انسان ہمہ وقت اللہ تعالیٰ کا محتاج وفقیر ہے اور بلاشبہ اللہ تعالیٰ ہی مشکل کشا‘ فریاد کو سننے والا‘ دکھوں کو دور کرنے والا اور بندوں کی حاجتوں کو پورا کرنے والا ہے۔ اللہ تعالیٰ کے وہ خاص بندے جو نبوت ورسالت کے عظیم منصب پر فائز رہے وہ بھی اپنی تمام مشکلات اور ضرورتوں میں اللہ تعالیٰ ہی کو پکارتے رہے‘ قرآن کریم میں نبیوں اور رسولوں کی دُعاؤں کو بیان کیا گیا ہے۔ زیرِ تبصرہ کتاب میں بھی ان دعاؤں کو بیان کیا گیا ہے اور یہ کتاب اپنے موضوع یعنی دعا کے موضوع پر بالکل منفرد کتاب ہے۔ اس کتاب کی انفرادیت اور خصوصیت یہ ہے کہ اس میں نبیﷺ کی بارگاہِ الٰہی میں قبول ہونے والی وہ دعائیں جمع کی گئی ہیں جو آپ نے کسی کے حق میں یا کسی نافرمان کی نافرمانی کی وجہ سے اس کے خلاف کسی اچھے کام کو دیکھ کر بشارت دی یا کسی برائی کو اختیار کرنے پر بطور وعید بد دعا کی وغیرہ۔ اس میں مصنف نے دعاؤں کا پس منظر بھی نہایت سلیس انداز میں تحریر کیا ہے‘ جسے پڑھ کر قاری کو دعا کے تمام پہلو سمجھ آئیں گےاور اس میں ان دعاؤں کو جمع کیا گیا ہے جن کی سند صحیح یا حسن تھی‘ موضوع اور ضعیف روایات سے ثابت ہونے والی دعاؤں سے گریز کیاگیا ہے۔ یہ کتاب’’ دعا ئیں جو باریاب ھوئیں ‘‘مشتاق احمد نورالاسلام ندوی کی مرتب کردہ ہے۔آپ تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں‘ اس کتاب کے علاوہ آپ کی درجنوں کتب اور بھی ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)( ح۔م۔ا )
عناوین |
صفحہ نمبر |
1۔۔۔استجابت دعا ۔اعجاز نبوت کا ایک دلکش پہلو |
18 |
معجزات کیا ہے؟ |
22 |
استجابت دعائے نبوی |
24 |
2۔۔۔ہدایت کی دعا |
31 |
اے اللہ ‘‘دوس’’ کو ہدایت عطا فرما |
35 |
اے اللہ!ثقیف کو ہدایت دے! |
49 |
3۔۔۔شفا یابی کی دعا |
53 |
ابو ہر یرہ ؓا چھے ہو گئے |
57 |
اہل مدینہ کی شفا مل گئی |
60 |
4۔۔۔درازئ عمر کی دعا |
62 |
5۔۔۔رحمت کی دعا |
65 |
6۔۔۔برکت کی دعا |
74 |
7۔۔۔بارش کی دعا |
80 |
بارش شروع ہو گئی |
81 |
لوگ سیراب ہو گئے |
84 |
8۔۔۔علم میں برکت کی دعا |
85 |
9۔۔۔خریدوفروخت میں برکت کی دعا |
91 |
10۔۔۔کھانے پینے کی چیزوں میں برکت کی دعا |
94 |
11۔۔۔مسئلے کی وضاحت کے لیے دعا |
103 |
12۔۔۔فتح ونصرت کی دعا |
110 |
13۔۔۔کمزور اور مظلوم مسلما نو ں کے لیے دعا |
126 |
14۔۔۔مختلف صحابہ و صحا بیات کے لیے دعائیں |
129 |
15۔۔۔مختلف شہروں’ ملکوں ’قبائل اور جماعتوں کے لیے دعا |
157 |
16۔۔۔کوئی محروم نہ رہا ! |
173 |
17۔۔۔امت محمدیہ کے لیے دعا |
180 |
18۔۔۔جانوروں کے لیے دعا |
192 |
19۔۔۔ایذار سانوں ،معاندوں اور نا فرما نوں کو بددعا ! |
196 |
20۔۔۔عام دعائیں |
216 |
21۔۔۔وہ کام جن کے کرنے والے کے لیے دعا یا بد دعا کی گئی ہے۔ |
235 |
پاکی وصفائی |
237 |
صلہ رحمی کرنا |
238 |
قبروں کو مساجدں بنانا |
240 |
حرم مدینہ پر ظلم کرنا |
241 |
چوری کرنا |
244 |
حلالہ کرنا اور کروانا |
245 |
کفن چرانا |
248 |
تصویر کشی |
248 |
دنیا کی پر ستش |
249 |
ذی روح کو نشانہ بنانا |
250 |