#5776

مصنف : محمد اعزاز علی امروہوی

مشاہدات : 53930

تکمیل الادب شرح اردو نفحۃ العرب

  • صفحات: 625
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 15625 (PKR)
(جمعہ 10 مئی 2019ء) ناشر : مکتبہ رحمانیہ لاہور

مولانا محمد اعزاز علی امروہوی دار العلوم دیوبند کے مایہ ناز فاضل ، مفسر محدث فقیہ اور ادیب تھے اور تمام ہی علوم میں انھیں یکساں کمال حاصل تھا ، ان کے  قلم سے پھیلا فیضان آج تک جاری و فیض رساں ہے ، نہایت متواضع شخصیت کے حامل ، خلوص و للہیت کے پیکر اور علم پر خود کو فدا کرنے کی اپنی مثال آپ تھے ۔فقہ و ادب ان کا خاص فن تھا ، جب ابتداً دار العلوم  دیوبند آئے تو علم الصیغہ اور نور الایضاح سپرد ہوئیں ، مگر دروس نے ایسی مقبولیت پائی کہ دار العلوم کے حلقہ میں شیخ الادب و الفقہ کے لقب سے مشہور ہو گئے ، ہر فن کی کتابوں پر ان کو عبور حاصل تھا ، تعلیم کے ساتھ طلبہ کی تربیت اور نگرانی ان کا خاص ذوق تھا ۔ جس طرح عربی نظم و نثر پر قدرت و کمال تھا ، اسی طرح اردو نظم و نثر پر بھی کمال حاصل تھا ، عربی ادب میں انہوں نے نفحةالیمن کے معیار کے مطابق نفحة العرب کے نام سے ایک کتاب مرتب کی تھی ، جس میں تاریخی حکایات ، وقصص اور اخلاقی مضامین درج کیے گئے ہیں ، یہ کتاب عربی مدارس میں کافی مقبول ہوئی ، اور كئی  مدارس میں آج تک داخلِ نصاب ہے اسی لیے اہل علم  نے نفحۃ  العرب کی متعدد شروح لکھی ہیں ۔ زیر نظر  کتاب ’’ تکمیل الادب شرح اردو نفحۃ العرب ‘‘    مدارس  دینیہ کے نصاب میں  شاملِ نصاب  عربی ادب کی مشہور ومعروف کتاب نفحةالعربکی    اردوشرح ہے ۔یہ شرح مولانا مصلح الدین قاسمی  (سابق مدرس دار العلوم ،دیوبند)  نےکی ہے ۔ شارح  نے نفحة العرب   کی تشریح  خاصی محنت کی ہے ۔عبارت کا ترجمہ نہایت مناسب  ہےکہ تحت اللفظ ہونے کے ساتھ اس میں  ادبی چاشنی بھی محسوس ہوتی ہے لغوی تحقیق میں افعال کے ابواب کی تعیین ، واحد کی جمع اور جمع کا واحد بھی بتایا ہے ۔نیز عبارت کی نحوی ترکیب بعد ازاں عبارت کی کامیاب تشریح کی ہے  جو  مبتدی طلبہ کے لیے ضروری تھی۔اس کے علاوہ عبارت کے سیاق وسباق کو مدنظر رکھ کر  فاضل شارح نے بہت سے مفید باتیں بھی شرح میں سمو دی ہیں  جن کے باعث افادہ دو چند ہوگیا ہے ۔نفحة العرب  کی یہ  شر ح’’ تکمیل الادب ‘‘نیٹ سےڈاؤن لوڈ کر کے   کتا ب وسنت  سائٹ  کے قارئین وناظرین کے  لیے پیش کی گئی ہے تاکہ عربی ادب پڑھنے  پڑھانے  والے  احباب  اس سے مستفید ہوسکیں۔(م۔ا)

زیر تکمیل

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 102282
  • اس ہفتے کے قارئین 315037
  • اس ماہ کے قارئین 102282
  • کل قارئین113994282
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست