#7323

مصنف : قاری عویمر ابراہیم میر محمدی

مشاہدات : 405

الجد اول المرضیۃ

(فی اصول العاشر النافعیۃ المغربیۃ)
  • صفحات: 114
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 4560 (PKR)
(منگل 18 جون 2024ء) ناشر : کلیۃ القرآن الکریم والتربیۃ الاسلامیہ قصور

قراءات عشرۂ نافعیہ امام نافع بن عبد الرحمن بن ابو نعیم لیثی مدنی کے مشہور چار شاگردوں اور ان کے آگے دس طرق کی روایات کے مجموعے کا نام ہے۔ انہیں القراءات العشر الصغير بھی کہتے ہیں اور ان کے بالمقابل قراءات سبعہ و ثلاثہ کے مجموعے کو القراءات العشر الكبير کا نام دیتے ہیں جس طرح قراءات سبعہ اہل مشرق میں مشہور اور اس کی تعلیم و تعلّم کا سلسلہ چل رہا ہے اسی طرح اہل مغرب میں آج بھی ’’عشرہ نافعیہ‘‘ پڑھی پڑھائی جا رہی ہے۔ زیر نظر کتاب ’’ الجد اول المرضیۃ فی اصول العشر النافعیہ المغربیۃ‘‘شیخ القراء و المجودین قاری محمد ابراہیم میر محمد حفظہ اللہ (فاضل مدینہ یونیورسٹی) کے صاحبزادہ و تلمیذ رشید قاری عویمر ابراہیم میر محمدی کی مرتب شدہ ہے۔ انہوں نے اس کتاب میں اہل مغاربہ کی امہات الکتب سے استفادہ کر کے قراءات نافعیہ کے اصول کو طلبہ کی سہولت اور آسانی کے لیے جد وال (نقشوں) کی صورت میں پیش کیا ہے۔کتاب کے آغاز میں قراءات نافعیہ کا تعارف اور امام نافع اور ان کے مشہور چار شاگردوں اور 10 طرق کے سوانح حیات کو بھی جامع کیا ہے۔اسی طرح قراءاتِ نافعیہ کی جمع و تدوین اور اس کی تعلیم و تعلّم میں اہل مغرب کے مشہور سات قراء کے تعارف کو پیش کرنے کے علاوہ قراءات نافعیہ کی تحصیل میں اہل مغرب کے ہاں اہم اور معمول بہ کتب کا تعارف بھی پیش کیا ہے۔ اللہ تعالیٰ قاری عویمر صاحب کے زور قلم میں اضافہ فرمائے اور ان کی ترویج قراءات کے سلسلے میں کی جانے والی کاوشوں کو قبول فرمائے ۔آمین(م۔ا)

عناوین

 

صفحہ نمبر

عرض مؤلف

 

8

قراءات نافعیہ کی حجیت اور ثبوت پر چار نکات

 

13

تقدیم

 

18

تقریظ

 

23

قراءات عشرہ نافعیہ کا ثبوت

 

28

قراءات عشرہ نافعیہ

 

32

قراءات عشرہ نافعیہ کا تعارف

 

32

امام نافع اور ان کے چار راوی اور دس طرق کے سوانح حیات

 

34

قراءات عشرہ نافعیہ میں اہل مغرب کے مشہور سات قراء کے سوانح حیات

 

52

قراءات عشرہ نافعیہ  کے مصاحف

 

71

قراءات عشرہ نافعیہ کے لیے کتاب

 

72

مخصوص کلمات

 

100

قراءات نافعیہ کے طرق کے الگ الگ مختصر اصول

 

101

قراءات نافعیہ کی زیادات و فرق قراءات عشرہ صغریٰ و کبریٰ سے

 

107

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 13615
  • اس ہفتے کے قارئین 335832
  • اس ماہ کے قارئین 1317907
  • کل قارئین101479745
  • کل کتب8723

موضوعاتی فہرست