احکام القرآن ( جصاص ) جلد دوم

  • صفحات: 596
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 14900 (PKR)
(منگل 17 نومبر 2015ء) ناشر : شریعہ اکیڈمی اسلام آباد

قرآن مجید بے شمار علوم وفنون کا خزینہ ہے۔اس کے متعدد مضامین میں سے ایک اہم ترین مضمون اس کے احکام ہیں۔جو پورے قرآن مجید میں جابجا موجود ہیں ۔احکام القرآن پر مبنی آیات کی تعداد پانچ سو یا اس کے لگ بھگ ہے۔لیکن مفسرین کرام نے جہاں پورے قرآن کی تفاسیر لکھی ہیں ،وہیں احکام پر مبنی آیات کو جمع  کر کے الگ سے احکام القرآن  پر مشتمل تفسیری مجموعے بھی  مرتب کئے ہیں۔احکام القرآن پر مشتمل کتب میں قرآن مجید کی صرف انہی آیات کی تفسیر کی جاتی ہے جو اپنے اندر کوئی شرعی حکم لئے ہوئے ہیں۔ان کے علاوہ  قصص ،اخبار وغیرہ پر مبنی آیات کو نظر انداز کر دیا جاتا ہے۔ زیر تبصرہ کتاب " احکام القرآن "بھی اسی طرز بھی لکھی گئی ایک منفرد کتاب ہے، جو چوتھی صدی ہجری کے معروف حنفی عالم علامہ ابو بکر احمد بن علی الرازی الجصاص الحنفی ﷫ کی تصنیف ہے۔جس میں انہوں نے  پورے قرآن کی تفسیر کرتے ہوئے احکام پر مبنی آیات کی خصوصی تفسیر قلم بند کی ہے۔اصل کتاب عربی میں ہے۔ اردو ترجمہ کرنے کی سعادت محترم مولانا عبد القیوم صاحب نے حاصل کی ہے۔اردو ترجمے پر مبنی کتاب کی چھ ضخیم جلدیں ہیں، جو اس وقت آپ کے سامنے موجود ہیں۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف اور مترجم کی کی اس خدمت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے درجات حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین(راسخ)

عناوین

صفحہ نمبر

خرچ کی ابتداء کس سے کی جائے

1

شراب کی حرمت

8

کیا شراب کی قلیل مقدار بھی حرام ہے

9

خمر کسے کہتے ہیں

12

شراب کن اشیاء سے بنتی ہے

18

جوئے کی حرمت

23

پہلے شرط لگانا جائز تھا پھر حرام ٹھہرا

24

یک طرفہ شرط جائز ہے

24

یتیم کے مال میں تصرف

26

مشرک عورتوں کے ساتھ نکاح

32

کتابی عورتوں سے نکاح پر صحابہ کا تعامل

33

حیض کا بیان

42

حیض کا مفہوم اور اس کی مقدار کا بیان

47

کم از  کم مدت طھر میں اختلاف

62

حالت حیض میں پیدا ہونے والے طہر یعنی طہر متخلل میں اختلاف کا بیان

65

ایلاء کا بیان

91

فہرست نا مکمل

 

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 52408
  • اس ہفتے کے قارئین 581550
  • اس ماہ کے قارئین 368795
  • کل قارئین114260795
  • کل کتب8904

موضوعاتی فہرست