودی عرب سے اللہ تعالیٰ کی مدد وتوفیق ہی کا نتیجہ ہے کہ یہ اتنے بڑے اجتماع کے معاملات چلاتی ہے جس کی مثال ساری دنیا میں ملنا مشکل ہے ۔ وزارت اسلامی امور واوقاف ودعوت وارشاد اس حکومتی ڈھانچہ کا حصہ ہے جو حج کےامور میں ہر سال شریک رہتاہے’’تربیت اسلامی برائے حج ‘‘ بھی اسی وزارت کی ذمہ دار ی ہے ۔اس لیے اس وزارت اوقاف کے تحت سیکڑوں مبلغین کو مکہ اور دیگر مقدس مقامات اور بری وبحری او رہوائی راستوں سے آنے والے حجاج کےکیمپوں میں متعین کیا جاتاہے۔ اور اسی طرح یہ وزارت ہی تمام میقاتوں کی جہاں پر حجاج احرام باندھتےہیں مسؤل ہے ۔اور یہی وزارت ان میقاتوں پر موجود مساجد کی ذمہ دار ہے۔ان جگہوں پر یہی مختلف طلبہ کو متعین کرتی ہے تاکہ وہ حجاج کرام کی دینی رہنمائی کرسکیں اور حجاج صحیح شرعی طریقے سے حج ادا کرسکیں اور حج کے احکام کے سلسلے میں ان سے مسائل بھی پوچھ سکیں ۔1418ھ میں وزارت نے حجاج کرام کےلیے ’’رہنما اصول‘‘ کےنام ایک کتابچہ شائع   جس میں حجاج کرام کےلیے حج سے متعلق معلومات اوروزارت حج کے تفصیلی پروگرام اور اس کے دیگر وہ کام جو میقات اور منیٰ وعرفات میں وزارت سرانجام دیتی ہے۔انہیں اس کتاب میں درج کردیا ہے۔یہ کتاب دراصل عربی زبان میں ایک رسالہ ’’ الدلیل الارشادی للحاج ‘‘   کا ترجمہ ہے جسے حج کے دوران   وزارت اسلامی امور اوقاف ودعوت وارشاد نے سال 1418ھ میں حج کے دوران مختلف زبانوں میں شائع کر واکر تقسیم کیا ۔اللہ تعالیٰ   سعودی عرب کے حکام کو صراط مستقیم پر قائم رکھے او ر اشاعت دین کےلیے ان کی خدمات کو قبول فرمائے ۔ آمین( م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

مقدمہ

3

وزارت اسلامی امور کا تعارف

6

اول: دوران حج وزارت کے پروگرام

10

دوم: میقات و اماکن مقدسہ پر مساجد

13

سوم: شاہ فہد قرآن پبلشنگ کمپلیکس

17

شاہ فہد کا حرمین شریفین کے لیے رتوسیعی کام

22

مختصر احکام برائے حج و عمرہ

25

زیارت مسجد نبوی

32

بعض دعائیں اور اذکار مسنونہ

33

حجاج کرام چند نصیحتیں

38

بعض غلطیاں جو حجاج کرام سے سرزد ہوتی ہیں

42

چہارم: رہنمائے رابطہ و معلومات

45

ا۔ ہنگامی حالات

46

ب۔ طبی خدمات

47

ج۔ رہنمائے رابطہ و معلومات برائے مکہ مکرمہ و منی

49

د۔ خدمات عامہ

61

رہنمائے رابطہ معلومات برائے عرفات

63

رہنمائے رابطہ و معلومات برائے مزدلفہ

68

رہنمائے رابطہ و معلومات برائے مدنیہ منورہ

71

 

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 68022
  • اس ہفتے کے قارئین 101850
  • اس ماہ کے قارئین 1718577
  • کل قارئین111040015
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست