اس جہانِ رنگ و بو میں شیطان کے حملوں سے بچتے ہوئے شریعتِ الٰہیہ کے مطابق زندگی گزارنا ایک انتہائی دشوار امر ہے۔مگر اللہ ربّ العزت نے اس کو ہمارے لئے یوں آسان بنا دیا کہ ایمان کی محبت کو ہمارے دلوں میں جاگزیں کر دیا۔ اللہ کی پسند وناپسند ہر مسلمان کے لیے بہت اہمیت رکھتی ہے کیونکہ اسی معیار پر اس کی کامیابی یا ناکامی کا انحصار ہے ۔اگر بندے اللہ تعالی کےپسندیدہ کام کریں گے تو وہ ان سے راضی اور خوش ہوگا او ران کو مزید نعمتوں اور بھلائیوں سے نوازے گا ۔لیکن اگر وہ اللہ کےناپسندیدہ کام کریں گے تو وہ ان سے ناراض ہوگا اور انہیں سزا دےگا۔پہلی صورت میں بندوں کےلیے کامیابی اور فلاح ہے اور دوسری صورت میں ان کے لیے ناکامی اور خسارا ہے ۔لہذا یہ ضروری ہے کہ ہم دنیا اور آخرت میں اپنی کامیابی اور فلاح کےلیے صرف وہی کام کریں جو اللہ تعالیٰ کوپسند ہیں اور جن کے کرنے کا اس نے ہمیں حکم دیا ہے خواہ وہ حکم ہمیں قرآن مجید کے ذریعے سےدیا گیا ہے یا سنت کےذریعے سے ۔اسی طرح ہمیں دنیا اور آخرت میں ناکامی اور خسارے سےبچنے کے لیے ایسے کاموں سےباز رہنا چاہیے جو اللہ تعالیٰ کو ناپسند ہیں اور جن سے اس نے ہمیں منع فرمایا ہے خواہ وہ ممانعت قرآن میں کی گئی ہو یا سنت میں ۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ اللہ کو کیا پسند اور کیا نا پسند‘‘مولانا آصف نسیم صاحب کی تالیف ہے۔ جس میں مصنف نے اس کتاب میں زندگی کے تقریباً تمام شعبوں کا احاطہ کیا ہے ۔چنانچہ بعض مقامات پر توحید وشرک کی گفتگو ہے تو بعض جگہوں پر اسلامی معاشرت، اجتماعی فرائض ، دعوت وجہاد آداب وعاداتِ اسلامی پر بحث کی ہے ۔ اسی طرح فضائل اعمال ، رقاق ،زہد ، اعمال قلبی پر بڑی نفیس ونازک ابحاث اس کتاب میں شامل ہیں ۔ مصنف نے کوشش کی ہے کہ اس ضمن میں کوئی ضعیف اور منکر ،موضوع روایت کتاب ہذا میں شامل نہ ہونے پائے ۔انہو ں نے ان احادیث کی وضاحت کرنے اور ہر ہر موضوع کو باسلوب احسن واضح کرنے کےلیے انداز نہایت آسان اور دلکش اختیار کیا ہے۔۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف کی اس محنت کو قبول فرمائے اور ہمیں اللہ تعالی اورآپ ﷺ سے محبت کے تقاضوں کو پورا کرنے کی توفیق دے۔آمین(رفیق الرحمن)
عناوین |
صفحہ نمبر |
عرض مولف |
10 |
اللہ تعالیٰ کوایمان پسندہے |
13 |
اللہ تعالیٰ کواسلام پسندہے |
13 |
دین اسلام کی چندصفات اللہ تعالیٰ کودین میں نرمی پسندہے |
17 |
دین حنیف یعنی سیدھادین |
17 |
اللہ تعالیٰ کوشرک پسندنہیں |
18 |
عبادت کی بنیاد |
23 |
اللہ تعالیٰ کورسول کی اطاعت پسندہے |
23 |
اللہ تعالیٰ کواعمال صالحہ پسندہیں |
23 |
اللہ تعالیٰ کوفرائض پسندہیں |
26 |
ایمان کےآثاروثمرات |
27 |
اللہ تعالیٰ کودوسروں کےساتھ خیرخواہی پسندہے |
27 |
اللہ تعالیٰ کوہمسایوں کےساتھ حسن سلوک پسندہے |
27 |
اللہ تعالیٰ کواچھےاخلاق والاپسندہے |
30 |
اللہ تعالیٰ کوامانت داری پسندہے |
32 |
اللہ تعالیٰ کافروں کوپسندنہیں کرتے |
35 |
اللہ تعالیٰ ظالموں کوپسندنہیں کرتے |
35 |
اللہ تعالیٰ کوفحش گوئی اوربدکلامی پسندنہیں |
37 |
اللہ تعالیٰ کوحدسےبڑھنےوالےپسندنہیں |
39 |
اللہ تعالیٰ کوزمین میں فسادپھیلانےوالےپسندنہیں |
42 |
اللہ تعالیٰ کوسرکش پسندنہیں |
42 |
منافقین سےاللہ ناراض ہے |
44 |
مرتدین پررب تعالیٰ کاغضب اوراس کی ناراضی ہے |
56 |
اللہ تعالیٰ کواپنی آیات میں جھگڑاکرناپسندنہیں |
59 |
اللہ تعالیٰ کایہودیوں پرغضب ہے |
63 |
چندمنافقانہ اعمال اورعادات اللہ تعالیٰ کوخیانت کرنےوالےپسندنہیں |
73 |
اللہ تعالیٰ کومسلمان کاقاتل پسندنہیں |
75 |
اللہ تعالیٰ کوجنگ کےدن پیٹھ پھیرناپسندنہیں |
75 |
اللہ تعالیٰ کومسلمان کاقاتل پسندنہیں |
77 |
کتاب الرقاق اللہ تعالیٰ کوتوبہ کرنےوالےپسندہیں |
80 |
اللہ تعالیٰ دنیاسےبےرغبت شخص کوپسندکرتےہیں |
81 |
اللہ تعالیٰ کوشب بیدارپسندہے |
85 |
اللہ تعالیٰ کوسجدوں کی کثرت پسندہے |
87 |
اللہ تعالیٰ کوگوشہ نشینی اوردنیاسےکنارہ کشی پسندہے |
89 |
رب کی ملاقات کاشوق رکھنےوالارب تعالیٰ کوپسندہے |
91 |
اللہ تعالیٰ کودنیاخواب جاننےوالااورآخرت سےجاہل ناپسندہے |
94 |
اللہ تعالیٰ کوظالم مالدارپسندنہیں |
95 |
اللہ تعالیٰ کوزہداختیارکرنےوالاپسندہے |
97 |
اللہ تعالیٰ کوفاسق ناپسندہیں |
99 |
اللہ تعالیٰ کواونچےاخلاق پسندہیں |
100 |
اللہ تعالیٰ کوقول وفعل میں تضادپسندنہیں |
106 |
اللہ تعالیٰ کوبےرحم لوگ پسندنہیں |
111 |
اللہ تعالیٰ کوجوددوکرم کرنےوالےپسندہیں |
114 |
اللہ تعالیٰ کومعاف کرناپسندہے |
119 |
اللہ تعالیٰ کونرمی پسندہے |
122 |
اللہ تعالیٰ کواپنی مخلوق کےساتھ احسان کرنےوالاپسندہے |
125 |
اللہ کےلیے محبت کرنےوالےاللہ تعالیٰ کوپسندہیں |
126 |
اللہ تعالیٰ کوخدااوراس کےرسول کےدشمنوں سےدشمنی کرناپسندہے |
130 |
اللہ تعالیٰ کوصحابہ کرامؓ کےدشمنوں سےعداوت پسندہے |
133 |
اللہ تعالیٰ کوصحابہ کرام رضوان اللہ جمعین کی پیروی پسندہے |
136 |
اللہ تعالیٰ کوانصار سےمحبت کرناپسندہے |
139 |
اللہ تعالیٰ کودوسروں کونفع پہنچانےوالاپسندہے |
141 |
اللہ تعالیٰ کوسخت جھگڑالوشخص ناپسندہے |
142 |
اللہ تعالیٰ کوحلم وبردباری پسندہے |
144 |
اللہ تعالیٰ کوخوبی کےساتھ کیاہواعمل پسندہے |
147 |
اللہ تعالیٰ کواعمال میں دوام پسندہے |
149 |
اللہ تعالیٰ کوعبارتیں بنابناکرمنہ پھاڑکربولنےوالاپسندنہیں |
151 |
اللہ تعالیٰ کواعلانیہ برائی پسندنہیں |
154 |
اللہ تعالیٰ کوقول باطل پسندنہیں |
157 |
اللہ تعالیٰ کواہل تقوی پسندہیں |
158 |
اللہ تعالیٰ کومتوکلین پسندہیں |
160 |
اللہ تعالیٰ کوصابرین پسندہیں |
163 |
اللہ تعالیٰ کوآزمائش پرراضی رہنےوالےپسندہیں |
167 |
اللہ تعالیٰ کوشکرکرنےوالےپسندہیں |
175 |
اللہ تعالیٰ کوکوکھانےپرشکراداکرنےکرناپسندہے |
182 |
اللہ تعالیٰ کوکوحیاءداراورپاکدامن مومن پسندہے |
185 |
اللہ تعالیٰ کوحیاءاورپردہ پسندہےہ |
186 |
اللہ تعالیٰ کوشک میں غیرت کرناپسندہے |
190 |
اللہ تعالیٰ کورخصتوں پرعمل کرناپسندہے |
191 |
اللہ تعالیٰ کودوقطرےاوردوقدم پسندہیں |
193 |
اللہ تعالیٰ کواپنےنام کی قسم پسندہے |
195 |
اللہ تعالیٰ کوجمال پسندہے |
198 |
اللہ تعالیٰ کوعذرکرنےوالاپسندہے |
200 |
اللہ تعالیٰ کوخلوص واحسان والاعمل پسندہے |
201 |
اللہ تعالیٰ کوطاق عددپسندہے |
208 |
اللہ تعالیٰ کوکوذی الحجہ کےپہلےدس دنوں کےاعمال پسندہیں |
211 |
اللہ تعالیٰ کواپنی تعریف کرنےوالےبہت پسندہے |
211 |
اللہ تعالیٰ کواپنامحبوب بندہ پسندہے |
213 |