#2773

مصنف : محمد انور گنگوہی

مشاہدات : 19951

آیات متعارضہ اور ان کا حل

  • صفحات: 412
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 16480 (PKR)
(پیر 16 نومبر 2015ء) ناشر : زمزم پبلشرز کراچی

قرآن کریم  ہی وہ واحد کتاب ہے جو تاقیامت انسانیت کے لیے ذریعہ رشد وہدایت ہے۔ اسی پر عمل پیرا  ہو کر دنیا  میں سربلند ی او ر آخرت میں نجات کا حصول ممکن ہے  لہذا ضروری ہے اس کے معانی ومفاہیم کوسمجھا جائے، اس کی تفہیم  کے لیے درس وتدریس  کا اہتمام کیا  جائے  او راس کی تعلیم  کے مراکز  قائم کئے جائیں۔قرآن مجید کی تفسیر ہر مفسر نے اپنے اپنے مقام وفہم کے لحاظ سے لکھی ہے۔کسی نے اپنی توجہ کا مرکز احکام قرآنی اور مسائل فقہیہ کو بنایا، کسی مفسر کا محور عام وخاص ،مجمل ومفصل اور محکم ومتشابہ رہا ،کسی نے نحو وصرف پر زور دیا اور مفردات کے اشتقاق اور جملوں کی ترکیب پر محنت کی تو کسی نے علم کلام کی بحوث کو پیش کیا۔ زیر تبصرہ کتاب"آیات متعارضہ اور ان کا حل" محترم مولانا محمد انور صاحب گنگوہی کی تصنیف ہے جس میں انہوں نے منفرد انداز اختیار کرتے ہوئے آیات قرآنیہ کے درمیان نظر آنے والے ظاہری تعارض کا بہترین اور مدلل حل پیش کیا ہے۔یہ اپنے موضوع ایک منفرد اور انوکھی کتاب ہے،جس کا اہل علم کو ضرور مطالعہ کرنا چاہئے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ ان کی اس محنت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔ آمین(راسخ)

عناوین

صفحہ نمبر

عرض ناشر

11

التصدیر

12

ملاحظات

15

قرآن مقدس کن لوگوں کے لیے ہدایت ہے؟

17

بارش آسمان سے ہوتی ہے یا بادلوں سے؟

19

اہل عرب کو قرآن کی کتنی سورتوں کا مثلا پیش کرنے کا چیلنج کیا گیا تھا؟

24

تخلیق سماوات مقدم ہے یا تخلیق ارض

28

کفار کو جہنم سے کسی وقت نکالا جائے گا یا نہیں؟

39

آخرت میں کسی شخص کو کسی سے نفع پہنچے گا یا نہیں؟

43

قیامت کے دن کسی کی شفاعت قبول ہوگی یا نہیں؟

48

قیامت کے روز کفار کے لیے کوئی شفاعت کرنے والا ہوگا یا نہیں؟

51

حضرت موسیٰؑ کو کوہ طور پر کتنے دن کے لیے بلایا گیا تھا؟

54

مرتکب کبیرہ مخلد فی النار ہے یا نہیں؟

56

آیات قرآنیہ میں حق تعالیٰ تبدیلی فرماتے ہیں یا نہیں؟

65

سب سے بڑا ظالم کون شخص ہے؟

68

مشرق و مغرب کی تعداد کتنی ہے ؟

72

نماز میں قبلہ کی طرف رخ کرنا ضروری ہے یا نہیں؟

74

حق تعالیٰ کو مخلوق کے ساتھ مشابہت ہے یا نہیں؟

78

مرتکب کبیرہ مومن ہے یا کافر؟

84

رمضان کی راتوں میں اکل و شرب و جماع بعد النوم حلال ہے یا نہں؟

89

رمضان کا روزہ ہی رکھنا ضروری ہے یا فدیہ بھی دیا جا سکتا ہے؟

91

 

 

اس مصنف کی دیگر تصانیف

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 101430
  • اس ہفتے کے قارئین 314185
  • اس ماہ کے قارئین 101430
  • کل قارئین113993430
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست