#2213

مصنف : قاری رحیم بخش پانی پتی

مشاہدات : 51417

آ داب تلاوت مع طریقہ حفظ قرآن وحفظ قرا آت

  • صفحات: 139
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 3475 (PKR)
(پیر 12 جنوری 2015ء) ناشر : ادارہ نشر و اشاعت اسلامیات ملتان

قرآن مجید اللہ تعالیٰ کی مقدس اور محترم کتاب ہے۔ جو جن وانس کی ہدایت ورہنمائی کے لیے  نازل کی گئی ہے ۔ اس کا پڑھنا باعث اجراوثواب ہے اوراس پر عمل کرنا تقرب الی اللہ او رنجاتِ اخروی کا ذریعہ ہے ۔ یہ  قرآن باعث اجروثواب اسی وقت ہوگا  کہ جب اس کی تلاوت آدابِ تلاوت کو ملحوظ ِخاطر رکھ کر کی جائے ۔آداب تلاوِت  میں  سے  یہ ہے کہ قرآ ن مجید کی تعلیم اور تلاوت خالصۃً اللہ کی رضا کیلئے ہو جس میں ریا کاری کا دخل نہ ہو ۔تلاوت قرآن مجیدکی تلاوت پر مداومت (ہمیشگی) کی جائے تا کہ بھولنے نہ پائے ۔تلاوت کئے ہوئے حصہ کو سمجھنا اور اس پر عمل کرنا واجب ہے ۔قرآن مجید طہارت کی حالت میں با وضوء ہو کر پڑھا جائے ۔تلاوت شروع کرنے سے پہلے تعوذ اور بسملہ پڑھنا واجب ہے ۔ دورانِ تلاوت اللہ کے عذاب سے ڈر کر رونا مستحب عمل ہے ۔ ۔اونگھ آجانے پر تلاوت بند کر دینا مستحب ہے ۔عذاب والی آیا ت پر اللہ کی پناہ مانگنا اور رحمت والی آیات پر اللہ سے دعاء کرنا مستحب ہے ۔سجدہ والی آیات کی تلات کرتے وقت سجدہ تلاوت کر نا مسنون ہے ۔جب کوئی تلاوت کررہا ہو  تو  کامل خاموشی او رغور سے سننا چاہیے۔اور جب  خود تلاوت کریں تودل میں خیال ہوکہ اللہ  تعالیٰ سے  ہم  کلام ہیں ۔ اس لیے  نہایت ادب ،سلیقے   اور ترتیل سے  ٹھر ٹھر کر  قرآن مجید کی تلاوت کی جائے تاکہ اللہ تعالیٰ تلاوت کرنے والے پر خوش ہو ۔ زیر تبصرہ کتاب’’آداب ِتلاوت مع طریقۂ حفظ قرآن  وحفظ قراءات‘‘پاک  وہند میں  تجوید وقراءات کو  فروغ دینے والی معروف شخصیت  قاری  المقری  قاری رحیم  بخش پانی پتی کی تصنیف ہے جس میں  انہوں نے  فضائل قرآن ،آداب تلاوت، قرآن مجید اور قراءات  کو حفظ کرنے کےطریقہ کو   بیان کیا ہے ۔اللہ تعالیٰ نے  اس کتاب کو نہایت مقبولیت ونافعیت سے  نوازا۔  ہزاروں  طالبانِ قرآن کے علاوہ بےشمار عامۃ المسلمین بھی اس سے مستفید ہوئے ۔اللہ تعالیٰ ہمیں  قرآن مجید   کی تعلیمات پر عمل کرنے اور اسے  پڑھنے ،سمجھنے کی  توفیق عطا فرمائے ۔ (آمین)(م۔ا)
 

عناوین

 

صفحہ نمبر

نگاہ اولین

 

2

حضرت مصنف کے تعارفی نقوش

 

4

نام و نسب ، ولادت با سعادت

 

4

حفظ قرآن کریم

 

4

درس نظامی کی ابتداء

 

4

نکاح اول تکمیل علوم

 

5

آغاز تدریس

 

5

جامعہ خیر المدارس ملتان میں بحیثیت صدر مدرس

 

6

تدریس کے چالیس سال

 

7

وصال

 

8

جنازہ کا حال

 

9

تدفین

 

9

تاریخ وصال

 

10

آغاز کتاب

 

12

قرآن مجید کے فضائل

 

13

تلاوت قرآن پر نیکیوں کے درجات

 

16

مشغول قرآن قابل رشک ہے

 

18

نماز کے اندر تلاوت کا زیادہ ثواب ہے

 

20

قرآن خوش الحانی سے پڑھنے کی مقبولیت

 

22

حافظ قرآن حامل علوم نبوت ہے

 

24

فاتحہ ہر مرض کی دوا

 

26

آداب قرآن مجید

 

29

قرآن مجید تجوید کے ساتھ پڑھنا فرض عین ہے

 

33

طریقہ تعلیم و حفظ قرآن مجید

 

39

قاعدہ پڑھانے کے آداب

 

48

منزل پڑھوانے کا طریقہ

 

52

مطالعہ یاد کرنے کا طریقہ

 

55

گردان کا طریقہ

 

59

تعلیم و تربیت لازم و ملزوم ہیں

 

65

قرآن حفظ کرانے کا طریقہ

 

73

قراآت پڑھانے کی ترتیب

 

76

ضمیمہ

 

94

 

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 61608
  • اس ہفتے کے قارئین 95436
  • اس ماہ کے قارئین 1712163
  • کل قارئین111033601
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست