#960.67

مصنف : ڈاکٹر محمد بہاؤ الدین

مشاہدات : 1619

تحریک ختم نبوت جلد 68

  • صفحات: 305
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 9150 (PKR)
(ہفتہ 15 اگست 2020ء) ناشر : مکتبہ اسلامیہ، لاہور

پروفیسر ڈاکٹرمحمد سلیمان بہاؤ الدین فاتح قادیان شیخ الاسلام مولانا ابو الوفا امرتسری ﷫ کے مرزائیت کے رد ّمیں تیار کردہ معروف  مبلغ کہ جن کی ساری زندگی قادیانیت کے تعاقب اور مسلکِ حق اہل حدیث کے فروغ و اشاعت میں بسر ہوئی۔ بابائے تبلیغ، مولانا محمد عبداللہ گورداسپوری رحمہ اللہ کے صاحبزادہ ہیں ۔موصوف  دینی و دنیوی تعلیم سے آراستہ ہیں لکھنے پڑھنے کا ذوق اچھا ہے۔ستر اور اسی کی دہائی میں  پاک وہند کےمعروف  علمی مجلات میں انکے کئی علمی وتحقیقی مضامین شائع ہوئے ۔مجلہ محدث،لاہور میں بھی درجن سے زائد  مضامین شائع ہوئے ۔ڈاکٹر  بہاؤ الدین صاحب  شہید ملت علامہ احسان الہی ظہیر  کےجاری کردہ رسالہ ’ترجمان الحدیث ‘ کی مجلس ادارت میں بھی شامل رہے ۔ 1970ء کے عشرے میں جامعہ سلفیہ میں انگریزی کے اُستاد رہےاور  جامعہ اِسلامیہ بہاولپور اور بعض دوسرے سرکاری کالجز میں پروفیسر رہے۔ 1987ء سے برطانیہ میں مقیم ہیں۔ ’تحریک ختم نبوت‘ اور ’تاریخ اہل حدیث‘ ان کی شاہکار تصانیف ہیں جو پاک و ہند سے شائع ہو کر اہل علم سے دادِ تحسین حاصل کر چکی ہیں۔ ڈاکٹر صاحب کے تفصیلی حالات ان کی تصنیف ’ تحریک ختم نبوت‘ کی جلد نمبر 9کے شروع  میں ملاحظہ کیے جاسکتے ہیں۔ زیر نظر کتاب’’تحریک ختم نبوت ‘‘ ڈاکٹر بہاؤالدین  حفظہ اللہ  کی وہ  شاہکار تصنیف ہے  جوختم نبوت کےسلسلے میں  علمائے اہل حدیث کی  تحقیقی وتصنیفی خدمات پرمشتمل  انسائیکلوپیڈیا ہے۔ ڈاکٹر صاحب نے اس کتاب میں 1891ء سے تقسیم ہند تک  ردّ قادیانیت کے سلسلے میں  اہل حدیث اہل  علم کی تحقیقی وتصنیفی کاوشوں  کو تن تنہاء ذوق و شوق اوربڑی محنت و ہمت سے 74؍جلدوں میں مرتب کرکے عظیم  الشان تاریخی  کارنامہ انجام دیا ہے۔ جو تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔ دیار غیر میں  رہتے ہوئے پروفیسر محمد سلیمان اظہر (ڈاکٹر بہاء الدین) کو اللہ تعالیٰ نے یہ سعادت بخشی ہے کہ انہوں نے ختم نبوتﷺ  اور ردِّ قادیانیت کے حوالے سے ایک بے مثال ’’انسائیکلوپیڈیا‘‘ مرتب کرکے ثابت کیا ہے کہ وہ نمونہ سلف کے امین ہیں۔ اس انسائیکلو پیڈیا میں برصغیر کے مختلف مکاتب فکر کے اکابرین کی خدمات کا تزکرہ ہے جنہوں نے مرزا غلام احمد قادیانی کی زندگی  اور موت کے بعد بھی اس کی جھوٹی نبوت کا ردّکیا اور پھر تحریک ختم نبوتﷺ اور ردقادیانیت میں تقریری اور تحریری خدمات پیش کیں ۔74 میں سے 60 جلدیں  تو باقاعدہ  مختلف مکتبات سے پرنٹ ہوچکی ہیں باقی جلدیں ابھی طباعت کے انتظار  میں  ہیں۔تحریک ختم نبوت کی ابتدائی  جلدیں  اولاً  انڈیا سے شائع ہوئی بعد ازاں مکتبہ قدوسیہ ،لاہور نے  اس کی پہلی 17 ؍جلدیں شائع  کیں۔جلد17 کےبعد60تک تمام جلدیں مکتبہ اسلامیہ ،لاہور سے شائع ہوئیں۔یادر ہے  اس قدر  وسیع اور عظیم کام  ایک ادارے ،جماعت  یاتنظیم کام ہے جوکہ ڈاکٹر بہاؤالدین صاحب نے اپنے صاحبزادے سہیل اظہر صاحب کی معاونت سے خود ہی انجام دیا ہے۔جس  میں مواد کا حصول وتلاش  ،ایڈیٹنگ وترتیب   کے امور شامل ہیں ۔حصول مواد اور اشاعت وطباعت    پر اٹھنے والے سارے  مالی اخراجات  کاانتظام بھی خود صاحب تصنیف نے  کیا ہے۔اللہ تعالیٰ   ڈاکٹر   کی اس  عظیم کاوش کو قبول  فرما کر ان کے میزانِ  حسنات میں اضافے کا باعث بنائے اور انہیں  ایمان وسلامتی  والی زندگی سےنوازے ۔(آمین)تحریک ختم نبوت کی جلدیں جیسے  جیسے تیار ہوتی رہیں  کتاب وسنت سائٹ پر پبلش ہوتی رہیں اب  تک  اس کی 53جلدیں کتاب وسنت سائٹ  پبلش ہوچکی ہیں  افادۂ عام کےلیے اب اس  کی اس کی مزید جلدوں کو بھی  پبلش کیا  جارہا ہے ۔تحریک ختم نبوت کی تمام جلدیں ڈاکٹر بہاؤ الدین کی اپنی سائٹ(https://drsuleman.com/) پربھی موجود ہیں   ۔(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

فاتحۃ الکتاب

8

ہفت روزہ اخبار اہل حدیث امرتسر1942ءسے

9

کیاموجودہ جنگ یاجوج ماجوج کے مابین ہے

9

کیاعیسائی اورآریہ مرزائیوں سے بھاگتے ہیں؟

12

قادیان سے عیسائیوں کی تائید

15

قادیانی کا لیکھ رام سے مباہلہ اوراس کی موت

16

موجودہ جنگ کے متعلق قادیانیوں کی رائے

17

الفضل قادیان اورزمزم لاہور

19

قادیانی نبی کی دوسری زبردست پیش گوئی

21

طاعون مرزا

24

قادیانی مسیح اورحضرت مسیح

27

مرزاقادیانی اورحضرت مسیح

28

مرزاقادیانی کی برکت سے عیسائیوں پسپا ہورہی ہے؟

29

نکتہ بعدالوقوع

30

قادیانی اورلاہور مناظروں میں منصف؟

34

کانگریس،گورنمنٹ برطانیہ اورخلیفہ قادیان

35

کسرصلیب

39

مرزاصاحب بحیثیت مصنف

41

الحاد کااثرمسلمانوں پر،نہ اسلام پر

42

مرزاصاحب ناقابل مصنف تھے

45

قادیان میں کھلی تحریف

48

مراصاحب بحیثیت مصنف

52

مصلح موعود کی پیشین گوئی

56

مسیح موعود اوریاجوج ماجوج

59

دین بہائی اوردین الہی۔1

62

خلیفہ مرزائیہ کےخواب:نکتہ بعد الوقوع

65

دین بہائی اوردین الہی۔2

70

مباحثہ سے فرار:کس کی طرف سے ہے؟

73

ہفت روزہ اخبار اہل حدیث امرتسر1943ءسے

77

ستیارتھ پرکاش اورسندھی مسلمان۔3

77

ستیارتھ پرکاش کے زہر کا قادیانی تریاق

80

کہتی ہے تجھ کو خلق خداغائبانہ کیا

83

تصنیفات مرزا

87

الفضل کو ہمارا جواب

88

مسیح موعود اورفریضہ حج

90

سیالکوٹ میں درس قرآن پرقادیان میں غیظ وغضب

91

امام مہدی شیعہ اوربہائی

93

سرحدی ملاؤں کی حالت اورمرزا کی ناکامی

95

اتحادیوں کی فتح اب تک کیوں نہیں ہوئی

97

خلیفہ کی اطاعت

99

اہل پیغام لاہور جواب دیں

100

سیاست اور مسیح موعود

101

کیامرزاصاحب صادق نبی تھے

103

ہفت روزہ اخبار اہل حدیث امر تسر 1944ءسے

105

جماعت احمدیہ کےلئے قابل غورایک بات

105

اصلی اورنقلی احمد۔1

106

اصلی اورنقلی احمد۔2

111

اصلی اورنقلی احمد۔3

113

واذا العشار عطلت

116

کاٹھیاواڑکے دوست خبردار

119

مصلح موعود آیا اورچلاگیا

120

لاہوری مصلح موعود

122

علمی اورروحانی قابلیت کا معیار۔1

124

علمی اورروحانی قابلیت کا معیار۔2

128

مصلح موعود قادیانی اورحضرت عمرخلیفہ ثانی

131

مصلح موعود اورجلسہ ہوشیارپور

134

مصلح موعود لڑکا

136

لاہوری مصلح موعود

138

لاہوری امیر کی رائے قادیانی جماعت کے متعلق

141

پیرپرستی لعنت ہے

143

احمدیت کے غلبہ کےلئے دعا

146

پیغام صلح کیوں نہیں بولتا؟

149

امیر جماعت لاہوری کا فیصلہ

150

مکتوب مفتوح بنام چوہدری ظفراللہ قادیانی

152

بہائیہ اورمرزائیہ میں مشابہت

153

خلیفہ قادیان کا چیلنج تفسیر نویسی

156

ظفراللہ کاجواب اورمیرا جواب الجواب

159

واقعہ دہلی کا اثر خلیفہ قادیان کے دماغ اورزبان پر

162

ثناءاللہ کاانجام کیاہوگا

165

لاہور قادیان اوردہلی کیوں خاموش ہیں

168

یہ تصحیح ہے یا تسلیم؟

170

صداقت مرزا

171

لاہوری مصلح موعود کاجواب

174

قادیان میں تقسیم کار

175

مولوی محمد علی لاہوری کی دعوت بیعت

177

قادیان میں علم وعرفان کی بارش

180

مباہلہ کہاں ہوگا؟امرتسرمیں

182

متفرقات مرزائیہ

183

شان محمدیہ سے بڑھناممکن ہے

184

مصلح موعود کی پیشگوئی مرزاکی صداقت کےلئے تھی،تونتیجہ

187

فتاوی

188

مرزامحمود کاخطبہ نکاح خلافت سنت،اورنکاح ناجائز

190

قادیانیوں کے سات تبلیغی مراکز

192

قادیانی اورلاہوری جماعتوں میں اختلاف شدید

193

مولوی محمد علی لاہوری جواب دیں

195

یہ جواب ہے یاتسلیم اعتراض

198

خلیفہ قادیان کے خطبے

200

خلیفہ قادیان کا بڑابول

202

مصلح موعود اورہماری ذمہ داریاں

204

قادیانی وعدے اورعرقوب عرب

205

قادیانی تلون

208

مرزاصاحب کا حسب نسب

211

مصلح موعود والاالہام پوراہوگیا؟

217

قادیان میں دواءاورشفاء

219

ناظرین اہل حدیث ہوشیار ہوجائیں

221

سکندرآبادی سیٹھ کو چیلنج

222

مکذوبہ پیش گوئی،صادقہ کی شکل میں قادیان سے ہم کودوانعام

223

قادیان سے ہم کو دوانعام

227

مصلح موعود کے دوجھوٹ

228

قادیانی پیش گوئیاں کی حقیقت

229

خلیفہ قادیان کادوبارہ تاکیدی حکم

233

قادیانی انعام کی حقیقت

235

مردہ باپ کاجنازہ اوراستغفار

235

ہٹلر آف جرمنی اورسیٹھ عبداللہ سکندر آبادی

236

قادیانیوں کی نئی چال

239

تعلیمات مرزا

240

پہلے مجھے دیکھئے

240

باب اول:صفات مرزا

242

باب دوم:اختلافات مرزا

243

باب سوم:کذبات مرزا

260

باب چہارم:نشانات مرزا

272

باب پنجم:اخلاق مرزا

294

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 81509
  • اس ہفتے کے قارئین 115337
  • اس ماہ کے قارئین 1732064
  • کل قارئین111053502
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست