#2729

مصنف : نگہت ہاشمی

مشاہدات : 11789

طب نبوی

  • صفحات: 89
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 3560 (PKR)
(جمعہ 03 جولائی 2015ء) ناشر : النور پبلی کیشنز/النور انٹرنیشنل

انسا ن کو بیماری کا لاحق ہو نا من جانب اللہ ہے اوراللہ تعالی نے ہر بیماری کا علاج بھی نازل فرمایا ہے جیسے کہ ارشاد نبویﷺ ہے ’’ اللہ تعالی نے ہر بیماری کی دواء نازل کی ہے یہ الگ بات ہے کہ کسی نےمعلوم کر لی اور کسی نے نہ کی ‘‘بیماریوں کے علاج کے لیے معروف طریقوں(روحانی علاج،دواء اور غذا کے ساتھ علاج،حجامہ سے علاج) سے علاج کرنا سنت سے ثابت ہے۔ روحانی اور جسمانی بیماریوں سےنجات کے لیے ایمان او ر علاج کے درمیان ایک مضبوط تعلق ہے اگر ایمان کی کیفیت میں پختگی ہو گی تو بیماری سے شفاء بھی اسی قدر تیزی سے ہوگی ۔ رسول اللہ ﷺ اللہ تعالی ٰ کی دی ہوئی حکمت سے مختلف طرح کی بیماریوں کو فطری اشیاء اور فطری طریقوں سے دور کرنے کی کوششیں کرتے تھے ائمہ محدثین نے کتب احادیث میں کتاب الطب کے نام سے ابواب بھی قائم کیے اور بعض ائمہ نے طب پر مستقل کتب بھی تصنف کی ہیں   امام ابن قیم ﷫ کی الطب النبوی   قابل ذکر ہے ۔اور اسی طرح بعض ماہرین طب نے طب نبوی ،جدید سائنس اور عصر ی تحقیقات کو سامنے رکھتے ہوئے کتب تصنیف کی ہیں۔ اس سلسلے میں ڈاکٹر خالد غزنوی کی کتب بڑی اہم ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب ’’طب نبوی‘‘ معروف معلمہ ومدرسہ محترمہ نگہت ہاشمی کی کاوش ہے۔ اس کتاب میں انہوں نے حدیث کی صحیح کتب سے ایسی’’ 198‘‘احادیث کو حوالوں کے ساتھ ایک خاص ترتیب سے پیش کیا ہے جن میں علاج معالجہ او رطب نبوی ﷺ کا ذکر ہے ۔تاکہ عام لوگ بھی اس سے استفادکر کے اپنی روحانی وجسمانی بیماریوں کا علاج کر سکیں۔ اللہ تعالیٰ محترمہ کی اس کاوش کوقبول فرماکر ان کے لیے صدقہ جاریہ بنائے۔ آمین (م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

بیماری اور شفاء کا اسلامی نقطۂ نظر

11

اللہ تعالیٰ نے کوئی بیماری ایسی نہیں اتاری جس کی دوا نازل نہ کی ہو

11

کیا بیماری کا علاج تقدیر کو رد کر سکتا ہے؟

12

علاج کرنا چاہیے

12

پرہیز ضروری ہے

13

چھوت چھات کی حیثیت

14

بدشگونی کی حیثیت

15

نیک فال لینا کچھ برا نہیں ہے

16

بیماری کے دوران صبر کرنا

17

مکروہ دوائیں

18

زہر

19

شراب

19

جہاں کی آب و ہوا نا موافق ہو وہاں سے نکل کر دوسرے مقام پر جانا

20

جب مکھی برتن میں پڑ جائے

20

میڈیسن کے طور پر استعمال ہونے والی اشیاء

22

شفاء کن چیزوں میں ہے؟

22

شہد سے علاج

22

اونٹ کے دودھ سے علاج

24

اونٹ کے پیشاب سے علاج جائز ہے

25

کلونجی سے علاج

25

سرمے سے علاج

27

اثمدد کا سرمہ لگانا

27

طاق بار سرمہ لگانا

28

کھنبی سے علاج

28

راکھ سے علاج

29

عجوہ سے علاج

30

مہندی سے علاج

32

تریاق سے علاج

32

سنامکی سے علاج

32

بیماریاں اور ان کا علاج

32

بخار کا علاج

34

عرق النساء کا علاج

36

جذام کے بارے میں احتیاطی تدابیر

37

ذات الجنب (نمونیہ) کا علاج

37

دبلے پن کا علاج

38

گھبراہٹ اور نیند کے اچاٹ ہونے کا علاج

40

طاعون کے بارے میں احتیاطیں

40

نظر بد کا علاج

42

نظر بد لگنے سے دم کرنا

45

نظر بد لگنے سے غسل کرنا

46

جادو کا علاج

47

علاج کے خاص طریقے

55

پچھنے لگوانا (سینگی لگوانا حجامہ، فصد کھلوانا)

55

سینگی لگانے اور رگ کاٹنے کی جگہ

57

علاج کے خاص طریقے

55

پچھنے لگوانا (سینگی لگوانا، حجامہ، فصد کھلونا)

55

سینگی لگانے اور رگ کاٹنے کی جگہ

57

کس بیماری پچھنے لگوائے جائیں؟

61

پچھنے لگانے کی اجرت دینا

62

داغ دینا

63

گلے اور ناک میں دوا ٹپکانا

66

دم اور دعا سے علاج

67

معوذات پڑھ کر مریض کو دم کرنا

72

سورۂ فاتحہ سے دم کرنا

73

دم کرنے پر اجرت لینا

74

دم جھاڑ نہ کرانے کی فضیلت

76

دم کیسے کیا جائے

78

عورت مرد پر دم کر سکتی ہے

84

شرکیہ دم اور تعویذ سے علاج درست نہیں

84

قرآن مجید سے علاج

87

نماز سے علاج

87

مریض کو کیا کھلایا جائے؟

85

مریض کو کھانے اور پینے پر مجبور نہیں کر نا چاہیے

85

حریرہ

85

 

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 48170
  • اس ہفتے کے قارئین 48170
  • اس ماہ کے قارئین 2120087
  • کل قارئین113727415
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست