#4455

مصنف : محمد احسن اللہ ڈیانوی

مشاہدات : 11352

برصغیر پاک و ہند کے چند تاریخی حقائق

  • صفحات: 272
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 12240 (PKR)
(پیر 20 فروری 2017ء) ناشر : مرکز السنۃ، لیسٹر انگلینڈ

اکابر علمائے اہل حدیث نے ہندوستان کی تحریک آزادی میں نمایاں خدمات اور ہندوستان کی سرزمین سےبرطانوی سامران کو نکالنے کےلیےگراں قدر خدمات سرانجام دیں۔کئی علماء اہل حدیث مجاہدین ہندوستان کے قائد رہے اور جماعت المجاہدین کےاعلیٰ عہدوں پر بھی سرفراز رہے ۔ان کے مجاہدانہ کارناموں کے جرم میں گورنمنٹ برطانیہ نے انہیں جزائرانڈیمان (کالاپانی ) کی سزا سنائی۔مولانا ولایت علی صادق پوری، مولانا عنایت علی ، مولانا عبد اللہ ، مولانا عبد الکریم ﷭ وغیرہم جماعت مجاہدین کے امیربنے۔انگریز دشمنی میں یہ خاندان خصوصی شہرت رکھتا تھا۔ سیّد احمد شہید کے شہادت کے بعد اسی خاندان کے معزز اراکین نے تحریک جہاد کی باگ دوڑ سنبھالی۔ اندرونِ ہند بھی اسی خاندان کے دیگر اراکین نے تحریک کی قیادت کی ذمہ داریاں سنبھالیں۔ مولانا یحیٰ علی ، مولانا احمد اللہ ، مولانا عبد الرحیم عظیم آبادی کو اسی پاداش میں کالا پانی کی سزا ہوئی۔ انگریزوں نے ان پر سازش کے مقدمات قائم کیے۔معروف مقدمہ انبالہ بھی مجاہدین کے ساتھ تعاون کرنے پر مولانا عبد الرحیم عظیم آبادی کے خلاف کیا گیا۔ جائیدادوں کی ضبطی ہوئی۔ حتیٰ کہ خاندانی قبرستان تک کو مسمار کر دیا گیا۔ ان کی مجاہدانہ ترکتازیوں کا اعتراف ہر طبقہ فکر نے کیا۔مولانا عبدالرحیم عظیم آبادی مسلک اہل حدیث کے عظیم سرخیل قائد جید عالم دین اور عظیم مجاہد تھے۔ آپ کی خدمات کا دائرہ بہت وسیع ہے۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ برصغیر پاک وہند کے چند تاریخی حقائق‘‘ محترم محمداحسن اللہ ڈیانوی عظیم آبادی اور ان کے صاحبزادے محمد تنزیل الصدیقی الحسینی کی مشترکہ کاوش ہے ۔ حصہ اول محمداحسن اللہ ڈیانوی عظیم آبادی ﷫ اور حصہ دوم وثالث کراچی سے نکلنے والے مجلہ ’’الواقعہ‘‘ کےمدیر محمد تنزیل الصدیقی الحسینی کے رشحات قلم پر مشتمل ہے ۔اس کتاب کے   25 عنوانات ہیں جس میں انہوں نے متعلقہ موضوع پر بکھرے ہوئے حقائق کونہایت سلیقے سے جمع کردیا ہے ۔اس میں اکثر وبیشتر حصہ سیدین شہیدین ﷭ کی تحریک آزادی اوراسکےنتیجہ میں پیدا ہونے والے مباحث سےمتعلق ہے ۔مصنف کتاب نے اس میں اکابر علمائے اہل حدیث کےتابناک ماضی کوروشن کیا اور ان پر گرد ڈالنے والوں کی سیاہ کاری کودھو ڈالا ہے ۔ یہ کتاب علمائے اہل حدیث پر اعتراضات کے جوابات کا بہترین مجموعہ اور اپنے موضوع پر ایک نہایت عمدہ اور سنجیدہ کوشش ہے۔(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

نذر عقیدت

9

کلمہ ناشر

10

حرفے چند

20

تعارف

24

کچھ مصنف کے بارے میں

27

سخن ہائے گفتنی

30

مقدمہ

37

سید احمد شہید کا رجحان واضح طور پر حنفیت کی طرف تھا

52

شاہ اسماعیل شہید حنفی تھے

56

کہا جاتا ہے کہ سید احمد شہید انگریزوں سے لڑنے کا ارادہ نہیں رکھتے تھے۔

59

جاری ہے۔۔۔۔

 

اس مصنف کی دیگر تصانیف

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 54219
  • اس ہفتے کے قارئین 241295
  • اس ماہ کے قارئین 815342
  • کل قارئین110136780
  • کل کتب8838

موضوعاتی فہرست