#2988

مصنف : محمد طاہر نقاش

مشاہدات : 7429

دنیا کی سب سے خوش نصیب عورت

  • صفحات: 301
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 10535 (PKR)
(ہفتہ 10 اکتوبر 2015ء) ناشر : دار الابلاغ، لاہور

اس عارضی دنیا میں مختلف ممالک میں مختلف قوموں میں خوش نصیبی کے معیار مختلف ہیں ۔ کوئی دولت کی فروانی کو خوش نصیبی کی علامت جانتا ہے تو کوئی سامان تعیش کوٹھی، کار، بنگلہ، زمینوں وغیرہ کو اورکوئی اونچےحسب ونسب کو تو کوئی اعلیٰ وممتاز کلیدی عہدوں کےمل جانے کو خوشی نصیبی کا باعث سمجھتا ہے ۔کوئی عورت خاوند کی محبوبہ بن جانے کو او رکوئی زیادہ تعداد میں بیٹوں کےملنے اورمستقبل میں اپنے دست وبازوں بننے کواپنی خوش قسمتی کی ضامن سمجھتی ہے۔کوئی اپنے عارضی اور چند روزہ حسن کواپنی خوش نصیبی کاباعث سمجھتی ہے او رکوئی اعلیٰ عصری تعلیم کی ڈگری کو اپنی خوش نصیبی کا سبب گردانتی ہے.... ایسے ہی اور بہت سے معیارات ہیں دنیا کےمختلف حصوں میں جن کو خوش نصیبی کا ضامن اور سبب جانا جاتا ہے۔جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔ زیر تبصرہ کتاب’’دنیا کی سب سے خوش نصیب عورت‘‘ ڈاکٹر   عائض القرنی کی مشہور عربی کتاب ’’ اسعد المرأة فی العالم‘‘ کا اردو ترجمہ ہے۔یہ کتاب قرآن وحدیث کی روشی میں عورت کو دنیا کی سب سے خوش نصیب عورت بننے کے گن اور گر سکھاتی ہے۔ اسلام ، مرد وعورت دونوں کوایسی راہ کی طرف رہنمائی کرتا ہے جس پر چل کر وہ دنیا وآخرت میں خوش وسلامتی کےساتھ زندگی بسر کرسکتے ہیں۔اس کتاب میں مصنف نے عورتوں سے خطاب کیاہے اور بتایا ہے کہ کیسے دین اسلام کی تعلیمات پر عمل کر کے ایک عورت خوش وخرم رہ سکتی ہے او راسی طرح اس عورت کے گھر کے لوگ بھی ۔ اس میں بتایا گیا ہے کہ کیسے عورت اپنے منفی پہلوؤں سے ابھر کر مثبت کواجاگر کر سکتی ہے۔ انسان کے سوچ اور جذبات کی بگاڑ کئی مصائب وپریشانیوں کو دعوت دیتی ہے ۔اس کتاب میں قرآن وحدیث کی روشنی میں میں عورت کی سوچ کی اصلاح کرنے کی کوشش کی گئی ہے اور اس کے جذبات کوایک صحیح سمت دکھائی گئی ہے۔ یہ کتاب اپنے موضوع میں اس قدر اہم ہےکہ اس کتاب کو ہرمدرسہ ، اکیڈمی ، کالج یونیورسٹی میں بطور نصاب شامل کیا جائے ۔اللہ تعالیٰ مصنف ،مترجم وناشرین کی اس کاوش کو قبول فرمائے اوراسے خواتین اسلام کےلیے نفع بخش بنائے (آمین)(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

عرض ناشر

12

تقدیم

17

استقبالیہ

19

مہکتے گلاب

22

کھلتی کلیاں

24

صنف نازک جو رو استبداد کے شکنجے میں

27

تمہارے پاس اللہ کی تعمتوں کا وسیع ذخیرہ ہے

29

تمہارے لیے یہ شرف بہت ہے کہ تم مومنہ ہو

31

مومنہ اور کافرہ کبھی برابر نہیں ہو سکتی

33

کاہلی اور ناکامی، دونوں میں گہری دوستی ہے

34

تم لاکھوں سے بہتر ہو

36

اپنے لیے جنت میں ایک قصر تعمیر کرلو

38

اپنے ہاتھوں سے اپنے دل کو برباد نہ کرو

39

تمہارا معاملہ اس رب کے ساتھ ہے

41

تم بہرحال فائدے میں ہو

43

ذرا ان نعمتوں کا شمار کرو جو اللہ نے تمہیں دے رکھی ہیں

46

قلیل بہتر ہے جو تم کو خشیوں سے ہمکنار کرے اس کثیر کے مقابلے میں

48

سفینۂ نجات پر سوار ہو جاؤ

54

اس زمین کی پستوں پا آسمان بن کر رہ

58

تمہارا مقام بلند بھی ہے اور قابل احترام بھی

61

نعمتوں کا اعتراف کرو اس کا حق ادا کرو

63

توبہ اور استغفار مفاتیح الرزق ہیں

65

دعائیں، بلائیں دور کرتی ہیں

65

یک نا امیدی ہزار امید است

69

تمہارا گھر قصر محبت و عزت ہے

71

بے کار باتوں کے لیے تمہارے پاس وقت کہاں ہے

73

بستان معرفت میں داخل ہو جاؤ

79

شکستہ قلوب اور اشک بار آنکھوں کو یاد کرو

83

یہ لوگ شاد ماں نہیں ہیں

85

موت،ل کار حرام سے بہتر ہے

95

روشن آیات

97

رب ذولجلال کی معرفت، دل سے حزن و ملال کو ختم کر دیتی ہے

99

ہدایت یافتہ بیوی، بابرکت زندگی کی ضامن ہے

106

آج کا دن ہی بس تمہارا ہے

108

یہ مت سوچو کہ تم کو دبایا اور کچلا جا رہا ہے

110

 

 

 

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 96212
  • اس ہفتے کے قارئین 308967
  • اس ماہ کے قارئین 96212
  • کل قارئین113988212
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست