قرآن واحادیث کی واضح سے نصوص او ر کتبِ سیرت وتاریخ کی ورق گردانی سے معلوم ہوتا ہے کہ امام کائنات نبی کریم ﷺ نے متعدد شادیاں کیں اور اللہ تعالی نے نبی کریمﷺ کو ام المومنین حضرت خدیجہ اور سید ہ ماریہ قبطیہ رضی اللہ تعالی عنہما سے اولاد جیسی نعمت سےنوازا ۔ سید ہ خدیجہ رضی اللہ تعالی عنہا کے بطن سے چاربیٹاں(سید زینبؓ،سیدہ رقیہؓ ،سید ہ ام کلثومؓ، سیدہ فاطمہؓ ) اور دو بیٹے(سیدنا عبد اللہؓ اور سیدنا قاسم ؓ ) پیداہوئے ۔اورام المومنین سیدہ ماریہ قبطیہؓ کے بطن سے ایک بیٹا سیدنا ابراہیمؓ پیدا ہوئے ۔نبی کریم ﷺکے بیٹے بچپن میں ہی فوت ہوگئے ۔ لیکن بعض لوگ نبی کریم ﷺ کی اولاد شریف کے حق میں افراط وتفریط کرتے ہوئے نبی اقدسﷺ کی صرف ایک صاحبزادی حضرت فاطمہ ؓ کو حقیقی دختر شمار کرتے ہیں اور باقی تین صاحبزادیوں حضرت زینبؓ ،حضرت رقیہؓ،حضرت ام کلثومؓ کو آنجناب ﷺکی حقیقی اولاد سے خارج گردانتے ہیں او ران کوربائب اور لے پالک بیٹیوں سے تعبیر کرتے ہیں ۔جوکہ صریحا قرآنی نصوص کے خلاف ہے ۔زیر نظر کتاب '' بناتِ اربعہ یعنی چار صاحبزادیاں'' جید عالم مولانا محمد نافع﷾ کی تصنیف ہے ۔جس میں انہوں نے بنات ِرسول ﷺ کی تعداد چار ہونے کا مدلل ثبوت پیش کرتے ہوئے رسالت مآب ﷺکی چاروں صاحبزدیوں کی مفصل سوانح اور فضائل ومناقب کو بیان کیا ہے۔اور بناتِ رسولؐ کے بارہ میں اعتراضا ت وشبہات کا دلائل کی روشنی میں مکمل ازالہ کاکیا ہے ۔اللہ تعالی فاضل مصنف کی اس کاوش کو شرف قبولیت سے نوازے اور اولاد رسول ؐ کے متعلق لوگوں کے غلط نظریات کی اصلاح کا ذریعہ بنا ئے (آمین)(م۔ا)
عناوین |
|
صفحہ نمبر |
مقدمہ |
|
34 |
افتتاحیہ |
|
34 |
ضرورت تالیف کتاب ہذا |
|
34 |
ترتیب مضامین کتاب |
|
36 |
ام المومنین حضرت خدیجہ ؓ کے متعلقات |
|
41 |
سابق ازواج کا ذکر |
|
41 |
شرف زوجیت اور حضرت خدیجہ ؓ کی عظمت اور فضیلت |
|
43 |
حاشیہ حکیم ابن حزام ؓ کا مختصر تعارف |
|
46 |
حضرت ام المومنین خدیجۃ الکبریٰ ؓ سے اولاد نبویؐ |
|
48 |
محدثین کے نزدیک اولاد نبویؐ کا مسئلہ |
|
49 |
ایک معذرت |
|
46 |
سیرت نگاروں کے نزدیک اولاد نبویؐ کا مسئلہ |
|
50 |
اولاد نبویؐ علمائے انساب کے نزدیک |
|
52 |
اولاد نبوی ؐ شیعہ علماء کی نظروں میں |
|
61 |
اصول کافی کی روایت برائے چہار صاحبزادیاں |
|
61 |
صافی شرح اصول کافی کی تائید |
|
62 |
کتاب الخصال میں شیخ صدوق کی روایت |
|
63 |
کتاب الخصال میں شیخ صدوق کی دیگر روایت |
|
64 |
خطبہ ہذا سے پانچ چیزوں کا استنباط |
|
67 |
قابل توجہ امور |
|
70 |
مورخ یعقوبی کا بیان |
|
71 |
مورخ مسعودی کا بیان |
|
73 |
نہج البلاغہ سے حضرت علی کا فرمان |
|
74 |
شیخ مفید کی روایت الارشاد سے |
|
76 |
ملا باقر مجلسی کی روایت حیات القلوب سے |
|
79 |
شیخ عبداللہ مامقانی کا بیان تنقیح المقال سے |
|
82 |
ہاشم خراسانی کا فرمان منتخب التواریخ سے |
|
83 |
شیخ عباس القمی کی روایت منتہی الآمال سے |
|
84 |
خلاصہ کلام قریبا پندرہ اکابر شیعہ علماء کے مذکورہ فرمودا ت کا خلاصہ |
|
86 |
ایک انتباہ |
|
87 |
سوانح صاحبزادی حضرت سیدہ زینب ؓ |
|
95 |
ازالہ شبہات |
|
164 |
سوانح حضرت سیدہ رقیہ ؓ |
|
176 |
تنبیہ |
|
201 |
فہرست عنوانات سوانح سیدہ ام کلثوم رضی اللہ تعالی عنہا |
|
224 |
ازالہ شبہات |
|
251 |
فہرست عنوانات سوانح حیات حضرت سیدہ فاطمۃ الزہرا ؓ |
|
257 |
چند اہم مباحث |
|
309 |
بحث ثالث حضرت سیدہ فاطمہ ؓ کا مالی حقوق کا مطالبہ |
|
327 |
دفع توہمات |
|
377 |