اس زمین پر اُگنے والے تمام پودے کسی نہ کسی انداز میں اہم ہیں اور واضح طور پر اللہ کی عظمت کی نشانیاں پیش کرتے ہیں۔ قرآن مجید میں جن پودوں کا ذکر آیا ہے اُن کی خاص اہمیت ہے۔ اس کی ایک وجہ تو اُن کے خواص اور فوائد ہیں اور دوسری وجہ ان سے منسوب بعض واقعات اور حالات کے ساتھ ان کا تعلق ہے۔ علاوہ ازیں‘ چوں کہ ان پودوں کو اللہ کے کلام میں ایک جگہ ملی ہے اُن کے نام بقائے دوام بھی حاصل کر چکے ہیں۔ بہت سی قرآنی آیات ایسی ہیں جن کا مفہوم سمجھنے کے لیے ان پودوں کا علم ضروری ہے۔۔زیرِ تبصرہ کتاب خاص اسی موضوع پر ہے جس میں قرآن مجید میں ذکر ہونے والیے تمام پودوں کے بارے میں حد الامکان تفصیل دی گئی ہے اور ان پودوں کے بارے میں جاننے کے لیے سائنسی مطالعہ کی ضرورت تھی جو اس کتاب کے ذریعہ ممکن ہے۔ یہ کتاب اصلاً انگلش کی کتاب ہے جس کا عنوان’’The Plants of The Quran‘‘ ہے۔ اس کتاب کے افادۂ عام کے لیے اس کا اردو ترجمہ کیا گیا ہے۔مترجم نے بعض غلطیوں کی اصلاح بھی کی ہے اور نامکمل حوالہ جات کو مکمل کر دیا ہے اور جہاں مصنف نے کسی درخت کے بارے میں ایسے تشریح وتوضح کی ہے جو قرآن کے سیدھے سادھے مفہوم سے متصادم تو مترجم نے اختلاف رائے کا حق سمجھتے ہوئے مکمل دلائل‘ شواہد اور باقاعد ہ حوالوں کے ساتھ اضافی توضیحی وتنقیہی
عناوین |
|
صفحہ نمبر |
چند ضروری باتیں |
|
5 |
ابتدائی نوٹ |
|
9 |
دیباچہ |
|
11 |
من |
|
14 |
کھجور |
|
28 |
زیتون |
|
50 |
انگور |
|
62 |
انار |
|
78 |
انجیر |
|
86 |
سدر یا بیری کا درخت |
|
97 |
جھاؤ |
|
119 |
مسواک والا درخت |
|
126 |
حنا یا کافور |
|
135 |
ادرک |
|
152 |
مسور |
|
158 |
پیاز |
|
164 |
لہسن |
|
170 |
ککڑی کھیرا |
|
175 |
کیکر یا کیلا |
|
180 |
کدو |
|
190 |
رائی |
|
196 |
تلسی |
|
202 |
زقوم |
|
207 |
ضریع |
|
221 |
طوبیٰ |
|
225 |
درخت کچھ عام کچھ خاص مکر بے نام |
|
228 |
میوے |
|
240 |
پتے |
|
245 |
اناج |
|
249 |
کھیتی |
|
253 |
چارا |
|
257 |
سبزیاں |
|
260 |
نباتات |
|
263 |
پودوں کے قرآنی اور عربی نام |
|
273 |
نباتاتی نام |
|
274 |
پودوں کے نام اردو میں |
|
276 |