#2427

مصنف : محمد بن مناور الحنینی

مشاہدات : 5383

اللہ کی عبادت علم و یقین کے ساتھ

  • صفحات: 166
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 3320 (PKR)
(جمعرات 26 مارچ 2015ء) ناشر : المکتب التعاونی للدعوۃ وتوعیۃ الجالیات بالربوۃ

اسلام دنیا کا وہ واحد مذہب ہے جس نے اپنے پیروکاروں کی اخلاقی اور روحانی دونوں اعتبا ر سے تربیت کر کے ان کو اس بات کی جانب راغب کیا ہے کہ وہ نہ صرف اپنے لئے جہدوجہد کریں بلکہ ساتھ ساتھ دوسروں کی بھی مدد کریں اور آگے بڑھنے میں مدد کریں ،انکا خیال رکھیں اوراپنی خوشیوں میں دوسروں کو بھی شریک کریں نہ کہ انکے دلوں کودکھی کریں۔قرآن کریم کا موضوع ہی انسان ہے تو اس میں انسان کے لئے ہر حوالے سے احکامات موجود ہیں جس پر وہ عمل کر کے اپنی زندگی کو پرسکون طریقہ کارکے مطابق بسر کر سکتا ہے ۔مگر وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ ہم مسلمانوں نے خاص طور پر اس الہامی کتاب کے احکامات پر عمل درآمد کرنا تقریباََ چھوڑ ہی دیاہے جس کی وجہ سے ہم گونا گوں مسائل کا شکار ہو رہے ہیں۔قرآن مجید میں بیان کردہ احکامات ہر دور کے لئے یکساں ہیں ۔یہ طرہ امتیاز اسی آسمانی کتاب کو حاصل ہے کہ اس میں زیر زبر تک کی ہیر پھیر ممکن نہیں ہے اور اس میں بیان کردہ احکامات پر کسی بھی لمحے انسان عمل کرکے اپنی نجات کو ممکن بنا سکتا ہے۔شرعی احکامات محض ایک دو موضوعات پر مبنی نہیں ہیں  بلکہ یہ اُن تمام پہلوؤں کا احاطہ کرتے ہیں جس سے انسان کو واسطہ پڑتاہے۔ زیر تبصرہ کتاب " اللہ کی عبادت علم ویقین کے ساتھ"محترم محمد بن مناور الحنینی  کی تصنیف ہے ،جس کا اردو ترجمہ محترم قاری محمد اقبال عابد نے کیا ہے۔اس کتاب میں مولف موصوف نے شرعی احکام کی اقسام اوران کا علم ہونے کے حوالے سے گفتگو کی ہے۔بارگاہ الہی میں دعا ہے کہ وہ مولف کی اس کوشش کو قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین(راسخ)

عناوین

 

صفحہ نمبر

پیش لفظ

 

3

احکام شریعت کی اقسام

 

4

قول و عمل سے قبل علم ضروری ہے

 

5

عقیدہ کے بارے میں

 

13

اسلام کو برباد کر   دینے والے امور

 

33

طہارت کے احکام

 

39

نماز کے احکام

 

50

نماز کے بعد کے اذکار

 

63

نفلی نمازوں کے بارے میں

 

67

مریض کی طہارت اور نماز

 

70

نماز جمعہ کے احکام

 

75

نماز عیدین کے احکام

 

77

زکوۃ کے احکام

 

80

روزہ کے احکام

 

85

حج اور عمرہ کے احکام

 

89

ضروری اذکار

 

109

امر با لمعروف اور نہی عن المنکر

 

116

جادو اور کہانت

 

121

جائز دم جھاڑ

 

126

زنا اور لواطت کی گندگی

 

131

بدعات اور جشن میلاد

 

134

تعزیت کے لیے بیٹھنا

 

138

سود کی مصیبت

 

139

والدین سے حسن سلوک

 

141

صلہ رحمی

 

143

پڑوسی کے حقوق

 

145

عورتوں کا اظہار زینت

 

147

نشہ آور اشیاء

 

149

غیبت کے خطرات اور اثرات

 

152

لوگوں کا مال ناجائز طریقے سے کھانا

 

153

ڈش وڈیو اور گانے

 

156

اللہ کے احکام کی حفاظت

 

158

 

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 69836
  • اس ہفتے کے قارئین 103664
  • اس ماہ کے قارئین 1720391
  • کل قارئین111041829
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست