#5850

مصنف : عبد العلیم بن عبد الحفیظ

مشاہدات : 4621

سگریٹ نوشی اور تمباکو خوری کا شرعی حکم

  • صفحات: 111
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 2775 (PKR)
(پیر 19 اگست 2019ء) ناشر : شعبہ نشر و اشاعت، امام ابن باز تعلیمی و رفاہی سوسائٹی، جھار کھنڈ

سگریٹ نوشی ان ممنوعات میں سے ہے جو خبیث، نقصان دہ اورگندی ہونے کی وجہ سے ناجائز ہیں۔ قرآنِ مجید میں اللہ تعالی کا ارشادہے:وَيُحِلُّ لَهُمُ الطَّيِّبَاتِ وَيُحَرِّمُ عَلَيْهِمُ الْخَبَآئِثَ.  (نبی مکرم ﷺ) ان (اہلِ ایمان) کے لیے پاکیزہ صاف ستھری چیزیں حلال بتاتے ہيں اورخبائث کو حرام کرتے ہيں۔(الأعراف: 157) سگریٹ نوشی سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات واضح ہیں، یہی وجہ ہے کہ سارى انسانیت اس كے خلاف جنگ میں مصروف ہے یہاں تک کہ سگریٹ بنانے والے بھی ہر ڈبی پر 'مضر صحت ہے' لکھ کر اس سے ہونے والے نقصانات کے بارے میں آگاہ کرتے ہیں۔ شرعِ متین کا تو اولین مقصد ہی انسانی جان و مال کی حفاظت ہے اور اسی لیے ہر نقصان دہ و ضرر رساں شے حکمِ شریعت کی رو سے ممنوع ہے۔ اورہ اس میں ایک تو فضول خرچی پائی جاتی ہے اور دوسرے نمبر پر یہ صحت کے لئے نقصان دہ بھی ہے۔اور شریعت نے فضول خرچی اور مضر صحت اشیاء ان دونوں سے منع فرمایا ہے۔یہ ترقی یافتہ زمانے کا ایسا زہر ہے جس سے خوش نصیب لوگ ہی محفوظ ہو نگے۔ روزانہ لاکھوں لوگ لاکھوں کروڑوں روپے اس زہر کی خریداری پر یہ جانتے ہوئے بھی خرچ کرتے ہیں کہ "تمباکو نوشی صحت کے لیے مْضر ہے۔"تمباکو میں شامل ایک کیمیائی مادہ نکوٹین ہے جو زہریلے اور نشیلے اثرات کا حامل ہوتاہے۔یہ انسانی بدن میں سرایت کر کے وقتی طور پر اسے تسکین و لذت فراہم کرتا ہے،مگر خون میں شامل ہو کر اسے گاڑھا کر کے دورانِ خون کے کئی ایک عوارض کا باعث بھی بنتا ہے۔گردوں کے لیے گاڑھے خون کو صاف کرنا مشکل ہو جاتا ہے اور نتیجے کے طور پر سگریٹ نوش ہائی بلڈ پریشر،بلڈ شوگر،یورک ایسڈ ،کلیسٹرول،ہارٹ اٹیک،انجائنا،گردوں کے فیل ہونا جیسے جان لیوا اورخطرناک امراض کے چنگل میں پھنستا چلا جاتا ہے۔اسی طرح سگریٹ کا دھواں حلق کے کینسر،پھیپھڑوں کے کینسر،ٹی بی اور دماغی جھلیوں کی سوزش کا سبب بھی بنتا ہے۔ایسے افراد جو سگریٹ کے دھوئیں کو منہ کے رستے معدے اور انتڑیوں تک پہنچاتے ہیں ،انہیں معدے اور انتڑیوں کے السر ،بواسیر اور جگری سوزش ہونے کے خطرات عام آدمی کی نسبت کئی گنا زیادہ ہوتے ہیں۔اس کے علاوہ اعصابی اور دماغی امراض میں نیند کا نہ آنا،ڈپریشن،بے چینی،پٹھوں کی کمزوری جیسے عوارض شامل ہیں۔ زیر نظر کتاب ’’ سگریٹ نوشی اور تمباکو خوری کاشرعی حکم‘‘ فضیلۃ الشیخ عبد العلیم عبد الحفیظ سلفی(مترجم : مکتب تعاونی  برائے  اسلامی دعوت ،نجران ،سعودی عرب)  کی کاوش ہے ۔یہ کتاب اپنے موضوع کے  تمام پہلو پر محیط اور کتاب وسنت کے مناسب دلائل اور عصرِ حاضر کے جید علماء کرا م کےفتاویٰ پر مشتمل ہے  فاضل  مصنف نے   آسان اور عام فہم  اسے مرتب کیا ا ور سگریٹ نوشی  وتمباکو خوری کی  تائید کرنے والوں کے لیے کوئی موقعہ نہیں چھوڑا۔اللہ مصنف کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور اسے امت کی اصلاح کا ذریعہ بنائے ۔(آمین)(م۔)

عناوین

صفحہ نمبر

تقریظ

4

تقدیم

6

چند حقائق

8

ذرا تلخ مگر سچ

11

سگریٹ نوشی اور تمباکو خوری کی حرمت کے چند دلائل

19

کیا تمباکو نوشی مکروہ ہے ؟

45

اسموکنگ سے متعلق علمائے کرام کے فتاوے

51

سگریٹ نوشی کا حکم

51

تمباکو کی کاشتکاری

60

تمباکو سے علاج

61

سگریٹ بیچنے اور تمباکو ساز کمپنی میں ملازت کرنے کا حکم

62

تمباکو کی کمائی سے صدقہ حج اور دیگر اعمال خیر

77

تمباکو فروش اور تمباکو نوش کا تعاون

80

حکومت کی جانب سے عائد کردہ پابندی کی مخالفت کا حکم

85

تمباکو نوش کی مجالست

86

کیا سگریٹ نوشی سے وضوء توٹ جاتا ہے ؟

87

طلباء کے سامنے تمباکو نوشی کا حکم

88

کیا تمباکو نوشی سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے ؟

90

مسجد اور اس سے ملحق کمروں میں سگریٹ نوشی کا حکم

91

تمباکو کی عدالت

92

نتائج البحث

95

سگریٹ اور تمباکو میں موجود بعض خطرناک جراثیم اور مادے

101

مراجع و مصادر

104

فہرست مضامین

110

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 57220
  • اس ہفتے کے قارئین 586362
  • اس ماہ کے قارئین 373607
  • کل قارئین114265607
  • کل کتب8904

موضوعاتی فہرست