#7272.08

مصنف : نگہت ہاشمی

مشاہدات : 1413

قرآناً عجباً سوالاً جواباً: پارہ 09

  • صفحات: 168
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 6720 (PKR)
(منگل 19 مارچ 2024ء) ناشر : النور پبلی کیشنز/النور انٹرنیشنل

قرآن مجید کے معجزاتی پہلوؤں میں ایک پہلو یہ ہے کہ ہر دور کی ضروریات اور تقاضوں کے مطابق مختلف اسالیب اور پیرایوں میں اس کی تفاسیر،ترجمہ ،معانی ،تفہیم، و تسہیل کا اور تدریس و تعلیم کے لیے علوم عالیہ وغیرہ کی مدد سے اس پر نصاب سازی کا کام ہوتا رہا ہے۔ اور یہ مبارک سلسلہ ہنوز جاری ہے ۔ خوش بخت اور عالی قدر ہیں وہ نفوس جنہیں اس خدمتِ عالیہ میں حظ اٹھانے کا موقع ملا۔ عصر حاضر میں قرآن مقدس کو عام فہم انداز میں لوگوں کے سامنے پیش کرنے کے لیے خانوں میں ترجمے ،رنگوں اور علامات کے ذریعے ترجمہ پیش کرنے نیز اس کے فہم میں مزید دلچسپی پیدا کرنے کے لیے عربی زبان اور اس کے قواعد پر مشتمل نصاب سازی کے اسالیب اپنائے جا رہے ہیں ۔اس سلسلے میں کئی اہل علم نے تعلیم و تدریس اور تصنیف کے ذریعے کوششیں اور کاوشیں کیں۔فہم قرآن کے سلسلے میں الہدیٰ انٹرنیشنل، النور انٹرنیشنل ڈاکٹر اسرار، قرآن انسٹیٹیوٹ،اسلامک انسٹیٹیوٹ،دارالفلاح ،لاہور وغیرہ اور بالخصوص مولانا عطاء الرحمن ثاقب شہید کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ قرانا عجبا سوالاً جواباً پارہ 09 ‘‘ خواتین کی تعلیم و تربیت کے معروف ادارے النور انٹرنیشنل کی بانی و سرپرست محترمہ ڈاکٹر نگہت ہاشمی صاحبہ کی مرتب شدہ ہے ۔انہوں نے اسے سوال و جواب کی صورت مرتب کرنے کی کوشش کی ہے ۔ ہر آیت کے اہم پہلوؤں کو سوال کی صورت میں اٹھایا ہے اور نکات کی صورت میں ان کا جواب قرآن حکیم ہی سے لینے کی کوشش کی ہے ۔کیونکہ سوال و جواب کے انداز میں سیکھنا زیادہ آسان ہو جاتا ہے ۔ انسان کو سوالوں کے جواب مل جائیں تو اطمینان ہو جاتا ہے اور دل جمتا ہے ۔قرآن کو اس انداز میں پڑھ کر ہر وہ شخص فائدہ اٹھا سکتا ہے جو قرآن کے راستے کا مسافر بننا چاہتا ہے ۔(م۔ا)

عناوین

 

صفحہ نمبر

ابتدائیہ

 

2

رکوع 01

 

9

رکوع 02

 

19

رکوع 03

 

24

رکوع 04

 

31

رکوع 05

 

34

رکوع 06

 

42

رکوع 07

 

49

رکوع 08

 

53

رکوع 09

 

63

رکوع 10

 

69

رکوع 11

 

80

رکوع 12

 

93

رکوع 13

 

101

رکوع 14

 

120

سورہ الانفال

 

120

رکوع 15

 

121

رکوع 16

 

131

رکوع 17

 

141

رکوع 18

 

152

آخری آیات

 

162

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 66283
  • اس ہفتے کے قارئین 100111
  • اس ماہ کے قارئین 1716838
  • کل قارئین111038276
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست