#2336

مصنف : جلال الدین سیوطی

مشاہدات : 51950

الاتقان فی علوم القرآن جلد۔1

  • صفحات: 464
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 18560 (PKR)
(ہفتہ 07 فروری 2015ء) ناشر : مکتبہ العلم لاہور

جلال الدین سیوطی﷫ (849۔911ھ)  کا اصل نام عبدالرحمان، کنیت ابو الفضل، لقب جلال الدین ہے  ۔ علامہ سیوطی مصر کےقدیم قصبے سیوط میں پیدا  ہوئے، اسی نسبت سے آپ کو سیوطی کہا جاتا ہے ۔8سال کی عمر میں شیخ کمال الدین ابن الہمام حنفی کی خدمت میں رہ کر قرآن حفظ کیا۔اس کے بعد شیخ شمس سیرامی اور شمس فرومانی حنفی کے سامنے زانوئے تلمذ طے کیا اور ان دونوں حضرات سے بہت سے کتب پڑحیں۔علامہ سیوطی ممتاز مفسر،محدث،فقیہ اور مورخ تھے۔آپ کثیر التصانیف تھے، آپ کی کتب کی تعداد 500 سےزائد ہے۔تفسیر جلالین اور تفسیر درمنثور کے علاوہ قرآنیات پر الاتقان فی علوم القرآن علماء میں کافی مقبول ہے اس کے علاوہ تاریخ اسلام پر تاریخ الخلفاء مشہور ہے۔قرون وسطیٰ کے مسلمان علماء میں علامہ جلال الدین سیوطی اپنی علمی خدمات کی وجہ سے بہت  مشہور و مقبول ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب ’’الاتقان فی علوم القرآن‘‘علامہ جلالالدین سیوطی کی علوم قرآن کے حوالے سے عظیم کتاب ہے ۔اس کتاب کو علوم قرآن پر مشتمل ایک دستاویز کا نام دیا جائے تو بے جا نہ ہوگا۔ اس میں امام صاحب نے علوم قرآن کی اسی(۸۰)اَقسام کا تفصیلی تذکرہ قلمبند کیاہے جن میں سے ۲۰؍ اَقسام علم قراء ات کا اِحاطہ کیے ہوئے ہیں۔علامہ موصوف نے یہ کتاب التحبیر کے بعد لکھی اور اس میں  التحبیر کے جملہ مضامین کے علاوہ  علامہ زرکشی کی ’’البرہان فی علوم القرآن‘‘ اور علامہ بلقینی کی’’  مواقع العلوم ‘‘کے منتخب مضامین کوبھی حسن ترتیب کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔ اور یہ  کتاب فہم قرآن کےلیے۔ اہم اور بنیادی کتاب ہے۔ ’’الاتقان ‘‘کا  زیر تبصرہ  اردو ترجمہ دو جلدوں  پر مشتمل ہے۔ ۔(م۔ا)
 

عناوین

صفحہ نمبر

کتاب اور صاحب کتاب

39

مقدمہ

 

علم تفسیر پر علامہ کا فیجی کی تصنیف کا تعارف

40

جلال الدین بلقینی کے مواقع العلوم کا ذکر

41

کتاب ’’التحبیر‘‘، کے موضوعات کی فہرست

43

البرہان کے مضامین کی فہرست

 

الاتقان کا تعارف

 

آغاز کتاب

49

پلی نوع مکی اور مدنی آیتوں کی شناخت کا بیان

50

مدنیہ میں نازل ہونے والی سورتیں، بقول علمی بن ابی طلحہ

51

مدنی سورتیں بقول قتادہ

52

مکی و مدنی کی تقسیم کے بارے میں چند اشعار

53

فصل مختلف فیہ سورتوں کا بیان

55

مکی سورتوں میں شامل مندی آیات کا بیان

61

دوسری نوع خضری اور سفری کی شناخت

71

سفیر آیات کی مکمل تفصیل

72

چوتھی نوع: قرآن کے صفیے اور شنائی حصوں کا بیان

79

پانچوں نوع: فراشی نومی آیات کا بیان

80

 

 

 

اس کتاب کی دیگر جلدیں

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 48376
  • اس ہفتے کے قارئین 48376
  • اس ماہ کے قارئین 2120293
  • کل قارئین113727621
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست